سرچ کریں

Displaying 71 to 80 out of 6820 results

71

کراچی میں رہنے والے کا پاکستان کے کسی دوسرے مقام پر قربانی کرنا

سوال: میری مستقل رہائش کراچی میں ہے ،اگر میں پاکستان کے کسی دوسرے شہر یا گاؤں میں قربانی کرنا چاہوں ،تو اس کا شری حکم کیا ہوگا؟

71
72

قربانی سے پہلے کوئی حصہ دار فوت ہوجائے، تواس کی قربانی کا حکم

سوال: اگر سات افراد نے قربانی کی نیت سے ایک بڑا جانور خریدا اور ان میں سے ایک شخص قربانی کا دن آنے سے پہلے فوت ہوجائے ، تو اب قربانی کا کیا حکم ہو گا؟ کیا اب بھی اس فوت شدہ فرد کی طرف سے قربانی ہو سکتی ہے یا نہیں ؟

72
73

حاجی پر عید کی قربانی واجب ہے یا نہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں اور میری زوجہ پاکستان سے حج کے لیے جارہےہیں، ہمیں یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا ہمیں پاکستان میں عید کی قربانی کرنا ہوگی؟ یا عید کی قربانی ہم سے معاف ہوجائے گی؟

73
74

گھر کا پالا ہوا بکرا بیچ کر بڑا جانور لینا اور اس میں عقیقے کا حصہ شامل کرنا کیسا ؟

سوال: میں نے قربانی کے لیے ایک بکراپالا تھا ۔اب ارادہ یہ ہے کہ اسے بیچ کر اور اس میں کچھ مزید رقم ملا کر ایک بڑا جانور خرید لوں اور اس میں اپنی قربانی کے ساتھ بچوں کے عقیقے کے حصے بھی شامل کرلوں۔دریافت طلب امر یہ ہے کہ (1)کیا میرا اس پالتو بکرے کو بیچ کر قربانی کے لیے بڑا جانور خریدنا، جائز ہے؟ (2)کیا میں قربانی کے جانور میں اپنے بچوں کے عقیقے کے حصے شامل کرسکتا ہوں ؟ نوٹ:یہ بکرا پالتو ہے ،خریدا نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قربانی کی منت مانی ہے ۔

74
75

حاجی پر عید کی قربانی واجب ہے یا نہیں ؟

سوال: میں اور میری زوجہ پاکستان سے حج کے لیے جارہےہیں،ہمیں یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا ہمیں پاکستان میں عید کی قربانی کرنا ہوگی؟یا عید کی قربانی ہم سے معاف ہوجائے گی؟

75
76

مسافر قربانی کرنے کے بعد ایامِ قربانی میں ہی مقیم ہوگیا ، تو کیا دوبارہ قربانی کرے گا ؟

سوال: کیا فرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ اگر کوئی شخص مسافر تھا ، پھر بھی اس نے قربانی کر لی، لیکن ایامِ قربانی کے اندر ہی وہ شخص مقیم ہو گیا اور اس میں قربانی کے وجوب کی دیگر شرائط بھی پائی جا رہی ہوں، تو کیا اب اس پر دوبارہ سے قربانی واجب ہو گی؟

76
77

بکری کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے دودھ خشک ہو گیا تو قربانی کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جس بکری کا دودھ زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے خشک ہو گیا ہو ، کیا اس کی قربانی ہو جائے گی؟ جبکہ وہ صحت مند بھی ہے ، کوئی بیماری وغیرہ بھی نہیں ہے۔

77
78

جانور کی زبان نہ ہو یا کٹی ہوئی ہو تو قربانی کا حکم؟

سوال: اگر قربانی کے جانور (بکری، گائے وغیرہ)کی زبان نہ ہو یا زبان کٹی ہوئی ہو، تو اس کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟

78
79

بیرونِ ملک والے کی قربانی پاکستان کی جائے ، تو کہاں کے وقت کا اعتبار ہوگا ؟

سوال: ایک شخص بیرون ملک ہے، پاکستان میں اس نے قربانی کے لیے رقم بھیجی ہے، پوچھنا یہ ہے کہ نماز عید پڑھ کر پاکستان میں اس آدمی کے جانور کی قربانی کر سکتے ہیں؟ حالانکہ بیرون ملک میں ابھی دس ذوالحج کی صبح صادق نہیں ہوئی؟ وضاحت فرما دیں۔سائل: غلام ربانی عطاری(کوٹلی، آزاد کشمیر)

79
80

صاحبِ نصاب شخص کا مرحوم کی طرف سے قربانی کرنے سے متعلق ایک اہم مسئلہ ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک آدمی جو صاحب نصاب ہےجس پر قربانی واجب ہے ،اس نے ایک سال تو اپنی طرف سے قربانی کی، لیکن پھر آنے والے سالوں میں صاحب نصاب ہونے کے باوجود اس طرح کرتا رہا کہ پہلے ایک سال ایک بکرے کی اپنی مرحومہ والدہ کی طرف سے اور اس سے اگلے سال ایک بکرے کی اپنے مرحوم والد صاحب کی طرف سےقربانی کی ،ان مرحو مین کی وصیت کےبغیراو ر اپنی طرف سے نہ کی ،تو کیا یہ قربانی اِس کی اپنی طرف سے ادا ہوئی یا نہیں ؟

80