
سحری کے وقت غسل فرض ہو تو بغیر غسل روزہ ہوجائے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ اگر سحری میں کسی کی آنکھ دیر سے کھلی اور اس پر غسل فرض ہو، اب اگر وہ غسل کرتا ہے تو سحری کھانے کا موقع نہیں مل پائے گا اور اسے بھوکے پیٹ روزہ رکھنا پڑے گا، کیا اس مجبوری کی وجہ سے سحری کھا کر غسل کر سکتا ہے؟ اس صورت میں روزہ شروع ہونے کے بعد غسل ہوگا، کیا اس طرح روزہ ادا ہوجائے گا؟ یا سحری کا وقت ختم ہونے سے پہلے غسل کرنا ضروری ہے؟
صاحب ترتیب جماعت میں شامل ہونے سے پہلے قضاپڑھے
سوال: میں صاحب ترتیب ہوں اور میری دو وقت کی نماز کسی جاب کی وجہ سے رہ گئی ۔ اب تیسرے وقت میں جماعت کے ساتھ نماز مل رہی ہے تو کیا میں جماعت کے ساتھ شامل ہو جاؤں یا پہلے دو قضا نمازیں پڑھ کے وقتی نماز پڑھوں ؟
بیٹوں نے نماز جنازہ پڑھ لی اب دوبارہ گاؤں والوں کا نماز جنازہ پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کا شہر میں انتقال ہواشہر میں ہی اس شخص کے بیٹوں اور دیگر ورثاء نے نماز جنازہ پڑھ لی لیکن ورثاء اپنے آبائی گاؤں میں اس شخص کو دفنانا چاہتے ہیں تو گاؤں والوں کا دوبارہ اس شخص کا جنازہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ سائل:قاری اعظم(فیصل آباد)
آن لائن خریداری پر ملنے والے ڈسکاؤنٹ کوپن (Coupon) کی شرعی حیثیت اور متعلقہ مسائل
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل مختلف آن لائن پلیٹ فارمز (جیسے دراز Daraz، ٹیمو Temuوغیرہ)پر شاپنگ کرنے کی صورت میں مختلف اوقات میں مختلف اقسام کے ڈِسکاؤنٹ کوپنز (Coupons) ملتے ہیں ۔ کوپن کی ایک صورت یہ ہوتی ہے کہ آن لائن پلیٹ فارم کی طرف سے آفرہوتی ہے اگر آپ ہمارے پلیٹ فارم سے ایک مخصوص رقم تک کی خریداری کرتے ہیں، تو آپ کو ایک مقررہ رقم کا کوپن ملے گا ،جس سے آپ اگلی خریداری پر ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتے ہیں ، کوپن کی ایکسپائری ڈیٹ سے پہلے اگر تین دن کے اندر اندرہم سے دوبارہ کوئی خریداری کریں گے، تو اس کوپن پر لکھا ہوا کوڈ استعمال کرنے پر آپ کو اس خریداری پر ڈسکاؤنٹ مل جائے گا۔کوپن کی ایکسپائری ڈیٹ کبھی تین دن اور کبھی ایک ہفتہ بھی ہوتی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ بعض اوقات یوں ہوتا ہے کہ میری فیملی میں سے کوئی فرد مجھے کہتا ہے کہ آپ مجھے فلاں چیز فلاں آن لائن پلیٹ فارم سے منگوادیں، میں قیمت دیکھ کر اسےبتا دیتا ہوں کہ یہ چیز اتنے یورو کی مل رہی ہے۔ مثال کے طور پر اس چیز کی قیمت 30 یورو ہے ،تو جب میں وہ چیز 30 یورو کی خریدتا ہوں، تو اس خریداری پر کمپنی 10 یورو کا کوپن دیتی ہے۔اس کوپن کو میں رکھ لیتا ہوں اور پھر جب اپنی کوئی چیز خریدتا ہوں ،تو اس کوپن سےاس چیز کی قیمت پر ڈسکاؤنٹ حاصل کرلیتا ہوں۔میرا سوال یہ ہے کہ آیا یہ کوپن جوکہ میری آئی ڈی پر دیا جاتا ہے، میرا اسے اپنے لیے استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟
نماز میں سورہ مُلک کے بعد اللہ رب العٰلمین پڑھ لیا ، تو نماز کا حکم ؟
جواب: قرآن کریم کے کلمات یا کلمہ طیبہ یا تسبیح کسی کے جواب میں کہے،تو مصرح کہ ہمارے امام اعظم رضی اللہ عنہ کے نزدیک نماز فاسد ہوجاتی ہے ،جبکہ بغرض جواب کہے ...
وتر پڑھنے کے بعد عشاء کے فرضوں کا فاسد ہونا معلوم ہوا تو حکم
سوال: بہار شریعت میں لکھا ہے کہ:" عشاء اور وتر کی نماز میں ترتیب فرض ہے ،تو اگر کسی نے پہلے وتر کی نمازپڑھ لی اور پھر عشاء کے فرض پڑھے ،تو اس کے وتر ہوں گے ہی نہیں ۔" اس پرسوال یہ تھا کہ گزشتہ دنوں ہمارے یہاں عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھائی گئی ،بعد میں سب کو شک ہوا کہ جماعت چار رکعت نہیں بلکہ تین رکعت ادا ہوئی ہے،تو یہ بات وتر پڑھنے کے بعد معلوم ہوئی ،پہلے شک کرتے تھے ،لیکن توجہ نہیں گئی ،جب امام سے پوچھا گیا کہ حضور نماز تین رکعت ہوئی یا چار رکعت ،تو کہتے ہیں کہ مجھے بھی اس بارے میں شک ہے۔تو اگر وتر پڑھنے کے بعد معلوم ہو کہ جماعت تین رکعت ہوئی ہے ،تو اب فرض کا اعادہ کرنا پڑے گا ،تو اب سوال یہ ہے کہ جو وتر پڑھ لیے تھے ،وہ ہوگئے یا دہرانے پڑیں گے ،حوالے کے ساتھ جواب مطلوب ہے۔
شرعی معذور امامت کروا سکتا ہے؟
جواب: قرآن مجید غلط پڑھتا ہو جس سے فسادِ معنیٰ ہو، جس کی طہارت صحیح نہ ہو اگرچہ معذوری کی وجہ سے، مثلاً:جسے معاذاﷲ سلس البول یا ہروقت ریح خارج ہونے کا عارضہ...
نمازمیں سورہ فاتحہ اوراُس کے ساتھ تین آیتیں پڑھنا فرض ہے یا واجب ؟
جواب: قرآن کریم کی صرف ایک آیت( کسی سورت کی تخصیص کے بغیر)سورہ فاتحہ سے خواہ اس کے علاوہ کسی اورسورت سے پڑھنافرض ہےلہذااگرکوئی فقط " اَلۡحَمْدُ لِلہِ رَبِّ ...