سرچ کریں

Displaying 791 to 800 out of 6685 results

791

جنبی آیت سجدہ سن لے،تو سجدہ تلاوت لازم ہوگا؟

سوال: جنبی اگر آیتِ سجدہ سُن لے،تو کیا اس پر سجدہ تلاوت لازم ہوگا؟

791
792

زمین ساٹھ لاکھ کی خرید کر ستر لاکھ میں بیچی، تو زکوۃ ستر لاکھ پر ہوگی یا دس لاکھ پر؟

سوال: میرا کام زمین خرید کر بیچنے کا ہے اب میں نے 60 لاکھ کی زمین خریدی ہے اور 70 لاکھ میں بیچی ہے اب زکوۃ 70 لاکھ پہ ہو گی یا جو مجھے نفع حاصل ہوا اس پر؟

792
793

کیا ایصال ثواب کے لیے نفلی طواف کر سکتے ہیں اور اس میں ایک چکر کافی ہے ؟

سوال: کیا مرحوم والدین کی طرف سے ایصالِ ثواب کے طور پر نفلی طواف کر سکتے ہیں ؟ اگر کر سکتے ہیں ، تو کیا سات چکر پورے کرنے ہوں گے یا صرف ایک چکر ہی سے طواف ادا ہو جائے گا؟ نوٹ:والدین کی طرف سے اس کی کوئی وصیت وغیرہ نہیں تھی۔

793
794

شراب اٹھانے یا بیچنے کی نوکری کرنا کیسا؟

سوال: میں یوکے میں شاپ پر کام کرتا ہوں، جہاں مجھے شراب اٹھانی اور بیچنی بھی پڑتی ہے ۔ اس سے ملنے والے پیسے کیا کسی کو ڈونیٹ یا کسی صدقے میں لگا سکتا ہوں ؟

794
795

قرض خواہ کا انتقال ہونے پر قرض کے پیسوں کا حکم

سوال: زید نے ایک لاکھ روپیہ کسی سے ادھار لیا تھا اور جس سےادھار لیا تھا وہ بندہ فوت ہو گیا اور اس کے رشتہ داروں کو بھی یہ نہیں جانتا اور جس سے قرض لیا تھا اس کی اپنی اولاد بھی نہیں ہے ،اب زید یہ چاہتا ہے کہ اس رقم کو مسجد یا قبرستان میں لگا دے یا کسی فلاحی کام میں خرچ کرے، تو کیا زید کا ایسا کرنا درست ہے؟یا زید پر میت کے ورثا کو تلاش کر کے رقم ان کے حوالے کرنا لازم ہے؟

795
796

سودی قرض وصول کرنے کی Job کرنا

سوال: کیا مَیں فائنانس میں کام کرسکتا ہوں جبکہ وہاں پر لون پر گاڑیاں دی جاتی ہیں، جس کا طریقہ یہ ہے کہ کمپنی جس کو لون دیتی ہے واپسی پر اس سے کچھ اضافی رقم بھی وصول کرتی ہے اور میرا کام ان قرضوں کی قسطیں وصول کرنا ہوتا ہے ،سوال یہ ہے کہ میرا ایسی جاب کرنا کیسا؟

796
797

گیلا ہاتھ کتے کے بدن پر لگ جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال: اگر کوئی شخص گیلا ہاتھ کتے کے سوکھے بدن پر رکھے ، تو کیا ہاتھ ناپاک ہو جائے گا اور کیا اس پر غسل لازم ہے؟

797
798

صاحبِ مزار سے اللہ تعالی کی بارگاہ میں سفارش کی عرض کرنا کیسا ؟

سوال: کسی مزار پر جاکر صاحب مزار کی بارگاہ میں یہ عرض کرنا کہ وہ (صاحب مزار) ہماری حاجت روائی کےلئے اللہ کی بارگاہ میں دعا وسفارش کریں ،کیا ایسا کسی آیت قرانی یا حدیث پاک سے ثابت ہے؟

798
799

مسافر نے 15 دن ٹھہرنے کی نیت کی اور اچانک کام پڑ گیا تو اب کیا حکم ہے ؟

سوال: میں اپنے آبائی علاقہ سے تقریبا 200 کلومیٹر دور ایک شہر میں پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت سے مقیم تھا۔ابھی چار دن ہی گزرے تھے کہ کسی کام کے سلسلے میں مجھےدو دن کے لئےقریبی شہرجو مدت سفر سے کم پر واقع ہے ، میں جانا پڑ گیا،تو ایسی صورت میں ان دو دنوں میں اور واپس آنے کے بعد میں پوری نماز پڑھوں گایا قصر کروں گا؟

799