
رکشے سے بسکٹ کا ایک پیکٹ گر گیا، اس کا مالک نہیں مل رہا، تو کیا حکم ہے؟
سوال: کچھ عرصہ قبل ایک آٹو رکشہ سے بسکٹ کا پیکٹ گر گیا تھا ، بہت کوشش کی گئی کہ اس کے مالک کا پتہ چل جائے ، لیکن معلوم نہیں ہوسکا ، ایجنسی میں بھی رابطہ کیا کہ کسی کا مال کم پہنچا ہو ، شکایت آئی ہو ،لیکن وہاں سے بھی معلومات نہیں مل سکیں ، ہم اس پیکٹ کو کب تک سنبھال کر رکھیں، مالک کے ملنے کی امید نہیں اور اس کی ایکسپائری بھی تین مہینے کی ہے ، تو یہ خراب ہوجائیں گے ، کیا ہم یہ پیکٹ کسی مستحق کو دے سکتے ہیں؟ مالک کا بھی پتہ کرتے رہیں گے، اگر مالک مل گیا، تو اس کو اس کی قیمت دے دیں گے؟
کیا بیوی پر خرچ کیا جائے توا س کا ثواب شوہر کو ملتا ہے ؟
جواب: ور اجر دیا جائے گا جس سے تمہارا مقصد اللہ کی رضا کا حصول ہو حتی کہ اس لقمے پر بھی جو تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالو۔(صحیح البخاری،باب ما جاء ان الاعمال ...
روزے کی حالت میں سینی ٹائزر گیٹ سے گزرنے سے روزے کا حکم ؟
سوال: آج کل کرونا وائرس سے حفاظت کے لیے مختلف مقامات پرسینی ٹائزرگیٹ نصب کیے گئے ہیں ۔ گزرنے والے روزے کی حالت میں اس میں سے گزرتے ہیں اوراس کے اجزاءحلق میں چلے جاتے ہیں ،ان کاذائقہ بھی حلق میں محسوس ہوتاہے ،شرعی رہنمائی فرمائیں کہ روزے کی حالت میں یہ جانتے ہوئے کہ میراروزہ ہے ،ایسے گیٹ میں سے کوئی گزرا اوراس کے ذرات اس کے حلق میں پہنچ گئے ، توکیااس کاروزہ ٹوٹ جائے گا؟
جہیز کا سامان قربانی کے نصاب میں شامل ہونے کا حکم
سوال: مجھے پتہ چلا ہے کہ جہیز کی زائد اشیاء بھی قربانی کے نصاب میں شامل ہوتی ہیں تو میری بیوی کے پاس دو تولہ سونا اور جہیز کی زائد اشیاء ، جن کی مالیت 52،000 بنتی ہے، موجود ہیں تو کیا ان پر قربانی لازم ہو گی؟
کافر کے سلام کا جواب کس طرح دیا جائے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگرکافرسلام کرےتو اس کا جواب کس طرح دیا جائے ؟ اور اس میں ذمی وحربی کافر میں کچھ فرق ہے یا دونوں کا ایک حکم ہے؟
سوال: 14 اگست کو ہمارے ملک میں یومِ آزادی منایا جاتا ہے ۔ اسلامی طور پر یومِ آزادی منانا کیسا ہے ؟ اگر جائز ہے تو اس کا کیا انداز ہونا چاہیے ؟
مسبوق کی بقیہ نماز نیز جائے نماز کا کنارہ موڑنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ (1) اگر کسی نمازی کوچار ر کعت والی نماز میں ایک رکعت ملی اور بقیہ تین رکعتیں نکل گئیں ،تو وہ امام کےسلام پھیرنے کے بعد اپنی بقیہ نماز کس طرح ادا کرے؟ (2) بعض لوگ نماز پڑھنے کے بعد جائے نماز کا آخری کنارہ موڑ دیتے ہیں ،کیا اس طرح کرنا درست ہے ؟ سائل: محمد شعیب(گلستان جوہر، کراچی)
جہیز کی نیت سے خریدے گئے سامان کی وجہ سے قربانی کی تفصیل
سوال: اگر کسی نے جہیز کی نیت سے سامان خریدا مگر ابھی شادی نہیں ہوئی اور وہ سامان استعمال میں نہیں ہے تو کیا اس سامان پر قربانی واجب ہو گی؟
دفعِ ظلم کے لیے رشوت دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ڈرائیور ہوں ہم کسی جگہ سے گاڑی بھرتے ہیں تو چیک پوائنٹ پر ہمیں رشوت دئیے بغیر نہیں چھوڑا جاتا میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہمارا ایسے موقع پر رشوت دینا جائز ہے؟
سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر اعتراض کرنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر اعتراض کرنا کیسا ہے ؟ سائل: اشتیاق عطاری (لاہور)