
مقتدی کے لیے کب سلام پھیرنا سنت ہے؟
سوال: ایک صاحب جو اپنے آپ کو حنفی فقہ کا پیروکار بتاتے ہیں، ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس میں انہوں نے کہا کہ اگر امام ایک طرف سلام پھیر لے اور اس کے فوراً بعد مقتدی بھی ایک سلام پھیرے ،تو یہ طریقہ غلط ہے ، درست طریقہ یہ ہے کہ جب امام دونوں طرف سلام پھیر لے اس کے بعد مقتدی دونوں سلام پھیرے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے اس ویڈیو بیان میں اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ امام کے ساتھ سلام پھیر نےوالے سنت کے تارک ہیں، لہذا امام کے بعد سلام پھیرنے والوں کوسنت زندہ کرنے کا بھی ثواب ملے گا۔
پیشاب یا خون چمکنے کے بعد پانی میں ہاتھ ڈالا تو پانی مستعمل ہوگا یا نہیں؟
سوال: پیشاب یا خون چمکا اس کے بعد ہاتھ پانی میں ڈال دیا،تو کیا وہ پانی مستعمل ہو گیا؟ اور اس پانی کو قابلِ استعمال بنانے کا کیا طریقہ ہے؟
چار زانو بیٹھ کر کھانا کھانا کیسا؟
جواب: طریقہ یہ ہے کہ کھاتے وَقْت اُلٹا پاؤں بچھادیجئے اور سیدھا گُھٹنہ کھڑا رکھئے یا سُرین پر بیٹھ جایئے اور دونوں گُھٹنے کھڑے رکھئے یا دوزانوبیٹھئے،تینوں ...
سوال: مفتیان اکرام سے ایک سوال ہے کہ سنت کے مطابق زلفیں رکھنے کا طریقہ با حوالہ ارشاد فرما دیں۔
گوشت بیچنے والے کے ساتھ بڑے جانور میں حصہ لے کر عقیقہ کرنے کا حکم
سوال: جو شخص روزانہ جانور ذبح کر کے گوشت بیچتا ہے، میں نےاس سے یہ بات کی کہ بڑے جانور میں سات حصے ہوتے ہیں، مجھے ایک حصہ عقیقہ کے لئے چاہئے ، تو آپ جو جانور خریدیں اس کی قیمت کو سات حصوں میں تقسیم کر کے ایک حصہ کی قیمت میں ادا کر دوں گا،تو جانور ذبح ہونے کے بعد گوشت کا ایک حصہ مجھے دے دینا اور باقی چھ حصہ آپ بیچ دینا جیسا کہ آپ بیچتے ہیں، تو کیا اس طریقہ کار پر عقیقہ درست ہوجائے گا؟
ہاتھ کی بجائے غُلیل سے رمی کرنے کا حکم؟
جواب: طریقہ یہ ہے کہ کنکری کو سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے پکڑ کر، سیدھاہاتھ خوب اٹھا کر کہ بغل کی رنگت ظاہر ہو،جمرات کی رمی کی جائے،یہ...
وزن کم کرنے کے لئے انٹرمٹنٹ فاسٹِنگ (intermittent fasting) کرنا
سوال: کیا وزن کم کرنے کے لیے اسلام میں انٹرمٹنٹ فاسٹِنگ (intermittent fasting)کرنا جائز ہے ؟ اس کا طریقہ یہ ہےکہ انٹرمٹنٹ فاسٹِنگ کرنے والے لوگ یا 5 نسبت 2 (5:2) کے فارمولے پر عمل کرتے ہیں اور یا 16 نسبت 8 (16:8) کے فارمولے پر، یعنی پانچ دن معمول کے مطابق کھاتے ہیں اور پھر دو دن 500 یا 600 کیلوریز سے زیادہ خوراک نہیں کھاتے۔ جبکہ کچھ رات 8 سے دن تک 16 گھنٹے بھوکے رہتے ہیں اور پھر اس کے بعد آٹھ گھنٹے میں پانچ چھ سو کیلوریز سے زیادہ نہیں کھاتے۔
تشہد میں بیٹھنے کا طریقہ اور چار زانو(چوکڑی مار کر ) بیٹھنا کیسا؟
سوال: تشہد میں دو زانو بیٹھنے کی شرعی حیثیت اور اس کا درست طریقہ کیا ہے؟ بلاعذر چوکڑی مار کر بھی بیٹھ سکتے ہیں کیا؟
سوال: بکر نے کہا: " فلاں طریقہ فلاں صحابی رضی اللہ تعالی عنہ کی سنت ہے۔" کیا ایسا کہنا درست ہے؟ یعنی لفظ ”سنت“ کو صحابہ کرام علیہم الرضوان کی طرف نسبت دینا کیسا؟ رہنمائی فرمادیں۔