
قضا روزہ ٹوٹ جائے، تودوبارہ کتنے روزے رکھنے ہوں گے ایک یا دو؟
سوال: اگر کوئی شخص قضا روزے رکھے،مگر پھر روزہ توڑ دے یا کسی وجہ سے روزہ ٹوٹ جائے ،تواب اس صورت میں کیا اسے دو(2) روزے رکھنے پڑیں گے،ایک وہی روزہ جس کے لیے قضا کی جارہی تھی،اور دوسرا اس قضا روزے کی قضا کے طور پر ایک روزہ ؟
نجاست پر بیٹھنے والی مکھیاں کپڑوں وغیرہ پر بیٹھیں تو کیا حکم ہے ؟
سوال: جب ہم واش روم میں جاتے ہیں تو وہاں اگر مکھیاں ہوں اور وہ ہمارے جسم پر یا کپڑوں پر بیٹھ جائیں تو کیا جسم اور کپڑے ناپاک ہو جائیں گے؟
سجاوٹ اور جلوسِ میلاد کی وجہ سے نماز چھوڑنا کیسا؟
سوال: ماہِ ربیع الاول میں گلیوں وغیرہ کی سجاوٹ کے دوران،یونہی جلوسِ میلاد میں شرکت کی وجہ سے جماعت چھوڑ نا یا نماز ہی قضا کر دینا کیسا؟کئی لوگ ان کاموں میں مشغولیت کے سبب نماز یا جماعت کی بالکل بھی پرواہ نہیں کرتے،برائےکرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
سعی کرتے وقت مروہ پہاڑ کی اونچائی پر نہ چڑھیں تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر سعی کے ساتویں چکر میں مروہ پہاڑ کی اونچائی پر نہ جائیں، بلکہ تھوڑا سا چڑھیں اور واپس آجائیں تو کیا عمرہ ادا ہوجائے گا؟
روز مرہ کی عام پڑھی جانے والی دعاؤں میں ہاتھ اٹھائیں گے؟
سوال: (1) بعض دعائیں جو ہم مختلف مواقع پر پڑھتے ہیں جیسے کھانے سے پہلے اور بعد کی دعا۔ اسی طرح سونے سے پہلے اور بعد کی دعا وغیرہ ان میں دعا والا معنی تو نہیں ہوتا تو ان کو دعا کیوں کہتے ہیں؟ (2) کیا ان کو پڑھتے ہوئے ہاتھ اٹھائے جائیں گے ؟
کپڑے پر لگی کون سی نجاست دھوئے بغیر پاک ہو گی اور کون سی دھونے سے ؟
سوال: اگر کپڑے سے نجاست غلیظہ دور کر لی،جیسے آج کل برش سے دور کر لی جاتی ہے ،تو کیا پھر بھی اس کپڑے پر سے پانی کو بہانا ضروری ہے؟
شوٹنگ کے لئے ہندؤں کی طرح ماتھے پر لال کلر لگانا
سوال: اگر کوئی شخص شوٹنگ کے لئے اپنے ماتھے پر لال رنگ لگائے جس طرح ہندو لگاتے ہیں، اور لگانے کا مقصد یہ ہے کہ وہ شوٹنگ میں ہندؤوں جیسا نظر آئے، تو کیا حکم ہے؟
امام خود اقامت کہے تو کس وقت مصلے پر جائے؟
سوال: امام خود اقامت پکاریں تو کس کلمہ پر مصلے پر جائیں گے؟
قرض پر ضامن بننے کی اجرت لینا کیسا ؟
سوال: ايك شخص كو پیسوں کی ضرورت تھی ، لیکن اسے کہیں سے قرض مل نہیں رہا تھا؛ میرے ایک جاننےوالے سے بات ہوئی ہے ، تو وہ میری ضمانت پر قرض دے گا کہ اگر مقروض نے پیسے نہیں دیے تو پھر قرض خواہ کو میں رقم ادا کروں گا ۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس قرض لینے والے شخص کی طرف سے ضمانت دوں گا تو کیا اس ضمانت دینے پر میں مقروض سے اجرت لے سکتا ہوں کہ میری ضمانت پر اسے قرض مل رہا ہے ، اس پر کچھ اجرت طے کر کے لوں، کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہے ؟سائل: سجاد علی (صدر ، کراچی )