
سورۃ الفاتحہ سے پہلے بھولے سے سورۃ الاخلاص کی دو آیات پڑھ لینے سے نماز کا کیا حکم ہوگا؟
سوال: منفرد نمازی فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ پڑھنے سے پہلے بھولے سے سورۃ الاخلاص کی دو آیات پڑھ لے، پھر اسے یاد آئے کہ میں نے سورۃ الفاتحہ تو پڑھی نہیں اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟
کسی بزرگ نے عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا کسی بزرگ کا یہ واقعہ ہے کہ انہوں نے کئی سال عشا کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی ہو زید کہتا ہے کہ یہ لوگوں کی بنائی ہوئی باتیں ہیں ، حقیقت میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ، کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ ایک شخص پورا سال نیند نہ کرے ۔ رہنمائی فرمائیں کہ زید کی بات کہاں تک درست ہے اور اس طر ح کا کوئی واقعہ ہے ، تو کس کتاب میں ہے ؟
پیپ نکلنے کی حالت میں نماز کا حکم
جواب: نفل ،تلاوت قرآن اور قرآن کو چھونا وغیرہ سب کچھ کرسکتا ہے،اس دوران اگروہی عذرپایاجائے توبھی اسکاوضونہیں ٹوٹے گا ۔ بلکہ جب فرض نمازکاوقت ختم ہوگاتواسکا ...
سوال: 01)کیا ایصال ثواب کے لیے گھر میں باقاعدہ بیٹھ کرفاتحہ پڑھنی ہوگی یا چلتے پھرتے وظائف کر کے ایصال ثواب کر سکتے ہیں؟ 02)کیا چھوٹے بچے کے انتقال کے بعد ماں باپ کو عصر تا مغرب کچھ کھانا پینا نہیں چاہیے؟
کیا چیل کی بیٹ سے کپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟
جواب: نماز ادا ہوجائے گی، اور اگر چوتھائی کے برابر یا اس سےبھی زائد مقدار میں یہ نجاست لگ جائے تو بغیر دھوئے نماز ادا نہیں ہوگی۔ جن پرندوں کا گوشت کھا...
مسافر کے لیے تراویح اور دیگر سنتیں چھوڑنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم جس جگہ کام کرتے ہیں وہ جگہ کراچی سے تین سو کلو میٹر دور واقع ہے اور آس پاس کوئی مستقل آبادی بھی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی باقاعدہ مسجد ہے، یہ جگہ بھٹ کا پہاڑی سلسلہ کہلاتاہے اور اس کے قریب کوئی شہر یا بڑی آبادی نہیں، البتہ 45کلومیٹر کے فاصلے پر سہون شریف واقع ہے۔ کمپنی کے اندر دو جگہیں نماز کے لیے مخصوص کی ہوئی ہیں، جن میں سے ایک کو مستقبل میں باقاعدہ مسجد بنانے کا ارادہ ہے، ان دونوں جگہوں پر پنج وقتہ نماز ادا کی جاتی ہے اور ایک جگہ پر جمعہ کی نماز بھی ادا کی جاتی ہے۔ ہماری ڈیوٹی کا شیڈول کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ ہمیں چودہ دن سائٹ پر رہنا ہوتا ہے اور چودہ دن ہم فیلڈ بریک پر گھر آجاتے ہیں، لیکن کبھی کبھار طے شدہ پروگرام کے تحت اور کبھی ایمرجنسی میں سائٹ پر چودہ دن سے زیادہ بھی رکنا پڑتا ہے۔ ہماری آمد و رفت اکثر ہوائی جہاز کے ذریعے ہوتی ہے۔ جہاں ہماری رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، وہ ہائی کلاس سٹینڈرڈ کے مطابق ہے اور ہر طرح کی بنیادی سہولیات ہمیں میسر ہیں ، ہمارا ضروری سامان وہیں رکھا رہتا ہے۔اس کمپنی میں تقریباً ڈیڑھ سو ملازمین مذکورہ طریقے کے مطابق کام کرتے ہیں، جبکہ پینتیس سے چالیس افراد وہاں مستقل رہائش پذیرملازم ہیں ،جو چند مخصوص ایام میں ہی چھٹی پر گھر جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ جگہ ہر ایک کے گھر سے شرعی سفر یعنی تقریباً92 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے، لہٰذا مذکورہ صورتِ حال کے پیشِ نظر درج ذیل اُمور میں رہنمائی فرما دیں: (1)کیا ہمیں تراویح اور دیگر سنتیں چھوڑنے کی اجازت ہو گی؟ (2)مذکورہ فیکٹری میں جمعہ کی ادائیگی کا کیا حکم ہے؟
ناپاک مٹی سے بنا ہوا برتن پکنے کے بعد گیلا ہوجائے تو کیا پھر ناپاک ہوجائے گا ؟
جواب: بیٹھ گیا، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ (فتاوی قاضی خان، فصل فی النجاسۃ، جلد 1، صفحہ 25 تا 26، مطبوعہ کوئٹہ) وَاللہُ اَع...
نفلی روزے کے دوران حیض شروع ہوجائے تو قضا لازم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ اگر کوئی خاتون دس محرم الحرام کا نفلی روزہ رکھے، لیکن عصر کے بعد اور مغرب سے تقریباً آدھا گھنٹہ قبل ایامِ مخصوصہ کا خون شروع ہو جائے، تو کیا اس صورت میں اس روزے کی قضا لازم ہوگی؟
فرض نماز کے دوران اگر جماعت شروع ہوجائے تو ؟
جواب: نفل کی نیت سے جماعت میں شامل ہو اور عصر میں چار رکعتیں مکمل کرے اور جماعت میں شامل نہ ہو کہ عصر کے بعد نفل جائز نہیں۔ وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ و...
حج کی ادائیگی میں تاخیر کرنے کا حکم نیز حجِ بدل کروانے کی اجازت کس کو ہے؟
سوال: میرے والد صاحب کے پاس اتنی رقم تقریباً چار پانچ سال سے موجود ہے کہ جس سے وہ حج کر سکیں اور اُن پر حج فرض تھا، مگر ابھی تک انہوں نے حج نہیں کیا اور اب اُن کی عمر تقریباً 70 سال ہے اور شوگر، بلڈ پریشر اور ٹانگوں کے درد کی وجہ سے زیادہ پیدل نہیں چل سکتے، البتہ تھوڑی دیر چل سکتے ہیں اور خود سے سواری وغیرہ پر بھی بیٹھ سکتے ہیں، تو کیا وہ اپنی طرف سے حجِ بدل کروا سکتے ہیں یا ان پر خود حج کرنا ضروری ہے ؟