
قرآن ایپ کو موبائل سے ڈیلیٹ کرنا کیسا؟
سوال: میرے موبائل میں قرآن ڈاؤنلوڈتھا،میں نےموبائل کو فارمٹ کردیااس کےساتھ وہ قرآن بھی ڈیلیٹ ہوگیاتواس کاکوئی کفارہ دیناپڑے گایانہیں؟
بیوی بغیر اجازت اپنے شوہر کے موبائل میں واٹس اپ میسجز وغیرہ چیک کرسکتی ہے ؟
سوال: کیا بیوی اپنے شوہر کے موبائل میں واٹس اپ وغیرہ کے میسجز بغیر اجازت اس نیت سے چیک کرسکتی ہے کہ میرا شوہر کس کس سے بات چیت کرتا رہتا ہے ؟
ماں اگر بیٹے کو پکارے اور بیٹا نماز پڑھ رہا ہو، تو کیا حکم ہے
سوال: بہت بار یہ بات سنی ہے کہ اگر ماں پکارے اور بیٹا نماز پڑھ رہا ہو ، تو نماز توڑ کر جائے ۔ کیا اس صورت میں فرض نماز کو بھی توڑا جائے گا؟اور کیا یہ حکم موبائل پر ماں کی کال آنے کا بھی ہوگا؟
صف میں نابالغ سمجھدار بچہ کھڑا ہو تو نماز ہوجاتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بعض اوقات نابالغ بچے مردوں کی صف میں کھڑے ہو کر جماعت سے نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں، لیکن دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ جماعت میں تاخیر سے شامل ہوتے ہیں اور ان بچوں کو نماز کے دوران ہی صف سے ہٹا کر پیچھے کر دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نابالغ بچوں کے مردوں کی صف میں کھڑے ہونے سے بالغ افراد کی نماز نہیں ہوتی۔ ناسمجھ بچے جو نماز نہیں جانتے، ان کی حد تک تو یہ بات سمجھ آتی ہے کہ وہ تو نماز میں بھی کھیل رہے ہوتے ہیں لیکن ایسے بچے جو مکمل آداب کےساتھ نماز ادا کرتے ہیں، ان کے ساتھ یہ انداز و رویہ اپنانا سخت معیوب لگتا ہے، اور پھر کئی دفعہ ایسے بچے نماز توڑ کر بدتمیزی بھی کرتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس بارے میں شرع کا کیا حکم ہے؟ کیا ان لوگوں کا ایسا کرنا درست ہے؟
گزشتہ بات پر جھوٹی قسم کھانے کا کفارہ کیا ہے؟
سوال: ہندہ نے اپنی بالغہ بیٹی سے پوچھا کہ کیا اس نے موبائل دیکھا ہے؟ بیٹی نے کہا: میں قسم کھاتی ہوں کہ میں نے موبائل نہیں دیکھا جبکہ اس نے موبائل دیکھا تھا۔ اب اس صورت میں اس لڑکی پر کیا حکم لگے گا؟
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں موبائل ریپئرنگ کا کام کرتا ہوں ،جس میں ہاتھ کے ناخن سے بہت زیادہ کام لینا پڑتا ہے،کیا اس وجہ سے ناخن بڑھانے کی اجازت ہے جبکہ اسکی صفائی کا خیال بھی رکھا جائے؟ سائل:ملک ساحل (کمرشل مارکیٹ،راولپنڈی)
قعدہ اخیرہ میں ریح کی شدت ہوجائے، تو کیا نماز توڑنا ضروری ہے؟
جواب: دوران ایسی کیفیت پیدا ہوجائے تو وقت میں وسعت ہونے کی صورت میں نماز کو توڑنا واجب ہے، کیونکہ فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق پاخانہ پیشاب وغیرہ کی شدت ...
بچیوں کو نماز سکھانے کے لیے عورت نماز میں آواز بلند کر سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک اسلامی بہن نماز کی ادائیگی کے وقت اپنی چھوٹی بچیوں کو اپنے ساتھ جائے نماز پر کھڑا کرلیتی ہیں اور انہیں نماز سکھانے کی غرض سے اول تا آخر نماز کے تمام اذکار و تلاوت بلند آواز سے پڑھتی ہیں تاکہ بچیاں سیکھ سکیں۔ کسی نے ان کو بتایا کہ سکھانے کی نیت سے اس طرح بلند آواز سے تلاوت و ذکر کرنا، نماز کو فاسد کردیتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا واقعی سکھانے کی نیت سے بلند آواز سے پڑھنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے؟
موبائل میں موجود قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم اٹھانے کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص موبائل کی اسکرین پر قرآن پاک کھولے اور اس پر ہاتھ رکھ کرقسم اٹھائے کہ قسم سے میں یہ کام کروں گا یا یہ کام نہیں کروں گا ، تو کیا یہ قسم ہوجائے گی؟
سوال: کیا سورج گرہن کی نماز اداکرناضروری ہے ؟ دوسرا سوال :یہ نماز جماعت کےساتھ ادا کی جائے یا اکیلے بھی پڑھ سکتےہیں ؟ تیسرا سوال :اس نماز کی جماعت کون کرواسکتاہے ؟ چوتھا سوال :یہ نما زکس وقت پڑھی جائے؟ پانچواں سوال :سورج گرہن کی نماز اد اکرنے کا طریقہ کارکیاہے ؟ چھٹا سوال :امام دعا کس انداز میں کروائے گا؟ ساتواںسوال :کیاعورتیں بھی یہ نماز ادا کریں گی؟