آئندہ گناہ کی نیّت سے بھی گناہ ملتا ہے؟

کیا آئندہ گناہ کرنے کی نیت سے بھی بندہ گنہگار ہوجاتاہے؟

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت (دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ اگر کوئی انسان یہ نیت کرے کہ اگلے سال فلاں دن میں یہ گناہ کروں گا تو کیا گناہ کرنے سے پہلے بھی صرف نیت کرنے کی وجہ سے وہ گناہ گار ہوگا یا نہیں؟

سائل: طارق عطاری Viaمیل

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    انسان کے دل میں گناہ کاخیال آنے سے انسان گناہ گار نہیں ہوتا اور اگر اس خیال پر وہ پختہ ارادہ کر لے کہ میں نے یہ گناہ کرنا ہی کرنا ہے تو اس کے نامہ اعمال میں اس کا گناہ لکھ دیا جاتا ہے کہ گناہ کا عزم بھی گناہ ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

مجیب:ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری
فتوی نمبر:Gul-1014

تاریخ اجراء:03محرم الحرام1438 ھ/05اکتوبر2016 ء