
عورت نے عذر کے سبب منت کا روزہ نہ رکھا، تو کیا حکم ہے ؟
جواب: سوال ہوا :”ہندہ نے اپنی بیماری کی حالت میں دعا مانگی کہ اے خدا میں اچھی ہوجاؤں تو سال بھر ہر جمعہ کو روزہ رکھوں گی ۔ خدا کے فضل سے ہندہ اچھی ہوگئی اور...
کیا بیٹھ کر نوافل پڑھنے سے آدھا ثواب ملتا ہے ؟
جواب: سوال کیا ،تو آپ علیہ الصلٰوۃ و السلام نے ارشاد فرمایا :اگر اس نے کھڑے ہوکر نماز پڑھی تو یہ افضل ہے اور جس نے بیٹھ کر نماز پڑھی ، تو اس کے لیے کھڑے ...
قرض وقت پر واپس نہ کرنے کی وجہ سے نقصان لینے کا حکم
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ تین ماہ پہلے میرے ایک دوست کی والدہ نے مجھ سے پندرہ لاکھ روپے لئے جس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ ہم نے کچھ مشینیں اپنے کاروباری معاملات کے لیے ڈسکاؤنٹ پر منگوائی ہیں جس کی وجہ سے پندرہ لاکھ روپے کی اشد ضرورت ہے ، آپ ہمیں دے دیں بطور ضمانت آپ ہمارے فلیٹ کی فائل رکھ لیں جس کی مالیت 45 لاکھ ہے۔ چاہیں تو آپ یہ فلیٹ رکھ لیجئے گا باقی رقم آپ بلڈر کو ادا کر دیجئے گا جس پر میں نے صاف منع کر دیا کہ فلیٹ سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے ، میں آپ کو رقم دے رہا ہوں، تین ماہ بعد رقم ہی واپس لوں گا اور میں نے کوئی فائل وغیرہ بطور ضمانت بھی نہیں رکھی تو انہوں نے کہا ٹھیک ہے ہم آپ کو تین ماہ بعد اصل رقم کے ساتھ کچھ نہ کچھ نفع بطور مٹھائی آپکو دیں گے ( نفع کی رقم طے نہیں کی گئی کہیں سود کے زمرے میں نہ آئے) جب ادائیگی کا وقت نزدیک آیا تو میں نے پیغام بھیجا کہ میری رقم وقت پر مل جائے گی؟ جس پر مجھے یقین دہانی کروائی کہ رقم مقررہ وقت پر ادا کر دی جائے گی۔ اس کے بھروسے میں نے ایک پلاٹ کا سودا کیا اور بیعانہ کی مد میں ایک لاکھ روپے دے دئیے پھر جب مقررہ وقت پر میں نے اپنی رقم واپس لینے کے لیے ان سے تقاضہ کیا تو انہوں نے مجھ سے ایک ماہ کا وقت مزید مانگ لیا اور میری رقم ادا نہیں کی جس کی وجہ سے دوسری جگہ دیا گیا ایڈوانس ضائع ہو گیا ۔ میں نے ان سے کہا : میری جو رقم آپ کی وجہ سے ضائع ہوئی ہے یہ آپ ادا کریں تو ان کا کہنا ہے کہ یہ تو سود میں آجائے گا آپ بھی اس سے بچیں اور ہمیں بھی سودی معاملات میں نہ لائیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ سارا معاملہ سود ہوگا ؟ کیا میرے مطالبہ کے بغیر جو رقم وہ اپنی خوشی سے دیں گی وہ بھی سود کے زمرے میں آئے گی ؟ کیا میں اضافی رقم کے بجائے کسی اور چیز کی ڈیمانڈ کر سکتا ہوں مثلاً کوئی بائیک یا دیگر اشیاء؟ واضح رہے مجھ سے رقم انہوں نے اپنے پارلر اور جم کی مشینری ٪50 ڈسکاؤنٹ پر خریدنے کے لیے لی تھی تو کیا اس سے ہونے والے نفع میں میرا حصہ جائز ہے ؟ برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں۔
کیا صاحبِ نصاب بیوی کے شوہر کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں؟
جواب: سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں:”عورت اور شوہر کا معاملہ دنیاکے اعتبار سے کتنا ہی ایک ہو مگر اﷲعزّوجل کے حکم میں وُہ جدا جدا ہیں، جب تمھارے پاس زیور...
ملازم کے 3 دن لیٹ ہونے پر ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں ایک تعلیمی ادارےمیں ملازم ہوں ۔وہاں کا اصول ہے کہ کوئی ٹیچر مہینے میں 3دن لیٹ ہوا، تو اس کی ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی ۔کیا شرعی طور پر اس طرح پورے دن کی تنخواہ کاٹنا جائز ہے ؟ نیز کیا اس اصول کے تحت کسی ٹیچر کے 18 دن لیٹ آنے کی وجہ سے 6دن کی کٹوتی کی جا سکتی ہے یا نہیں؟ شرعی رہنمائی فرمائیں۔
سجدہ سہو سے پہلے دو بار تشہد پڑھ لیا، تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میں ظہر کی چار سنتیں ادا کر رہا تھا، مجھ سے نماز کا ایک واجب چھوٹ گیا، مجھے سجدۂ سہو کرنا تھا، لیکن میں نے التحیات پڑھنے کے بعد درود ابراہیمی اور دعا بھی پڑھ لی، پھر مجھے یاد آیا کہ سجدۂ سہو کرنا ہے، تو میں نے دوبارہ التحیات پڑھی اور سجدۂ سہو کیا، پھر التحیات، درود ابراہیمی اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دیا۔ اس صورت میں میری نماز ہوئی یا نہیں؟
زمین کی وجہ سے زکوٰۃ اور صدقہ فطر لازم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زکوۃ اور صدقہ فطر دونوں کے وجوب کے لیے مالک نصاب ہونا ضروری ہے تو زمیندار پر زمین کی وجہ سے اُن دونوں کا وجوب ہوگا یا نہیں؟
کیا نامرد کی عورت پر بھی طلاق کی عدت لازم ہوگی؟
جواب: سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں :”جب ا س طرح سال کامل گزر جائے ا ور زید (عنین)ہندہ پر قدرت نہ پائے تو اس وقت بطلب ہندہ زید وہندہ میں تفریق کردی جائے...
حاجی پر عید کی قربانی واجب ہے یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں اور میری زوجہ پاکستان سے حج کے لیے جارہےہیں، ہمیں یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا ہمیں پاکستان میں عید کی قربانی کرنا ہوگی؟ یا عید کی قربانی ہم سے معاف ہوجائے گی؟
مسجد بیت کیا ہے ؟ اس کی فضیلت وغیرہ سے متعلق چند احکام
جواب: کتاب الصلوٰۃ ، باب اتخاذ المساجد ۔۔الخ ، ج 1 ، ص 124 ، المکتبۃ العصریہ ، بیروت ) اس کے تحت پاک صاف رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے علامہ بدر الدین عین...