
کھڑی ہوئی ٹرین میں نماز شروع کی اور ٹرین چل پڑی تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایک شخص نے کھڑی ٹرین میں ظہر کی فرض نماز شروع کی اور ٹرین چل پڑی، تو فرض باقی نہ رہے۔ کیا اب فوراً سلام پھیر کر نماز توڑ دے یا ویسے ہی ٹوٹ گئی یا نفل کے طور پر مکمل کرے؟
کروڑوں زرعی زمین ہے، لیکن حج کے لئے نقد رقم نہیں تو حج کا حکم
سوال: اگرحج کرنے کے لئے کسی مسلمان کے پاس کچھ رقم نقد موجود ہے اوراس کی بیوی بھی اپنا سونا دے رہی ہے کہ بیچ کر حج کے لئے رقم حاصل کر لے، لیکن پھر بھی اس کی مطلوبہ رقم کیش میں پوری نہیں ہورہی، کیا اس پر حج فرض ہوگا جبکہ مذکورہ شخص ایسے زرعی رقبے کا مالک ہے جو کم سے کم 2 سے 3 کروڑ کا ہے،جس سے اس کو سالانہ آمدن ٹھیکے کے طور پر وصول بھی ہوتی ہے،لیکن رقم کا بندو بست ابھی نہیں ہےاور گھر والوں کے اخراجات کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے؟
حج فرض ہونے کے بعد نہ کیا اور بعد میں استطاعت نہ رہی تو حج کا حکم
سوال: جس سال حج فرض ہوا اس سال حج نہ کر سکا، بعد میں اسباب مہیا نہ ہو سکے تو کیا حکم ہو گا؟
بغیر احرام جس میقات سے گزرے اسی میقات سے احرام باندھنے سے دم ساقط ہوگا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے جاننے والے حج کے ليے گئے ہیں۔ پہلے مدينہ شريف گئے تھے، وہاں سے مکہ شريف جانا تھا، ليکن گروپ میں موجود ايک عورت کو ماہواری شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس نے مکہ شريف جاتے ہوئے احرام کی نیت نہیں کی اور میقات سے احرام کے بغیر گزر گئی۔ مکہ شریف پہنچ کر معلوم ہوا کہ اس حالت میں بھی میقات سے احرام کی نيت ضروری ہے۔ پھر کسی نے بتايا کہ ميقات پر واپس جا کر احرام باندھنے سے دم لازم نہيں رہتا، تو اس نے طائف جا کر احرام کی نيت کر لی۔ سوال يہ ہے کہ کیا ایسی صورت میں کسی بھی ميقات پر واپس جا کر احرام باندھنے سے دم ساقط ہو جاتا ہے يا پھر جس ميقات سے احرام کے بغیر گزرے ہوں، خاص اسی ميقات پر جانے سے دم ساقط ہوتا ہے؟ سائل: مقصود (صدر، کراچی)
کیافرض حج کی ادائیگی کے لیے والدین کی اجازت ضروری ہے؟
سوال: کیا فرض حج ادا کرنے کےلئے والدین کی اجازت ضروری ہے ؟؟ رہنمائی فرمائیں۔
حجِ بدل کرنے والے کا فرض حج ادا ہوگایا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا حجِ بدل کرنے والے کا ، فرض حج ادا ہوجاتا ہے یا جب اس میں حج کی شرائط پائی جائیں گی ، پھر سے حج کرنا ہوگا؟
طوافِ وداع کیے بغیر طائف چلے گئے، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: ایک شخص نے حج کے افعال مکمل کیے ، لیکن ابھی طوافِ وداع نہیں کیا اور وہ زیارات کے لیے طائف چلا گیا ، اس کے لیے کیا حکم ہے ، کیا دم یا صدقہ لازم ہوگا ؟ اور اگر وہ عمرے کا احرام باندھ کر مکہ شریف واپس آ جائے اور عمرہ کر لے ، تو کیا یہ کفارہ ساقط ہو جائے گا یا بہر صورت دینا ہی ہوگا ؟
ایام تشریق میں قضا نماز کے بعد بھی تکبیرِ تشریق پڑھنا واجب ہے؟
جواب: حجہ کی فجر سے لے کر تیرہویں ذی الحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد کہ جو جماعتِ مستحبہ کے ساتھ ادا کی جائے، ایک بار بلند آواز سے تکبیر کہنا واجب ہے، ا...
وہیل چئیر پر مکمل حج کرنا کیسا ؟
سوال: ہم فیملی کے ساتھ حج پر جارہے ہیں ہماری ایک آنٹی ہیں ،جو ایک منٹ کے لیے بھی پیدل نہیں چل سکتیں، وہ ویل چیئر پر ہی سارا حج کریں گی، اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
جو حج جمعہ کو ہو ،اسے حجِ اکبر کہنا کیسا
سوال: جو حج جمعہ کو ہو ،اسے حجِ اکبر کہنا کیسا؟