سرچ کریں

Displaying 61 to 70 out of 705 results

61

جس کا ذہنی توازن کبھی خراب اور کبھی صحیح ہوجاتا ہو، اس کو زکوٰۃ دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میرے بچوں کے ماموں کے دماغ پر اثر ہو گیا ہے، وہ بہت بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں، کبھی کوئی بات ٹھیک کرتے ہیں، پھر عجیب و غریب باتیں شروع کردیں گے، کبھی بچے سے پیار کریں گے، کچھ دیر بعد کہیں گے کہ اسے تھیلے میں ڈال کر باہر پھینک آئیں، وغیرہ، لیکن وہ پاگلوں کی طرح بلاوجہ لوگوں کو گالیاں یا مارتے نہیں ہیں۔ اسی آزمائش میں کئی مہینوں سے وہ بستر پر ہیں، کام نہیں کر پارہے، ان پر کافی قرض چڑھ گیا ہے، ان کے پاس سونا، چاندی، کرنسی وغیرہ کوئی چیز نہیں، ان کے والد صاحب رکشہ چلاتے ہیں جس سے گھر کے اخراجات بمشکل پورے ہورہے ہیں، یہ بھی صاحبِ حیثیت نہیں کہ کچھ بچا کر قرض ادا کر سکیں، بلکہ گزارہ بہت مشکل سے ہوتا ہے، تو اگر ہمارا کوئی جاننے والا بچوں کے ماموں کے قرض کی ادائیگی میں زکوٰۃ دینا چاہے، تو کیا ان کوزکوٰۃ لگ سکتی ہے اور کیا زکوٰۃ کی رقم ان کے قرض خواہوں کو دے کر ان کا قرض ادا کیا جا سکتا ہے؟ تاکہ ان کا یہ بوجھ کم ہو سکے۔

61
62

میاں بیوی کے حقوق‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ (1)بیوی کے شوہر پر کیا کیا حقوق ہیں اور کیا شوہر کا بیوی کو ہر بات بتانا ضروری ہے ؟ مثلا کہاں گئے تھے؟کیوں گئے تھے؟ وغیرہ وغیرہ۔ (2)کیا شادی کے بعددیگر رشتہ داروں کے حقوق ختم یا کم ہو جاتے ہیں کہ اب بیوی آ گئی ہے،سب حقوق اِسی کے ہوں گے؟

62
63

کیا صرف نابالغ بچوں کے ساتھ بھی جماعت ادا ہوسکتی ہے؟

سوال: ایک امام صاحب بچوں کو مسجد میں قرآن پاک پڑھاتے ہیں، کبھی کبھار ایسا بھی ہوجاتا ہے کہ نمازِ عصر میں ان بچوں کے علاوہ باہر سے کوئی مرد نمازی مسجد میں نہیں آتا، تو امام صاحب انہی بچوں کے ساتھ جماعت قائم کرلیتے ہیں، بچوں کی عمر 5 سے 12 سال کے درمیان ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ان بچوں کے ساتھ جماعت ادا ہوسکتی ہے؟

63
64

طلاق کے بعد جہیز، زیورات و دیگر سامان کی واپسی کا حکم‎

جواب: شادی کے وقت سُسرال سےجوچیزیں شوہرکوملتی ہیں ۔ مثلاًبائیک،گھڑی،انگوٹھی اورگولڈوغیره ،عام عرف یہی ہےکہ شوہرکوہبہ (گفٹ)کی جاتی ہیں اوراس سے مقصوداپنے د...

64
65

بچہ کتنا دودھ پیے، تو حرمتِ رضاعت ثابت ہو گی؟ تفصیلی فتوی

جواب: شادی کی، تو ایک عورت ان کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ میں نے عقبہ کو اور جس سے عقبہ نے شادی کی ہے ، ان دونوں کو دودھ پلایا ہے ، تو حضرت عقبہ رَضِیَ اللہ...

65
67

رشتہ کرنے کا معیار

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ شادی کے دوران لڑکی میں کیا چیز دیکھنی چاہئے یعنی کس طرح کی لڑکی سے نکاح کرنا چاہئے؟ اس حوالے سے ارشاد فرمائیں۔

67
68

شوہر نہ طلاق دے ، نہ ساتھ رکھے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب: شادی کر تا ہے ،تو شریعت کی طرف سے اس پر بیوی کے لیے نان نفقہ اور رہائش وغیرہ دیگر حقوق لازم ہوجاتے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے :﴿وَ لَهُنَّ مِثْلُ الَّذ...

68
69

واٹس ایپ شادی گروپ میں پروفائل شیئرکر نے پر ایڈمن کا پیسے لینا کیسا؟

سوال: زید نے واٹس ایپ پر ایک شادی گروپ بنایاہواہے۔ جس میں تقریباً 800 سے زائدافراد ایڈ ہیں۔اس گروپ میں ایڈتو کوئی بھی ہوسکتا ہے ،البتہ کوئی ممبر اس گروپ میں میسج نہیں کرسکتا۔اگر کوئی ممبر اپنی پروفائل شیئر کرنا چاہتا ہے، تو اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ ممبر ایڈمن سے پرسنل پر رابطہ کرکے اسےاپنی پروفائل سینڈ کردیتا ہے ۔ایڈمن اس پروفائل کی سیٹنگ وغیرہ کرکے ، ایک کوڈ لگاکر اس فائل کو اپنے پاس سیو کرلیتاہے اور ہر 15دن بعداسے گروپ میں شیئر کرتا رہتا ہےاورچھ ماہ تک یہ پروفائل شیئر کی جاتی ہے۔اس سارے پروسیس کے بدلے ایڈمن اس ممبر سے 500 روپے اجرت کے طور پر لیتا ہے۔ آپ سے سوال یہ ہے کہ کیا ایڈمن کا اس پروسیس کے بدلے 500 روپے لینا جائز ہے؟ نوٹ:پروفائل میں لڑکے / لڑکی کی عمر،تعلیم،شہراورجاب وغیرہ کی صرف معلومات درج ہوتی ہیں۔کسی لڑکی کی تصویر شیئر نہیں کی جاتی ۔

69
70

نابالغ بچے کا بے وضو قرآنِ پاک چھونا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عمومامساجدمیں صبح وشام محلے کے چھوٹے نابالغ بچے قرآن پڑھنے آتےہیں اوروضو کاطریقہ سمجھانے کے باوجودصحیح ومکمل وضو نہیں کرپاتے اوریونہی قرآن یاسپارےپکڑ لیتے ہیں،توکیاان کابے وضوقرآن یاسپارے پکڑنا،جائزہے یانہیں؟نیزبچوں کوبےوضو قرآن دینے پرقاری صاحب گنہگارہوں گے یانہیں؟

70