
دورانِ بیان خلافِ ترتیب آیات پڑھنا
سوال: کئی بار تقریر یا اسباق میں اپنے مستدل کے ثبوت میں آیات قرآنی یوں بیان کی جاتی ہیں کہ وہ خلاف ترتیب ہوتی ہیں مثلاً کسی مقررنے کلام ِخداوندی کی شان بیان کرتے ہوئے یہ دو آیات تلاوت کیں، پہلے: ” وَ مَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰهِ قِیْلًا “ ۔۔ اور اس کے فوراً بعد:”وَ مَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰهِ حَدِیْثًا “ تلاوت کی، یہ دونوں سورہ نساء کی آیات ہیں مگر پہلی آیت 122 نمبر ہے جبکہ دوسری کا نمبر 87 ہے۔کیا دورانِ بیان ان دونوں آیتوں کا متصلا ًبلا فصل ترتیب سے نہ پڑھنا ترکِ واجب اور گناہ ہوگا؟
ڈرائیور کو مالک کی نیت معلوم نہ ہو تو نماز پوری پڑھے گا یا قصر؟
سوال: میں سعودی شہر قصیم میں شیخ کا ڈرائیور ہوں اور میری رہائش بھی شیخ کے ساتھ قصیم میں ہے۔ شیخ کا جب بھی سفر ہوتا ہے،تو مجھے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کس شہر جانا ہے اور کہاں کہاں رُکنا ہے لیکن اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا ،کہ وہاں قیام کتنے دن کا ہے۔شیخ سے اس کی نیت پوچھنا ممکن نہیں۔ جب مجھے معلوم ہے کہ مجھے شرعی سفر سے زیادہ سفر کرنا ہے، لیکن وہاں پہنچ کرقیام کتنے دن کرنا ہے ،یہ معلوم نہیں ،تو اس صورت میں مکمل نماز پڑھوں گایا قصر؟یا میں اپنی الگ سے نیت کروں ؟
کیا مسجد حرام کے علاوہ حدود حرم میں بھی نیکی و گناہ ایک لاکھ کے برابر ہے ؟
سوال: اگر کوئی مسجد حرام کے علاوہ حدود ِحرم میں نیکی یاگناہ کرتا ہے، تو کیا وہ بھی لاکھ کے برابر ہے؟
شوہر کی 15 دن سے زیادہ رہنے کی نیت ہو اور بیوی کی کم، تو بیوی قصرکرے گی یا نہیں ؟
سوال: اگر میاں بیوی دونوں ایک ساتھ پانچ سو(500) کلو میٹر دور کسی جگہ پر سفر کرکے جائیں،اور وہاں شوہر مقیم ہوجائے ،جبکہ بیوی وہاں صرف پانچ دن کے لیے گئی ہو، تو ایسی صورت میں بیوی کے لیےنمازوں میں قصر کرنے اور نہ کرنے سے متعلق کیا حکم ہوگا؟کیا بیوی مقیم نہ ہونے کی وجہ سے قصر نماز ادا کرے گی،یا پھر شوہر کی اتباع میں پوری نماز پڑھے گی ؟
دوران نماز مچھر کاٹے تو، کیا اسے مار سکتے ہیں؟
سوال: حالت نماز میں مچھر کاٹ رہا تھا،ایک ہاتھ کااستعمال کر تے ہوئے عمل قلیل کے ساتھ مچھر کوماردیا، کیا اس صورت میں نماز ہوگئی یا پھر سے ادا کرنا ہوگی؟
منت مانی ہوئی چیز بھول جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ اگر کوئی شخص کوئی منت مانے اور اس کے بعد اس کا مقصد پورا بھی ہو جائے، لیکن اب اسے یاد نہ رہے کہ منت روزوں کی تھی یا نماز کی یا کسی اور چیز کی، البتہ یہ حتمی طور پر معلوم ہو کہ کوئی منت مانی تھی، تو اب اس منت سے برئ الذمہ ہونے کی کیا صورت ہے؟
کیا عورت پر عید کی نماز واجب ہے
سوال: عورتوں پر عید کی نماز واجب ہے یا نہیں ؟
جواب: کرتا اور سمجھتا ہو کہ جو گونگوں میں رائج ہیں، تو اُس کے سامنے اشاروں کی زبان میں ایجاب کیا جائے گا اور وہ معروف اشارے سے اُس ایجاب کو قبول کر لے گا۔ ...
جماعت کے دوران کوئی نمازی گر جائے تواس کے لیے نماز توڑنا
سوال: اگر با جماعت نماز کے دوران، ساتھ نماز پڑھنے والا کوئی شخص گرجائے تو اسے اٹھانےاور طبّی امداد دینے کیلئے قریبی کھڑا شخص اپنی نماز توڑ سکتا ہے یا نہیں؟نیز اس صورت میں اگر کوئی شخص اپنی نماز توڑدے، پھر کچھ دیر بعد امام کے ساتھ دوبارہ شامل ہو اور اس کی ایک یا زیادہ رکعتیں امام کے ساتھ نکل چکی ہوں ، توکیا امام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ چھوٹ جانے والی رکعتیں اُسے ادا کرنی ہوں گی؟
نماز میں سلام کا جواب دینے کا حکم
جواب: کرنے والے شخص سے کلام کرنا ہے اور نماز کے دوران کلام کرنا مفسدات ( نماز کو توڑ دینے والے کاموں ) میں سے ہے، لہذا نماز کے دوران کسی کے سلام کا جواب دی...