
بیماری کی حالت میں کیا گیاغسل کا تیمم کب تک باقی رہتا ہے ؟
سوال: زید نے بیماری کی وجہ سے غسل کا تیمم کیا، پھر کچھ دن بعد وہ صحت یاب ہوا اور پانی سے غسل کرنے کے قابل ہوگیا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید کے لیے دوبارہ پانی سے غسل کرنا ضروری ہوگا یا پھر بیماری کی حالت میں کیا گیا تیمم ابھی بھی باقی رہے گا؟ یعنی کہ بیماری کی حالت میں کیا گیا تیمم کب تک باقی رہے گا؟؟ رہنمائی فرمائیں۔
گیلے ہاتھوں سے نل یا عمامہ کو چھونا پھر ان ہاتھوں سے مسح کرنا
سوال: سر کے مسح کے لیے ہاتھوں کو پانی سے تر کرتے ہیں، تو مسح کرنے سے پہلے اگر کسی چیز کو ہاتھ لگا لیا، مثلاً: ٹونٹی (نَل) بند کیا یا دوپٹہ کو سر سے پیچھے کیا، تو کیا پھر سے ہاتھوں کو دھونا پڑے گا یا اسی سے مسح کر سکتے ہیں؟
غسلِ میت کے پانی کی چھینٹیں کیا ناپاک ہوتی ہیں؟
سوال: جب کسی شخص کا انتقال ہوجاتا ہے تو کیا وہ ناپاک ہوجاتا ہے؟ اگر میت کو غسل دینے والے شخص کے کپڑوں پر غسلِ میت کے پانی کی کچھ چھینٹیں پڑجائیں، تو کیا اُس کے وہ کپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
سوال: آج کل ایسی مہندی مارکیٹ میں بیچی جارہی ہے جسے ہاتھ وغیرہ پر لگانے سے ہاتھ پر ایسی ہی ایک باریک جِرم دار تہہ چڑھ جاتی ہے ، جیسے نیل پالش لگانے سے چڑھتی ہے۔ ایسی مہندی لگی ہوئی ہونے کی صورت میں وضو و غسل ہوجائے گا یا نہیں؟ نیز نیل پالش لگی ہو تو وضو و غسل ہوجائے گا یا نہیں؟ نیز ایسے میک اَپ کے چہرے یا بدن پر ہونے سے وضو و غسل ہوجائے گا یا نہیں ، جو اسٹیکرز کی صورت میں ہوتا ہے اوراسے باقاعدہ چہرے پر چپکایا جاتا ہے اور وہ اسٹیکرز پانی کے جِلد تک پہنچنے سے مانع ہوتے ہیں؟
منہ بھر قے کے ذرات نگل لینے کا کیا حکم ہے ؟
جواب: پانی یا صفراء نکلے تو وہ قے وضو کو توڑ دیتی ہےاور انسانی بدن سے نکلنے والی ہر وہ چیز جو وضو یا غسل کو واجب کردے،نجاستِ غلیظہ ہےاور شرعی طور پر کسی نج...
حرام پرندے کا انڈا پانی میں ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ چیل کا انڈا پانی سے بھری بالٹی میں گرجائے اور پانی کے اندر پھٹ جائے، تو کیا اس پانی سے وضو و غسل ہوسکتا ہے؟
وضو کرتے ہوئے انگلیوں کو چوم کر سر کا مسح کرنے کا شرعی حکم
سوال: بعض لوگ سر کا مسح کرنے سے پہلے ہاتھوں پر پانی ڈال کر انگلیاں چومتے ہیں، بعض تو آنکھوں سے بھی لگاتے ہیں،پھر اُسی استعمال شدہ ہاتھ کی تری سے مسح کرتے ہیں۔ کیا اس طرح کرنے سے سر کا مسح درست ہوجائے گا؟
واٹر پروف جرابوں پر مسح کرنے کا حکم؟
سوال: واٹر پروف جرابیں بھی ملتی ہیں جوعام جرابوں کی طرح پہنی جاتی ہیں اور یہ چمڑے کی تو نہیں ہوتیں ،لیکن کافی موٹی ہوتی ہیں اوران کو کسی ایسےمیٹریل سے بنایا گیا ہے کہ اس میں پانی داخل نہیں ہوتا اور یہ اتنی مضبوط بھی ہوتی ہیں کہ تنہا ان کو پہن کر کئی میل سفر کیا جا سکتاہے۔ کیا ایسی جرابوں پر مسح کرنا، جائز ہے؟
مسجد سے پانی بھر کر لے جانا یا اپنا سامان مسجد کے پانی سے دھونا
سوال: بعض لوگ اپنے گھر دکان وغیرہ کے لئے مسجد سے بڑی بڑی بوتلیں بھر کر لے جاتے ہیں اور بعض لوگ اپنا کچھ سامان لاکر مسجد کے پانی سے دھوتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟
غسل کرتے ہوئےپانی سے بھرے ڈرم میں چھینٹے پڑجانے کی صورت میں پانی کا حکم
سوال: ہم سپلائی کا پانی استعمال کرتے ہیں، اکثر یہ ہوتا ہے کہ پانی نہیں آتا ،ہم نے ایک ڈرم رکھا ہے ،اس کو بھر لیتے ہیں ،لیکن وہ ڈرم دہ در دہ سے کم ہے ۔اب اس صورت میں اگر کوئی شخص فرض غسل کرےاور غسل کرتے ہوئے پانی کے چھینٹے ڈرم میں پڑجائیں، تو کیا ان چھینٹوں سے پانی مستعمل یاناپاک ہو جائے گا؟ نیز اس پانی کے مستعمل ہونے یا نہ ہونے کے متعلق معلوم نہ ہو، تو کیا حکم ہے؟