سرچ کریں

Displaying 61 to 70 out of 6432 results

61

گفٹ میں ملے ہوئے پلاٹ کی زکوۃ کا حکم؟

سوال: زید نے اپنے بیٹے کو ایک پلاٹ ہبہ ( گفٹ ) کر کے قبضہ دِلا دیا ۔ زید نے وہ پلاٹ بیچنے کی نیت سے خریدا تھا ۔ کل قیمت تیس لاکھ تھی ، جس میں سے پندرہ لاکھ دے چکا تھا ۔ بیٹے کو پلاٹ ہبہ کر کے بقیہ پندرہ لاکھ بھی ادا کرنے کا کہہ دیا اور رقم بیٹا ہی ادا کرے گا ۔اب دو سوالوں کے جواب مطلوب ہیں: (1)بیٹے پر پلاٹ کی زکوٰۃ ہوگی یا نہیں؟ (2)پلاٹ کی قیمت کی بقیہ رقم کا حکم کیا ہوگا؟ کیونکہ وہ باپ پر لازم ہوئی تھی اور اب بیٹے نے ادا کرنی ہے؟ اسے زکوٰۃ سے مانع قرض کس کے حق میں شمار کریں گے؟ باپ کے یا بیٹے کے؟ نوٹ : والد نے بیٹے کو صرف تبرعاً بقیہ رقم ادا کرنے کا کہا ہے ۔

61
62

دھاگوں کا باریک رُواں حلق سے اترجائے توروزے کا کیا حکم ہوگا؟

سوال: میں ایک گارمینٹس فیکٹری میں کام کرتاہوں ، روزوں کےدوران بھی ہمیں کام کرناپڑتاہے ، کام کرتے ہوئےجب مشینیں چلتی ہیں تواس دوران دھاگوں کا باریک رُواں بہت کثرت سے اُڑتاہےاوربسا اوقات وہ باریک رُواں منہ اور ناک کے ذریعے حلق میں بھی چلا جاتاہے ، فیکٹری والے مکمل رمضان چھٹی بھی نہیں دے سکتے ۔ یہ رہنمائی فرمادیں کہ بہت زیادہ احتیاط کرنے اور باربارتھوکنے کے باوجود اگر ناک وغیرہ کے ذریعے باریک رُواں حلق سے نیچے چلاجائے اور اس کا کچھ ذائقہ بھی حلق میں محسوس ہو تو کیا اس صورت میں روزہ ٹوٹ جائے گا؟

62
64

جمعہ کا خطبہ منبر پر نہ پڑھنا کیسا؟

سوال: جمعہ کا عربی خطبہ منبر پر پڑھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ ہماری مسجد میں کافی سالوں سے امام صاحب جمعہ کا خطبہ منبر پر ہی دیتے رہے ہیں ، لیکن اب ایک شخص کہتا ہے کہ منبر پر خطبہ دینے کا کہیں سے بھی ثبوت نہیں ہے ، اس لیے منبر ہٹا دیا جائے اور کرسی پر بیٹھ کر امام صاحب بیان کر لیں اور زمین پر ہی کھڑے ہوکر خطبہ دے دیا کریں اور پھر اس شخص نے منبر اُٹھوا کر اس کی جگہ کرسی رکھ دی ہے ، امام صاحب کرسی پر بیٹھ کر بیان کرتے ہیں اور نیچے زمین پر ہی کھڑے ہوکر جمعہ کا خطبہ دیتے ہیں ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ جمعہ کا خطبہ منبر پر دینے کا ثبوت ہے ؟ نیچے زمین پر کھڑے ہوکر خطبہ دے سکتے ہیں ؟ شرعاً اس میں کوئی حرج تو نہیں ؟

64
65

امام صاحب ثناء پڑھ کر رکوع میں چلے گئے اور مقتدی نے لقمہ دیا ،تو کیا حکم ہے؟

جواب: پر لقمہ دینے کوخلافِ قیاس جائز رکھا ہے ۔ وہ دو مواقع یہ ہیں : (1)ایسا موقع کہ جہاں لقمہ دینا نص سے ثابت ہو ، اس موقع پر لقمہ دیا جائے، تو اس سے ...

65
66

پانچ دن کے لیے آبائی گھر آنے والا نماز میں قصر کرے گا ؟

سوال: زید پاکستان کا رہائشی ہے، کمانے کی غرض سے بیرونِ ملک گیا۔ دو سال بعد زید پانچ دن کی چھٹی پر اپنے آبائی گھر پاکستان واپس آیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ ان پانچ دنوں کی نماز زید مکمل پڑھے گا یا ان میں قصر کرے گا؟

66
67

چار رکعت والی فرض نماز پڑھتے ہوئے چھ رکعت پڑھ لیں ، تو کیا حکم ہے

سوال: چاررکعت والی فرض نماز میں پانچویں رکعت شروع کردی اور اس کا سجدہ بھی کرلیا، اس صورت میں اگر اس نے چھٹی رکعت بھی پڑ ھ لی، تو کیا یہ چھ رکعتیں پوری نفل ہو جائیں گی اور فرض باطل ہو جائیں گے یا پھر ان چھ میں سے چار رکعت فرض ادا ہو گئے اورباقی دو رکعت نفل ہوجائیں گی؟

67
68

جاگتے ہوئے نبی پاک کا دیدار

جواب: پرمحدثین کا اتفاق ہے ۔ تفصیل یہ ہے کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلمایک لمحہ کے لیے موت کا ذائقہ چکھنے کے بعد ہمیشہ کے لیے اپنی قبر انور می...

68
69

واٹر پروف جرابوں پر مسح کرنے کا حکم؟

سوال: واٹر پروف جرابیں بھی ملتی ہیں جوعام جرابوں کی طرح پہنی جاتی ہیں اور یہ چمڑے کی تو نہیں ہوتیں ،لیکن کافی موٹی ہوتی ہیں اوران کو کسی ایسےمیٹریل سے بنایا گیا ہے کہ اس میں پانی داخل نہیں ہوتا اور یہ اتنی مضبوط بھی ہوتی ہیں کہ تنہا ان کو پہن کر کئی میل سفر کیا جا سکتاہے۔ کیا ایسی جرابوں پر مسح کرنا، جائز ہے؟

69
70

مسائل سیکھے بغیر تجارت یا ملازمت کرنے کا شرعی حکم

جواب: چھٹی کرنے کے باوجود جھوٹی حاضری لگا کرتنخواہ لی تو اب اس قدر روزی حرام ہو گی جتنی قیمت کم تول کر اضافی وصول کی یا جو رقم جھوٹی حاضری کے دن کی اسے ملی۔...

70