
بدبودار جرابیں پہن کر مسجد میں جانا کیسا؟
جواب: دنا،فان الملائكة تتاذى مما يتاذى منه الانس‘‘ترجمہ:جو اس درخت سے کھائے(پہلے دن آپ نےلہسن کا فرمایا،پھرلہسن ،پیاز اورگندنایعنی لہسن کےمشابہ ایک بو والی ...
11 ذو الحجہ کی رمی، 12 ذو الحجہ کو کی تو کیا حکم ہے؟
سوال: ہم دونوں حج پر گیارہ ذو الحجہ کی رمی نہیں کر سکے، کیونکہ شدید گرمی کی وجہ سے بلڈ پریشر اور شوگر لو ہوگیا تھا، چل نہیں سکتے تھے، شدید چکر آرہے تھے ،آنکھوں کے سامنے اندھیرا تھا ۔ نیم بیہوشی کی حالت تھی اور گرم روڈ پر لیٹے ہوئے تھے،کھڑے نہیں ہوسکتے تھے ،لہذا طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ہم نے وکیل کرکے 11ذو الحجہ والی رمی ،12 ذو الحجہ کو کروائی اور 12 ذوالحجہ کو بھی طبیعت اسی طرح کی تھی،تو 12ذو الحجہ کی رمی کیلئے بھی وکیل کیا ،اور اسی وجہ سے 12ذو الحجہ کو ہم نے طواف الزیارہ بھی ویل چئیر پر کیا تھا۔اب کیا ایسی صورت میں ہم پر دم لازم ہوگا یا نہیں؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ الحمد للہ عزوجل ہم گیارہ افراد عمرے کی ادائیگی کے لئے جارہے ہیں ،او ر ہمارا شیڈول یہ ہوگا، کہ پہلے تین دن مدینہ منورہ میں ہوں گے، پھر مکہ مکرمہ میں چار دن ہوں گے ،اور پھر مدینے شریف میں تین دن قیام ہوگا، اور پھر مکہ مکرمہ میں آٹھ دن قیام ہوگا ،اور آخر میں مدینے شریف میں آٹھ دن قیام ہوگا، اور وہیں سے واپس پاکستان آنا ہوگا ،تو معلوم یہ کرنا ہے، کہ اس پورے شیڈول میں ہمیں نمازوں میں قصر کرنی ہے یامکمل پڑھنی ہے؟ سائل:عبد القادر عطاری(سرجانی ٹاؤن، کراچی)
تاریخ: 05 ذو الحجۃ الحرام 1446 ھ /02 جون 2025 ء
پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل دھوکے سے بیچ دیا تو واپسی کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے بکر کو 50 ہزار کا موبائل بیچا، یہ ظاہر کر کے کہ یہ PTA سے منظور شدہ ہے،جبکہ وہ منظور شدہ نہیں تھا۔ چند دن بعد وہ موبائل PTA کی طرف سے بند کر دیا گیا۔اب رجسٹرڈکروانے کے لیے 15 سے 20ہزار روپے لگیں گے، جو موبائل رجسٹرڈنہ ہو وہ رجسٹرڈ شدہ کے مقابلے میں تقریبا آدھی قیمت میں مل جاتا ہے۔ لہٰذا زید نے غلط بیانی کر کے بکر سے تقریبا 20 ہزار روپے زیادہ لیے ہیں ، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس بنیاد پر بکر زید کو موبائل واپس کر سکتا ہے یا نہیں ؟
وفات کے بعد تجہیز وتکفین میں تاخیرکرنے کا حکم !
سوال: مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ یورپ میں کسی مسلمان کی وفات کے بعدتدفین میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے مثلا غسل ِمیت میں بھی وقت صرف ہوتا ہے ، پہلے نام لکھوانا پڑتا ہے اور اس نام لکھوانے میں بھی وقت لگتا ہے پھر بارہا غسل کی باری آنے میں بھی دو دن تین دن لگ سکتے ہیں ۔ پھر یہ کہ تدفین کبھی چار دن کے بعد اور کبھی ہفتے کے بعد ہو گی، کیونکہ تدفین کرنے والے لوگوں کا اپنا ایک جدول اور شیڈول ہوتا ہے، تو یہ لاش پھر کولڈ اسٹوریج میں ڈال دیتے ہیں ۔ ایسی صورت میں مسلمانوں کےلئے حکم ِ شرعی کیا ہے؟
صفیں سیدھی رکھنے اور اقامت کے بعد صفیں درست کرنے کا اعلان کرنے کا حکم؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ (1)صف میں کندھے سے کندھا مَس یعنی ملا ہوا ہونا واجب ، سنت یا مستحب کیا ہے؟ (2)جب اقامت کہی جائے، تو اس کے بعد امام کا صفیں درست کروانے کے لیے یہ اعلان کرنا کیسا ہے کہ اپنی ایڑیاں گردنیں اور کندھے ایک سیدھ میں کر کے صفیں سیدھی کر لیں اور کندھے سے کندھا مَس یعنی ٹچ کیا ہوا رکھنا واجب ہے۔۔۔؟ بعض لوگ کہتے ہیں اقامت ہو جانے کے بعد ایسے اعلان نہیں کرسکتے۔کیا یہ درست ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ان مسائل کے بارے میں کہ (1)تین دن بعد تعزیت کا حکم کیا ہےمکروہِ تنزیہی یا تحریمی؟ (2)کلماتِ تعزیت کیا ہیں ۔کیا کلماتِ دعاء اور صرف یہ کہنا آپ کی والدہ کا پتا چلا اللہ پاک مغفرت فرمائے یہ کلماتِ تعزیت ہیں یا نہیں ؟(3)تعزیت کا مقصد کیا ہے اور یہ کیوں کی جاتی ہے ؟
نماز میں کتنی قراءت کرنا سنت ہے ؟
جواب: حجرات “سے ”سورۃ البروج “سے پہلے تک۔ اوساطِ مفصل:”سورۃ البروج “سے ”سورۃ البینۃ“ سے پہلے تک۔ قصارِ مفصل:”سورۃ البینۃ“سے ”سورۃ الناس “ تک۔ نم...