سرچ کریں

Displaying 71 to 80 out of 1402 results

71

ذہنی معذور کی پاکی ناپاکی کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا بارہ سال کا نابالغ بیٹا ہے ، جس کا دماغی توازن بالکل درست نہیں ، کسی بھی چیز کو نہیں سمجھتا ، کوئی تدبیرو کام نہیں کرسکتا ، نجاست وطہارت کی بھی کوئی تمییز نہیں رکھتا ، ڈائپر نہ لگا ہو، تو کپڑوں میں نجاست کر دیتا ہے اور کبھی اپنا نجاست والا ہاتھ اپنے منہ میں ڈال لیتا ہے ،خود کھانا بھی نہیں کھا سکتا، اگر کوئی پاس کھانا کھا رہا ہو اور اسے بھوک لگی ہو تو رونے لگ جاتا ہے کھانا نہیں مانگتا،خود ہی اندازہ کرنا پڑتا ہے کہ اس کو کھانا چاہیے ، خاموش بیٹھا رہتا ہے کوئی کلام نہیں کرتا،کبھی بھی اس کو افاقہ نہیں ہوتا، بچپن سے ہی اس کی یہی حالت ہے ،البتہ بلاوجہ مارتا اور گالیاں نہیں دیتا، لیکن ہاتھ نہیں پکڑنے دیتا کہ کوئی ہاتھ پکڑے تو جھٹکا دے کر چھڑا لیتا ہے ۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اب وہ بالغ ہونے کے قریب ہو گیا ہے، کیا اس پر پاکی حاصل کرنا واجب ہوگا، جبکہ وہ خود استنجا نہیں کر سکتا ؟ کیا اب اس کو استنجا کروانا میرے(والدہ کے) لیے جائز ہوگا؟جبکہ گھر میں کوئی مرد نہیں ہوتا جو یہ کام کر سکے ؟ ایسی صورت میں اس کے کپڑےو ڈائپر بدلنے کی کیا مجھے اجازت ہوگی؟

71
72

نابالغ بچے کا ولی کی اجازت کے بغیر پیر کامل سے بیعت ہونا

سوال: ایک شخص نے نابالغی لیکن باشعوری کی عمر میں ایک جامع شرائط پیر سے بیعت کے لیے والدہ سے اجازت لی، تو ماں نے کہا اپنے والد سے پوچھ لیں۔ پھر والد سے اجازت لیے بغیر مرید ہوگیا۔ پھر پیر صاحب کے وصال فرمانے کے بعد اس طرف توجہ گئی کہ والد سے اجازت نہیں لی تھی، تو اب کیا کرنا چاہئے؟ اگر اب والد کو اطلاع دے دیں تو وہی بیعت باقی رہے گی یا دوسرے پیر سے نئی بیعت کرنی ہو گی؟ اور والد بھی وفات پاچکے ہوں، تو کیا حکم ہوگا؟

72
73

بالغ لڑکے کے ساتھ نابالغ لڑکی کا جنازہ پڑھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا بالغ لڑکے اورنابالغ لڑکی کا جنازہ ایک ساتھ پڑھاجاسکتاہے اور اگر پڑھا جاسکتاہے تونمازِجنازہ میں نابالغ والی دعا پڑھی جائے گی یا بالغ والی اور اگر دونوں پڑھی جائیں گی، تو اس کا طریقہ کیا ہوگا؟ اور ایک ساتھ کتنےلوگوں کے جنازے پڑھ سکتے ہیں؟

