
عارضی رہائش والی جگہ پر وطن اصلی کی نیت کرنے کا حکم
جواب: تجارت یا نوکری ہے، تو وہ جگہ وطن اصلی نہ ہوئی، اگر چہ وہاں بضرورت معلومہ قیام زیادہ، اگر چہ وہاں برائے چندے یا تا حاجتِ اقامت بعض یا کل اہل وعیال کو ب...
نماز استخارہ پڑھ کر کی جانے والی دعا
جواب: مالدار ہونے کی صورت میں زکوۃ کی ادائیگی، رمضان المبارک کے روزے وغیرہ کے بارے میں استخارہ نہیں کیا جائے گا کہ میں نماز پڑھوں یا نہ پڑھوں؟ زکوۃ ادا کروں...
گاہک کو مال کی قیمتِ خرید غلط بتانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مُفْتِیانِ شرع ِمتین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا تعلق انڈیا سے ہے اور ہماری مارکیٹ میں چین سے مال آتا ہے اور چین میں کسی چیز کی قیمت مثلاً 10روپے ہے، لیکن اپنی جان پہچان سے ہمیں وہ چیز 9.5 روپے میں ملی، تو کیا گاہَک کو ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ چین میں اس کا بھاؤ 10روپے ہے؟
شرکت میں شرط فاسدہو تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص(زید)اپنی بلڈنگ عمر اور ناصر کو دیتا ہے اور ان سے معاہدہ یہ کرتا ہے کہ تم اس میں سکول قائم کرو اور اخراجات تنخواہیں بل وغیرہ نکالنے سے پہلےکل مال کا 40فیصد مجھے دینا ہو گا اور میں کام نہیں کروں گا اوراساتذہ کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات بھی تم نے کرنے ہوں گے اورنفع نقصان میں تم دونوں برابر کے شریک ہو گے اخراجات نکالنے کے بعد جو بچے وہ تم دونوں آپس میں برابر برابر تقسیم کر لینا ایسی صورت میں کیا شراکت درست ہوگی ؟جبکہ زید کام نہیں کرے گا اور کل کمائی کا پہلے40فیصد اسے دیا جائے گا پھر دیگر اخراجات نکالے جائیں گےاوراگر وہ بلڈنگ کا کرایہ نہ لینے کی صراحت کر دےاور وہ خود سے کام کی نفی نہ کرے اور کبھی کبھی پڑھا بھی لیا کرے اوراساتذہ کی حاضری چیک کرنا نئے طلبہ کے داخلے کرنا وغیر ہ کچھ کام بھی کر لیا کرے تو کیا حکم ہو گا ؟اگر اس طرح بھی کرنا درست نہیں تو پھر اس کا جائز طریقہ کیا ہوگا ارشاد فرمادیں ۔ سائل:ناصر عطاری (لاہور)
کرایہ پر لی ہوئی چیز آگے کرایہ پردینے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں فریٹ فارورڈنگ (Freight Forwarding)کا کام کرتا ہوں جس میں بحری جہاز کے کنٹینرز شِپِنگ کمپنی سے کنٹینر کرائے پر لے کر آگے اسے پارٹی کو کرائے پر دیتے ہیں۔کمپنی سے ہم کسی مال کی ایکسپورٹ کے لئے مثلاً 10,000روپے کرائے پرلیتے ہیں، اور پارٹی کو یہی کنٹینر 12,000 روپے میں دیتے ہیں۔ مذکورہ کرائے پر شپنگ کمپنی چاہے دو دن میں بھیجے یاپانچ دن میں، یہ اس کی ذمہ داری ہوتی ہےکہ وہ ہمارے پاس کنٹینر کو پہنچا دے، نیز مال چھوڑنے کے بعد شپنگ کمپنی کا کام ہوتا ہے کہ اس کنٹینر کو کہاں بھیجنا ہے،پارٹی اور ہمارا اب اس کنٹینر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔پارٹی کو جو ہم زیادہ کرائے پر دیتے ہیں،اس میں ہم کنٹینر کی سِیل (Seal) کے اَخْراجات بھی شامل کرتے ہیں کیونکہ ہم کنٹینر کی سِیل کے اَخْراجات شپنگ کمپنی کو الگ دیتے ہیں لیکن پارٹی سے ہم اس سِیل کرانے کےالگ پیسے نہیں لیتے،تو کیا اس صورت میں پارٹی کو جب ہم کنٹینر کرائے پر دیتے ہیں تو کنٹینر کا کِرایہ اور سِیل کے اخراجات ملا کر مثلاً 12,000 روپے میں دے سکتے ہیں، جبکہ ہم نے شپنگ کمپنی سے وہی کنٹینر 10,000 روپے کا کرائے پر لیا ہوتا ہے اورتقریباً 500 روپے میں سِیل کے اخراجات میں دئیے ہوتے ہیں۔
کمیشن ایجنٹ کا زائد قیمت پر چیز بیچنا
جواب: مال بیچنے والے کو اسی قیمت سے آگاہ کرے جس قیمت میں مال بکا ہے اور پوری قیمت بیچنے والے کے حوالے کرے اصل قیمت میں سے خود رکھنا اور مالکان کو آگاہ نہ ک...
زندگی میں وراثت تقسیم کرنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ میرے والدمحترم کی ملکیت میں 45لاکھ روپےکی مالیت کاایک مکان ہے ، جسے وہ فروخت کرکے اس کی رقم بچوں میں شرعی طریقۂ کارکے مطابق تقسیم کرناچاہ رہے ہیں۔ہم پانچ بھائی اورتین بہنیں ہیں اورہماری والدہ بھی حیات ہیں۔ارشادفرمائیں کہ ہربھائی اورہربہن کوشرعی اعتبارسے کتنی رقم ملےگی؟نیز میرےوالدصاحب اپنے لیے اورمیری والدہ کے لیے کتنی رقم رکھ سکتے ہیں؟