
شوہر کے انتقال کے بعد عورت عدت کہا گزارے گی ؟
سوال: میرے بیٹے (محمدطارق) کاانتقال 22 مارچ 2022ء کو کراچی میں ہوا تھا ، اس کی تدفین خانیوال پنجاب میں ہوئی۔ میری بہو کا تعلق کراچی سے ہی ہے ، وہ میت کے ساتھ خانیوال آگئی تھی ، اب وہ عدت کے بقیہ دن کراچی میں اپنی ماں کے گھر گزارنا چاہتی ہے کیونکہ اس کی ایک لے پالک بیٹی ہے جو اس کے بغیر رہ نہیں سکتی اور بچی کی پڑھائی کا بھی مسئلہ ہے۔ ابھی بچی کراچی میں ہی نانی کے پاس ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ سوا مہینے کے ختم کے بعد باقی عدت اپنی امی کے گھر کراچی میں کرسکتی ہے یا نہیں؟ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر عورت کچھ قدم جنازے کے ساتھ چلے تو اسے پوری عدت گزارنا لازم نہیں ، حالانکہ میری بہو بھی میت کے ساتھ کراچی سے خانیوال آئی ہے تو کیا اسے پھر بھی پوری عدت گزارنی ہوگی؟
علمِ جفر کیا ہے ؟ نیز علم جفر کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟
سوال: علمِ جفر کیا ہے،علم جفر کی شرعی حیثیت کیا ہے،علم جفر کیا سادات کے ساتھ خاص ہے، کیا اس علم سے لوحِ محفوظ کا علم بھی حاصل ہوجاتاہے؟اس علم کے بارے میں علماء اہلسنت کی کوئی کتاب ہو،تو ضرور میری رہنمائی فرمائیں۔
اولاد نہ ہو تو بیوی کو وراثت میں حصہ ملے گا؟
جواب: تدفین کا خرچ، میت کےذمہ اگر کوئی قرض تھا، تو اس کی ادائیگی اور اگر اس نے کوئی جائز وصیت کررکھی تھی تو ایک تہائی ترکے کی حد تک وصیت نافذ کرنےکے بعدشوہ...
نمازِ جنازہ کے بعد میّت کا چہرہ دیکھنا کیسا؟
جواب: تدفین میں دیر نہ ہو کہ شریعت مطہرہ میں میت کی تجہیز و تکفین میں جلدی کرنے کا حکم ہے، اور بلاضرورت تاخیر کرنے سے منع فرمایا ہے۔(فتاویٰ تاتارخانیہ،ج3،ص7...
سادگی کسے کہتے ہیں؟ سادگی سے متعلق اسلامی تعلیمات کیا ہیں ؟
سوال: سادگی کی شرعی اعتبار سے کیا تعریف ہے؟کھانے پینے،پہننے،مکان، گاڑی، سامان، وغیرہ جملہ اُمور میں سادگی کی تفصیل کیا ہے؟ نیز کیا ہر حال میں سادگی ہی سنت ہے یا اس کے علاوہ بھی سنت ہے،مثلاً: عید کے موقع پر اچھے کپڑے پہننا یا وُفود کی آمد پر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا بہت مہنگا لباس پہننا سادگی کی تعریف میں آئے گا یا یہ کہا جائے گا کہ ایسے مواقع پر سادگی کے علاوہ دوسرا طریقہ سنت ہے؟ شرعی رہنمائی کر دیجیے۔
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک حدیث مبارک ہے کہ جس کا مفہوم ہے: قیامت والے دن میری امت میں سے 70 ہزار افراد بغیر حساب و کتاب جنت میں داخل ہوں گے اور وہ دم وغیرہ نہیں کرتے ہوں گےاور بدشگونی نہیں لیتے ہوں گےاور اپنے رب تعالیٰ پر ہی بھروسہ کرتے ہوں گے۔(بخاری وغیرہ )اس حدیث مبارک کے ضمن میں میرے درج ذیل سوالات ہیں: (1)تعویذات و دم وغیرہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ (2)اگراجازت ہے، تو ذکر کردہ حدیث مبارک کا کیا مطلب ہو گا، کیونکہ اس سے تو تعویذات کی ممانعت ثابت ہو رہی ہے؟
میت کو غسل و کفن دینے کے بعد کفن ناپاک ہوجائے ، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ ایک شخص زخمی حالت میں انتقال کرگیا،غسلِ میت دیتے وقت کسی طرح زخم سے نکلنےوالاخون روک دیا گیا،غسل سے قبل خون بھی صاف کردیا ، پھرمسنون طریقہ کے مطابق میت کی تکفین بھی کردی،اس دوران خون نہیں نکلا ، کچھ دیر بعد تک بھی خون نہیں نکلا،لوگوں کو میت کا چہرہ دکھایاگیا پھر جب میت کو گھرسےجنازہ گاہ لے جایا گیا،جب نمازِ جنازہ پڑھی جانے لگی تومیت کے کفن پر نظر پڑی کہ زخم والے حصے کی طرف والاکفن خون سے لال ہوگیا ہے،اس پرکسی نے کہا کہ نمازِ جنازہ کے لئے میت کا کفن بھی پاک ہونا ضروری ہے لہذا کفن پاک کیے بغیرنمازِ جنازہ نہیں پڑھ سکتے ، مگر امام صاحب نے پھر بھی نمازِ جنازہ پڑھا دی اورمیت کی تدفین کردی گئی۔پوچھنا یہ ہے کہ اس صورت میں کفن کو پاک کرنا ضروری تھا یا نہیں؟نیز نمازِ جنازہ درست ہوئی یا نہیں؟
ظہر کی نماز پڑھتے ہوئے عصر کا وقت داخل ہوگیا ، تو نماز کا حکم
جواب: شرعی ) ہوجانا اور جمعہ کی نماز میں عصر کے وقت کا داخل ہونا ( ان نمازوں کو توڑ دیتا ہے ۔ )( نور الایضاح مع حاشیۃ الطحطاوی ، جلد 1 ، صفحہ 444 ، مطبوعہ م...
نظر لگنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
سوال: کسی بچے یا بڑے کو نظر لگنے کی شریعت میں کیا حیثیت ہے اورکیا نظر اتارنے کےلئے لال مرچوں کو آگ میں ڈالنے کا عمل کرنا شرعی اعتبار سے درست ہے؟
شوہر کے مرنےپر بیوی کا چوڑیاں توڑنے یا اتارنے کی شرعی حیثیت
سوال: شوہر کے مرنے کےبعد اس کی بیوی کےہاتھ سے چوڑیاں توڑ دی جاتی ہیں یا کوئی دوسری عورت اس کےہاتھ سے چوڑیاں اتار دیتی ہے۔اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