73
74

شیئرز کی خرید و فروخت اور شیئرز کے کاروبار کی حیثیت

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کمپنیوں کے شیئرز دو طرح کے ہوتے ہیں: ایک وہ جن پر نفع و نقصان ہوتا ہے۔ دوم وہ جن پر فقط نفع ہو ، جس کو ہم سود کہتے ہیں ۔جناب عالی مندرجہ بالا دوسری قسم تو مکمل حرام ہے ، کیونکہ یہ سود ہے۔مگر میراآپ سے سوال یہ ہے کہ پہلی قسم جس میں شیئرز ہولڈر اپنے حصے کے شیئرز پر نفع بھی لے رہا ہے اور نقصان بھی برداشت کررہا ہے ، کیا وہ جائز نہیں؟ علماء و مفتیان کرام پہلی قسم یعنی نفع و نقصان والے شیئرز کو بھی حرام قرار دیتے ہیں اور اس کی دلیل یہ دی جاتی ہے کہ ہر کمپنی چونکہ قرضہ لیتی یا دیتی ہے ، تو اس قرضہ کے لینے ،دینے پر وہ سود کماتی یا دیتی ہے ، لہٰذا چونکہ کمپنی کی کمائی میں سود شامل ہوگیا ، لہٰذا اس کمپنی کے شیئرز خواہ وہ مساواتی ہوں ، وہ حرام ہیں۔علماء کرام کے اس موقف پر مجھ ناچیز اور کم علم رکھنے والے شخص کا سوال ہے : جیسے میں ایک سرکاری ملازم ہوں اور میری تنخواہ بھی سرکاری خزانے سے میرے بینک اکاؤنٹ میں آتی ہے ،توکیا آپ اس سرکاری تنخواہ و پنشن کو بھی حرام قرار دیں گے؟کیونکہ سرکار بھی تو دوسرے ملکوں اور بینکوں سےقرضہ لیتی اور خزانے سے پرائیویٹ بینکوں اور کمپنیوں کو قرضہ دیتی ہے۔اگر سرکاری تنخواہ و پنشن حرام ہے ، تو بڑے بڑے علماء ومفتیان کرام بھی تو سرکارسے تنخواہ و پنشن لیتے ہیں ،تو کیا وہ بھی حرام کمارہے ہیں؟ میرا سوال آپ سے مندرجہ بالا سوالات و حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ہے کہ مساواتی شیئرز جائز ہیں یا نہیں؟

74
75

بھینس کی قربانی سے متعلق قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلی فتوی

جواب: قسم سے ہے: امام اللغت علامہ ابن منظور افریقی (المتوفیٰ 711 ھ) اپنی کتاب "لسان العرب "میں لکھتے ہیں:” الجاموس نوع من البقر“ ترجمہ: بھینس گائے ک...

75
76

قرآن پاک اٹھا کر کسی کام کا وعدہ کرنے سے قسم ہوگی یا نہیں ؟

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگرکسی شخص کو کوئی قرآن کی قسم کھانے کا بولے اوروہ شخص صرف سامنے والے کو دیکھانے کے لیے اپنے ہاتھ میں قرآن اٹھائے پھر یہ بولے کہ میں نہیں کروں گایہ نہیں بولا کہ میں قرآن کی قسم کھاتا ہو کہ میں نہیں کروگا توکیاصرف ہاتھ میں قرآن اٹھانے سے قسم ہوجا ئے گی ؟ اور قرآن اٹھاکر یہ بولنے سے بھی قسم ہوجائے گی کہ میں نہیں کروں گا ؟

76
77

جشن عید میلادالنبی منانا اور سجاوٹ کرنا کیا فضول خرچی ہے؟

جواب: کاحکم ارشادفرمایاہے۔نیزنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ عزوجل کی نعمت بھی ہیں اوراللہ عزوجل نے اپنی نعمت کا چرچاکرنے کاحکم قرآن کریم میں دیاہےاور خوش...

77
78

نماز تراویح فرض واجب یا سنت ہے ؟ نیز تراویح کی قضا کا حکم

جواب: کاحکم یہ ہے کہ اسے کبھی کبھارچھوڑنے والامرتکب ِ اساء ت اورچھوڑنے کی عادت بنانے والاگنہگار ہےاورنمازِ تراویح کے سنت مؤکدہ ہونے کی دلیل یہ ہے کہ نبی کری...

78
79

بہن کے گھر نہ جانے کی قسم کھانے کے متعلق تفصیل

سوال: میرے شوہر نے مجھے اپنی ہمشیرہ کے گھر جانے سے منع کیا اور کہا قسم کھاؤ، تو میں نے کہا "میں قرآن کی قسم کھاتی ہوں کہ آئندہ اپنی ہمشیرہ کے گھر نہیں جاؤں گی" لیکن اب میں بہت پریشان ہوں میں اپنی بہن کے گھر جانا چاہتی ہوں اسے میری ضرورت ہے اور اب میرے شوہر نے بھی مجھے اجازت دے دی ہے تو رہنمائی فرمائیں کہ میں نے جو جملہ بولا اس سے قسم ہو گئی؟ اگر ہو گئی ہے تو اس کا اب کیا حل ہے؟

79
80

فادر ڈے اور مدر ڈے منانے کا حکم

جواب: کاحکم ہے،شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے ان کی اطاعت وفرمانبرداری بھی لازم ہے اوران کوراضی رکھنابھی لازم ہے کہ حدیث پاک کے مطابق ان کوراضی رکھنے سے جنت...

80