
سفر شرعی کے دوران ضمنی قیام(دوست سے ملاقات کرنا) مسافر ہونے سے مانع نہیں
سوال: ایک شخص کسی شہر میں امامت کرتا ہے جو کہ اس کا وطن ِ اصلی نہیں ہے، اس نے اس شہر سے کسی دوسرے شہر شادی میں شرکت کے لئے جانا ہےاور اسی دن واپس بھی آنا ہےاور ان دونوں شہروں کے درمیان تقریبا ً100 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔ اس کا شادی سے واپسی کے بعداپنے امامت والے شہر میں تقریباً ایک ہفتہ رہنے کا ارادہ ہے، پھر ہفتے بعد اس نے اپنے وطن اصلی جانا ہے۔ اگر مذکورہ شخص شرعی مسافرہونے سے بچنے کے لیے یہ حیلہ اپنائے کہ شادی پر جاتے ہوئے شہر سےتقریباً 20، 30 کلومیٹر کی مسافت پر ایک دوست کو بلا لے اور چند منٹ اس سے ملاقات کر کے پھر دوسرےشہر چلا جائے،تاکہ مسلسل 92 کلومیٹر کا سفر نہ ہونے کی وجہ سے وہ مسافرشرعی نہ بنے اور اسےشادی سے واپسی کے بعد نمازوں میں قصر نہ کرنی پڑے۔ تو کیا اس حیلے کی وجہ سے شرعی سفر کا اتصال ٹوٹ جائے گا یانہیں اور وہ دوسرے شہر آتے، جاتے اور وہاں قصر نماز ادا کرے گا یا مکمل نماز ادا کرے گا؟
ٹرانسجینڈر(Transgender)کی شرعی حیثیت ؟
سوال: Transgender قانون کیاہے؟کیونکہ سننے میں یہ آرہاہے کہ اس قانون کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنی جنس یااپنی جنسی شناخت تبدیل کرسکتا ہے ، یعنی کوئی بھی مرداگریہ کہے کہ میری جنسی شناخت مرد سے عورت لکھ دی جائے ، توبغیرکسی میڈیکل ثبوت کے صرف اس کے کہنے پرادارہ جنس تبدیل کرنے کا پابند ہوگا،جس کے بعدوہ شخص عورت تصور کیا جائے گااوراس پر تمام قوانین عورتوں کے لاگو ہوں گے، حتی کہ وہ خواتین کے تعلیمی اداروں میں داخلہ لے سکےگا ،وہ کسی مردسے نکاح کرسکے گا،اس کاوراثت میں وہی حق تسلیم کیا جائے گا جوقانونی طورپرکسی عورت کا ہوتا ہے۔تواس طرح قانون کی وجہ سے ہم جنس پرستی کو جواز مل جائے گا ، توکیاکسی بھی اسلامی حکومت کے لئے یہ جائزہے کہ وہ اس قسم کی قانون سازی کرے؟
زخم پرمسح کرنے والے امام کے پیچھے نماز
سوال: اگر کسی امام صاحب کے اعضائے وضو پہ زخم ہو،جس پرپٹی وغیرہ بندھی ہواوروہ اس پر مسح کر کے نماز پڑھاتے ہوں، تو کیا ان کے پیچھے مکمل وضوکرنے والے کی نماز درست ہو گی؟
الیکٹرک بائیک یا ویل چیئر پر بیٹھ کر طواف کرنے کا شرعی حکم نيز دم يا صدقہ کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ فی زمانہ مسجد الحرام میں طواف اور سعی کے لیے کسی فرد کی مدد سے چلنے والی سادہ ویل چیئرز بھی ہوتی ہیں اور الیکٹرک ویل چیئرز (Electric Wheel Chairs)، الیکٹرک کاریں (Electric Cars)، الیکٹرک اسکوٹرز (Electric Scooters)موجود ہوتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی عذر و مجبوری کے بغیر صرف سُہولت و آسانی کے لیے یا تھکاوٹ سے بچنے کے لیے حج یا عمرے کا طواف، یونہی نفل طواف پیدل چل کر نہ کرے، بلکہ ان گاڑیوں وغیرہ پر بیٹھ کر کرے، تو اس کا ایسا کرنا کیسا ہے؟ اور اس پر کوئی دم یا صدقہ لازم آئے گا یا نہیں؟
ایڑیاں پھٹ جائیں، تو وضو کا حکم
جواب: پرمسح کرے اور مسح بھی ممکن نہ ہو ،تو دھونا معاف ہے ،البتہ دھونے کی صورت میں شگافوں کے اندر پانی پہنچانا ضروری نہیں،کیونکہ وہ بدن کا ظاہر ی حصہ نہیں ۔...
نقلی چمڑے کے موزوں پر مسح کرنے کا حکم
سوال: کیا نقلی چمڑے کے واٹر پروف موزوں کے اوپر مسح جائز ہے ؟
زخم مسلسل بہہ رہا ہو، تو نماز کس طرح پڑھیں؟
جواب: پرقادر نہیں ہوتے، تو ایسی صورت میں وہ شرعی معذور قرار پائیں گے،اور ان کے لیے حکم یہ ہوگا کہ وہ ہر فرض نماز کا وقت داخل ہونے پر وضو کریں اور اُس ...
پیشہ ور بھکاری کا مانگنا ، بد دعا سے بچنے کے لیے ایسوں کو دینا کیسا ؟
سوال: آج کل روڈوں پہ بھیک مانگنے والے افراد کی کثرت ہے،بظاہر ٹھیک ٹھاک ہوتے ہیں،لیکن مسلسل مانگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں،ان میں سے بعض کی عادت یہ ہے کہ اگر انہیں کچھ نہ دیا جائے،تو کہتے ہیں کہ’’اتنی رقم لازمی دینی پڑے گی،ورنہ ہم تمہیں بددعا دیں گے ‘‘جس کی وجہ سے لوگ ڈر جاتے ہیں اور کچھ نہ کچھ رقم انہیں دے دیتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح کے افراد کامانگنا اور نہ دینے پر بددعا کی دھمکی دینا کیسا؟نیز ان کی بددعا سے بچنے کے لیے ان کو کچھ رقم دے سکتے ہیں یا نہیں ؟
چمڑے کے موزوں میں پانی داخل ہوگیا،تو مسح کا کیاحکم ہے؟
سوال: چمڑے کے موزوں پرمسح کیاپھراسے پہن کر پانی کی بالٹی میں پاؤں ڈالاجس سے پانی پاؤں میں داخل ہوگیا،کیا اس سے مسح ٹوٹ جائے گا؟