
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ہمارےمحلے میں نوابشاہ سےتعلق رکھنے والے کچھ افراد کرائے پر رہتے ہیں ،ان کے والد کا انتقال ہوگیا تو ان کی نماز جنازہ محلے کی جامع مسجد کے سنی صحیح العقیدہ امام صاحب(جو ماشاء اللہ بہت متقی وپرہیز گار بھی ہیں) نے پڑھایا لیکن ان کے بیٹوں نے اس وجہ سے جنازہ کی نماز میں شمولیت اختیار نہیں کہ جنازہ نوابشاہ لے کر جانا تھاتاکہ وہاں پر موجود رشتے دار بھی ان بیٹوں کے ساتھ دوبارہ نمازِجنازہ میں شریک ہوسکیں تو معلوم یہ کرناہےکہ اس صورت میں نماز جنازہ دوبارہ پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ نوٹ: زبانی معلومات لینے پر سائل نے بتایا کہ میت کے ورثاء نارمل قسم کے لوگ ہیں نمازی ہیں لیکن نیکی وپرہیز گاری میں نمایاں نہیں ۔
کیا آئندہ گناہ کرنے کی نیت سے بھی بندہ گنہگار ہوجاتاہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ اگر کوئی انسان یہ نیت کرے کہ اگلے سال فلاں دن میں یہ گناہ کروں گا تو کیا گناہ کرنے سے پہلے بھی صرف نیت کرنے کی وجہ سے وہ گناہ گار ہوگا یا نہیں؟ سائل: طارق عطاری Viaمیل
گود لیے گئے بچے اور زوجہ کے درمیان کس طرح پردے کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہاپنے بھائی سے بچہ یا بچی گود لینے کی صورت میں بچہ یا بچی کےبالغ ہونےپر میری زوجہ سے پردے کے کیا احکام ہوں گےاور کیا طریقہ اپنایا جائے کہ بچہ اور میری زوجہ کے مابین پردے وغیرہ کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے؟سائل:محمد عرفان عطاری (فیصل آباد)
اپنی روٹی الگ پکاؤ،مجھ سے دورہوجاؤ کیا یہ الفاظ کہنے سے طلا ق ہوجاتی ہے یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری زوجہ سے لڑائی ہوئی میں نے غصے میں اپنی زوجہ کو کہا کہ تم اپنی روٹی پکاؤ میری نہ پکاؤ میں اپنا انتظام خود ہی کر لوں گا تم مجھ سے دور ہو جاؤ اور میں اس بات پر قسم کھاتا ہوں کہ میری طلاق کی نیت نہیں تھی اور نہ ہی ہمارے درمیان یہ الفاظ کہنے سے پہلے اور بعد میں کوئی طلاق کی گفتگو ہوئی تھی ،تو میرے اس طرح کہنے سے طلاق ہوئی یا نہیں ؟سائل:محمد حسنین(فیصل آباد)
کیادوسے زیادہ مقتدی امام صاحب کے برابر میں کھڑے ہوسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام ایک شخص کو اپنے برابر میں کھڑا کر کے نماز پڑھا رہا تھا اسی دوران دوسرا شخص بھی آگیا وہ امام کے دوسری جانب کھڑا ہو گیا اب ایک اور شخص بھی آیا ہے لیکن نہ امام کے لئے آگے بڑھنے کی جگہ ہے اور نہ مقتدیوں کے لئے پیچھے ہونےکی جگہ توکیا اس صورت میں تیسرا مقتدی جماعت میں شامل ہوسکتاہےیا اپنی علیحدہ نماز پڑھے گا؟ سائل:دلشاد
تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی شخص مسجد میں تلاوت،آیت الکرسی وغیرہ ذکر اللہ میں مشغول ہو اور اسے کوئی آکر سلا م کرے تو وہ سلام کا جواب دےیا تلاوت وغیرہ جاری رکھے؟
کیا یہ درست ہے بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نمازادا کرتے تھے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا کسی بزرگ کا یہ واقعہ ہے کہ انہوں نے کئی سال عشا کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی ہو زید کہتا ہے کہ یہ لوگوں کی بنائی ہوئی باتیں ہیں حقیقت میں ایسا کوئی واقعہ نہیں کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ ایک شخص پورا سال نیند نہ کرے رہنمائی فرمائیں کہ زید کی بات کہاں تک درست ہے ؟
عورت کا بغیر محرم کے عمرے پر جانے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ تین سگی بہنیں عمرے پر گئیں،چھوٹی بہن کے ساتھ ان کے شوہر تھے جبکہ بڑی دو بہنوں کے ساتھ نہ ان کے شوہر نہ ہی کوئی اورمحرم تھا،یہ فرمائیں کہ ان کا اس طرح عمرے کے لیے سفر کرنے کا شرعی حکم کیا ہے ؟کیا ان کو تجدیدِ ایمان و تجدیدِنکاح کی ضرورت ہے ؟بڑی دو بہنوں میں ایک پچاس سال اور دوسری پچپن سال کی ہیں ۔
گاڑی ادھار بیچ کر واپس خریدنا جائز ہے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید ایک شوروم سے گاڑی ادھارمیں خریدتاہے اوروہی گاڑی دوسرے شخص کونقدیاادھارمیں بیچ دیتاہے۔پھردوسرا شخص وہی گاڑی اسی شوروم والے کوجس سے زیدنے خریدی تھی،بیچ دیتاہے۔جبکہ ابھی زیدنے شوروم والے کوپوری ادائیگی نہیں کی ہے۔توکیاشوروم والے کااس طرح معاملہ کرناصحیح ہے؟
کیا یہ جملہ منت ہے کہ میں اپنی کمائی مسجد میں دوں گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک امام صاحب نے مسجد میں کہا، نکاح پڑھانے کے مجھے جو بھی پیسے ملیں گے میں مسجد کی ضروریات پر لگاؤ ں گااور کمیٹی کے سامنے بھی امام نے اقرار کیا تھا کہ اس کے پیسے مسجدمیں لگاؤں گا پھر امام صاحب نکاح پڑھانے سے ملنے والی رقم اپنی ضروریات پر خرچ کرتے رہےتو معلو م یہ کرنا ہے کہ کیا یہ منت ہو گئی تھی اور امام پر لازم ہو گیا تھا کہ اب جو بھی نکاح پڑھانے سے رقم ملے مسجد پر خرچ کریں ؟