
سعودیہ والے پاکستان میں قربانی کریں تو ناخن و بال کب تک نہ کاٹیں ؟
سوال: ہم سعودیہ میں ہوتے ہیں اور قربانی پاکستان میں کرنی ہے ناخن بال وغیرہ ہم جب پاکستان میں قربانی دے لیں گے تب کاٹنے ہیں یا سعودیہ میں عید کے بعد کاٹ سکتے ہیں اور دوسرا اگر ہم بال کاٹ لیتے ہیں اور احتیاط نہیں کرتے تو کوئی حرج وغیرہ تو نہیں ہوتا؟
عورت کے لیے بغیر مَحرم92 کلومیٹر کی مسافت پر امتحان دینے جانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں پاکستان سے باہر رہتی ہوں اور درسِ نظامی کر رہی ہوں اور مجھے امتحانات دینے کے لیے پاکستان آنا ضروری ہے، لیکن میرے ساتھ میرا کوئی مَحرم پاکستان آنے کے لیے تیار نہیں، اُن کی کچھ مصروفیات بھی ہیں، وہ مجھے کہہ رہے ہیں کہ تم اکیلے ہی چلی جاؤ اور امتحان دے کر واپس آجانا۔ اب اس صورت میں اگر میں پورے راستے میں پردے کا خیال رکھ لوں، تو کیا میں اس طرح اکیلے پاکستان بغیر مَحرم کے آکر امتحانات دے سکتی ہوں؟ امتحان دینے بھی ضروری ہیں،اور محرم بھی نہیں آسکتا۔
کفار کے استعمال شدہ کپڑے فروخت اور استعمال کرنے کا حکم؟
سوال: زید کے کاروبار کا طریقہ یوں ہے کہ سردیوں کے موسم میں یورپین ممالک سے کفار کے استعمالی کپڑے مثلاً:جیکٹ ،جرسیاں ،جرابیں اور گرم ٹوپیاں وغیرہ آتی ہیں،جو پاکستان کے بڑے بڑے ڈیلر خرید لیتے ہیں،پھر زید ان سے یہ چیزیں انتہائی سستے داموں خرید کر بازار میں مسلمانوں کو فروخت کر دیتا ہے ،جبکہ بکر کا کہنا ہے کہ زید کا کا روبار شریعت کے مطابق نہیں،پہلی بات تو یہ ہے کہ اسلام میں چیز کی اصلی قیمت کے علاوہ دُگنا اور چگنا نفع لینے کی اجازت نہیں اور دوسری بات یہ کہ کفار کے استعمالی کپڑوں کے بارے میں ہمیں علم نہیں کہ یہ پاک ہیں یا ناپاک تو مسلمانوں کو استعمال کے لیے یہ فروخت کرنا صحیح نہیں ،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ بکر کا قول واقعی درست ہے یا نہیں ؟
عورت کا محرم جدہ میں ہو، تو عورت کا بغیر محرم پاکستان سے جدہ کا سفر کرنا
سوال: میں، میری زوجہ اور میری 13 سال کی بیٹی اور میری شادی شدہ خالہ عمرہ پر جا رہے ہیں۔ میں دبئی میں ہوتا ہوں، اس لئے میں یہاں سے جدہ جاؤں گا، جبکہ میری زوجہ، بیٹی اور خالہ پاکستان سے جدہ آئیں گی، ان کے ساتھ پاکستان سے جدہ تک محرم نہیں ہے اور اس سے آگے میں ان کے ساتھ ہوں گا، ان کے پاکستان سے جدہ آنے تک جو سفر ہے، اس کا کیا حکم ہوگا؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
جواب: سورج کے ہرروزکے طلوع وغروب کے مقامات مرادہیں کیونکہ سورج ایک سال میں ہرروزایک نئے مقام سے طلوع ہوتاہے اورنئے مقام پرغروب ہوتاہے تویوں سال میں سورج کے ...
طائف سے احرام کے بغیر مکہ آنے اور وہاں سے عمرہ کیے بغیر پاکستان آنے کا حکم ؟
سوال: ہم عمرہ کے بعد طائف زیارات کے لیے گئےاور وہاں سے عمرہ کا اِحرام نہیں باندھا ،بلکہ یونہی مکہ مکرمہ واپس آکر وطن واپسی کی تیاری کر کے اپنے ملک پاکستان میں آگئے،تو کیا ایسی صورت میں ہم پر کوئی دَم وغیرہ تو لازم نہیں ہوگا،بہت سےلوگ یونہی وطن واپسی کے آخری دِنوں میں طائف زیارات کے لیے جاتے ہیں اور مکہ شریف واپس آکر عمرہ وغیرہ کیے بغیر ہی وطن واپس آجاتے ہیں ،ایسی صورت میں کیا شرعی احکام ہوتے ہیں؟رہنمائی کر دیجیے۔
عصر کی نماز پڑھتے ہوئے سورج غروب ہوجائے ، تو
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عصر کی نماز پڑھتے ہوئے اگر سورج غروب ہوجائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد غلطی سے کھانا کھا لیا ، تو روزے کا حکم؟
جواب: سورج غروب ہونے کا گمان تھا،بعد میں اسے معلوم ہوا کہ فجر تو طلوع ہوچکی تھی یا پھر سورج ابھی غروب ہی نہیں ہوا تھا، تو اب ان دونوں صورتوں میں اس پر اس ...
کیا کتے کی پیدائش شیطان کے تھوک سے ہوئی ہے؟
جواب: پاکستان ،مفتی محمدوقارالدین علیہ الرحمۃ سے اسی کے متعلق سوال ہواتواس کے جواب میں آپ علیہ الرحمۃ نے اسے غیرمعتبرقراردیا۔چنانچہ سوال ،جواب درج ذیل ہیں :...
حاجی پر عید کی قربانی واجب ہے یا نہیں ؟
سوال: میں اور میری زوجہ پاکستان سے حج کے لیے جارہےہیں،ہمیں یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا ہمیں پاکستان میں عید کی قربانی کرنا ہوگی؟یا عید کی قربانی ہم سے معاف ہوجائے گی؟