
موزوں پر مسح کرنے کی مدت کتنی ہے ؟
جواب: ہیں اور مدتِ مسح کی ابتدا (دیگر شرائط کی موجودگی میں) موزے پہننے کے بعد پہلی مرتبہ وضو ٹوٹنے کے وقت سے ہو گی، مثلاً :کسی نے صبح کے وقت طہارت حاصل کرک...
حیض میں چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا لازم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حیض کے دنوں میں جو نماز روزے چھوٹ گئے ان کی بعد میں قضا لازم ہے یا نہیں ؟
روزوں کی قضامیں دن وغیرہ کی تعیین
سوال: میں بوجہ بیماری آٹھ سال کے روزے نہیں رکھ سکا ۔اب ان کی قضا کررہا ہوں۔مجھے نیت میں سال اور دن معین کرنا ہوگا یا سال اور دن کی تعیین کیے بغیر بھی یوں نیت کرنے سےروزے درست ہو جائیں گے کہ مجھ سے پہلا روزہ جو قضا ہوا ہے وہ بھر رہا ہوں؟
دل آزاری کے بدلے دل آزاری کر سکتے ہیں؟
سوال: اگر کسی شخص نے کسی مسلمان کو تھپڑ مارا یا مذاق اڑایا جس سے اس کی دل آزاری ہوئی ، تو کیا بدلے میں اس کو تھپڑ مار سکتے ہیں یا اس کا بھی اسی انداز میں مذاق اڑا سکتے ہیں، جس سے اس کی دل آزاری ہو؟
ایک رکن میں 3 مرتبہ پاؤں اٹھا کر کھجانے سے نماز کا حکم
سوال: ہم نے علمائے کرام سے سُنا ہے کہ نماز کے ایک رکن میں تین دفعہ ہاتھ اٹھا کر استعمال کرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے ،تو کیا اگر کوئی شخص نماز کے ایک رکن میں تین دفعہ پاؤں اٹھا کر حرکت دیتا ہے، مثلاً: ابھی رمضان المبارک میں تراویح کے دوران یہ مسئلہ زیادہ در پیش ہوتا ہے کہ مچھر وغیرہ کی وجہ سے بعض لوگ بار بار پاؤں اٹھا کر خارش کرتے ہیں یا مچھر کو بھگانے کی کوشش کرتے ہیں ، تو کیا اس طرح تین دفعہ پاؤں اٹھا کر خارش وغیرہ کرنے سے نماز فاسد ہو جائے گی ؟
سفر شرعی کے دوران ضمنی قیام(دوست سے ملاقات کرنا) مسافر ہونے سے مانع نہیں
سوال: ایک شخص کسی شہر میں امامت کرتا ہے جو کہ اس کا وطن ِ اصلی نہیں ہے، اس نے اس شہر سے کسی دوسرے شہر شادی میں شرکت کے لئے جانا ہےاور اسی دن واپس بھی آنا ہےاور ان دونوں شہروں کے درمیان تقریبا ً100 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔ اس کا شادی سے واپسی کے بعداپنے امامت والے شہر میں تقریباً ایک ہفتہ رہنے کا ارادہ ہے، پھر ہفتے بعد اس نے اپنے وطن اصلی جانا ہے۔ اگر مذکورہ شخص شرعی مسافرہونے سے بچنے کے لیے یہ حیلہ اپنائے کہ شادی پر جاتے ہوئے شہر سےتقریباً 20، 30 کلومیٹر کی مسافت پر ایک دوست کو بلا لے اور چند منٹ اس سے ملاقات کر کے پھر دوسرےشہر چلا جائے،تاکہ مسلسل 92 کلومیٹر کا سفر نہ ہونے کی وجہ سے وہ مسافرشرعی نہ بنے اور اسےشادی سے واپسی کے بعد نمازوں میں قصر نہ کرنی پڑے۔ تو کیا اس حیلے کی وجہ سے شرعی سفر کا اتصال ٹوٹ جائے گا یانہیں اور وہ دوسرے شہر آتے، جاتے اور وہاں قصر نماز ادا کرے گا یا مکمل نماز ادا کرے گا؟
روزے کے دوران حیض آئے توکھاناپیناکیسا؟
سوال: اگر کسی عورت نے رمضان کا روزہ رکھا ہواور اس کو دس بجے سے پہلے روزے کی حالت میں حیض آجائے،توآپ نے بتا دیا کہ ا س کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔اب سوال یہ ہے کہ روزہ ٹوٹنے کے بعد ایسی عورت کے لئے کھانا،پینا کیسا ہے؟