
قرض خواہ نہیں ملے تو قرض کی رقم کا کیا کریں ؟
جواب: نا زیادہ مشکل نہیں ہے ،رابطہ نمبر وغیرہ ہوتے ہیں، یونہی اس کےاقارب کا علم ہوتا ہے، آبائی علاقہ معلوم ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ،آپ کوچاہیے کہ آپ حتی الامکان ...
کیا عورت مخصوص ایام میں درود تنجینا پڑھ سکتی ہے ؟
سوال: درودِ تنجینا کے مکمل الفاظ کیا ہیں؟ اور کیا عورتیں مخصوص ایام میں اس کا وِرد کر سکتی ہیں؟
تراویح میں حافظ صاحب کا مدات اور غنے کا خیال نہ رکھنا کیسا؟
سوال: اگر کوئی حافظ صاحب تراویح میں اس انداز سے قرآن پڑھے کہ ہر حرف کی پہچان بھی ہوتی ہو اور اُن کا پڑھنا سمجھ میں بھی آتا ہو، مگر وہ حافظ صاحب مدات اور غنے وغیرہ کی بالکل بھی رعایت نہ کرتے ہوں، تو اس انداز سے قرآن پڑھنے میں شریعت ہماری کیا رہنمائی کرتی ہے؟
بیت الخلاء جاتے وقت الٹا قدم اور باہر نکلتے وقت سیدھا قدم پہلے رکھنا
سوال: بیت الخلاء ( Bath room)میں الٹا قدم اندر رکھنا اور باہر آئے تو سیدھا قدم باہر رکھنا کیا یہ سنت ہے؟
والدین سات سالہ بچے کو نماز کی ترغیب نہ دیں تو گنہگار ہوں گے ؟
سوال: اگر والدین سات سال میں بچوں کو نماز کی ترغیب نہ دیں تو کیا والدین گناہگار ہوں گے؟
مدرسے کے لیے جگہ وقف کرنے کے بعد تبدیل کر سکتے ہیں؟
سوال: ایک شخص نے ایک جگہ کو مدرسہ بنانے کے لیے وقف کیا ،لیکن اس جگہ کی رجسٹری اس کے اپنے نام ہی ہے، صرف زبانی الفاظ کے ساتھ بول کر وقف کیا ہے( یعنی لوگوں کے سامنے کہہ دیا کہ میں نے اس جگہ کو مدرسہ کے لیے وقف کردیا ہے) ،لکھ کر وقف نہیں کیا،اب یہاں مدرسہ بن بھی چکا ہے اور کچھ بچے مدرسے میں پڑھتے بھی ہیں ،لیکن اس جگہ پر مدرسہ چلنا بہت مشکل ہے کہ یہاں آبادی کم ہے، تو اب واقف چاہتا ہے کہ اس جگہ کو بیچ کر ایسی جگہ مدرسہ بنایا جائے جہاں پر آبادی زیادہ ہو ،تو کیا اب واقف اس جگہ کو بیچ کر دوسری جگہ مدرسہ بنا سکتا ہے؟