
کیا نبی پاک کو دعا میں وسیلہ بنانا جئز ہے؟
جواب: مذہبوں کی مشہور علامت ہے اللہ تعالی مسلمانوں کو ایسوں کے شر سے بچائے اور مسلمانوں کو توفیق دے کے وہ ایسوں کی صحبت سے دور رہیں ۔ (02)زید کا یہ...
ساڑھے سات تولے سے کم صرف سونا ہو تو قربانی کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے پاس ساڑھے چار تولہ سونا ہے اور اس کے سوا کچھ نہیں، کیا قربانی واجب ہے؟ اسے میں کبھی کبھار پہن لیتی ہوں لیکن نیت یہ ہے کہ یہ میرے بچوں کے لیے ہے، کیا میں ایسی صورت میں اس کی شرعی مالک ہوں؟
صف میں نابالغ سمجھدار بچہ کھڑا ہو تو نماز ہوجاتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بعض اوقات نابالغ بچے مردوں کی صف میں کھڑے ہو کر جماعت سے نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں، لیکن دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ جماعت میں تاخیر سے شامل ہوتے ہیں اور ان بچوں کو نماز کے دوران ہی صف سے ہٹا کر پیچھے کر دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نابالغ بچوں کے مردوں کی صف میں کھڑے ہونے سے بالغ افراد کی نماز نہیں ہوتی۔ ناسمجھ بچے جو نماز نہیں جانتے، ان کی حد تک تو یہ بات سمجھ آتی ہے کہ وہ تو نماز میں بھی کھیل رہے ہوتے ہیں لیکن ایسے بچے جو مکمل آداب کےساتھ نماز ادا کرتے ہیں، ان کے ساتھ یہ انداز و رویہ اپنانا سخت معیوب لگتا ہے، اور پھر کئی دفعہ ایسے بچے نماز توڑ کر بدتمیزی بھی کرتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس بارے میں شرع کا کیا حکم ہے؟ کیا ان لوگوں کا ایسا کرنا درست ہے؟
کیا شوہر بیوی کی کمائی استعمال کرسکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مُفتیانِ شرعِ مَتین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا شوہر، بیوی کی کمائی کو اپنے استعمال میں لاسکتا ہے؟
بدبودار جرابیں پہن کر مسجد میں جانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل سردی سے بچنے کے لیے بہت سے لوگ جرابیں استعمال کرتے ہیں۔جرابوں کے ساتھ اگر زیادہ دیر تک بوٹ پہنے جائیں،تو بعض لوگوں کے پاؤں سے عجیب سی بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔اب مسئلہ یہ ہے کہ کچھ افراد بوٹ اتار کر اسی طرح بدبو والی جرابیں لے کر مسجد میں نماز پڑھنے آجاتے ہیں،جس کی وجہ سے مسجد میں بھی عجیب سی بدبو پھیل جاتی ہے،تو ایسے افراد کا بدبو والی جرابیں پہن کر مسجد میں آنا کیسا ہے؟
سجدے میں جاتے ہوئے یا رکوع و سجدے سے اٹھتے ہوئے کپڑا درست کرنا کیسا ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ سجدے میں جاتے وقت شلوار کو اوپر کرنایا قمیص کو سمیٹنا ، اسی طرح رکوع یا سجدے سے اٹھتے وقت ایک یا دونوں ہاتھوں سے قمیص کودرست کرنا کیسا ہے؟ سائل:محمد عبداللہ (5-G ، نیو کراچی)
واپسی کی شرط کے ساتھ چیز خریدنا اور بیچنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری دکان پر آ کر ایک شخص کہتا ہے کہ یہ موبائل میں آپ کو 2500 روپےمیں فروخت کرتا ہوں، اس شرط پر کہ ایک دو ماہ بعد میں 500 روپے اضافی دے کر 3000 روپے میں آپ سے خرید لوں گا۔ میں اس سے موبائل خرید کر اپنے پاس رکھ لیتا ہوں اور اس کے بدلے 2500 روپے اسے دے دیتا ہوں، ایک ڈیڑھ مہینے بعد وہ شخص واپس آکر مجھے 3000 روپے دیتا ہے اور میں اس کا موبائل اسے واپس کر دیتا ہوں۔ کیا میرا اس سے موبائل خرید کر رکھنا اور بعد میں وہی موبائل نفع لے کر اسی کو بیچنا جائز ہے؟
کیا سمندرمیں ڈوب کرشہید ہوجانے والے کا قرض معاف ہوجاتا ہے
سوال: ہم نے سنا ہے کہ جو شخص ڈوب کر شہید ہوجائے ، اس کا قرض معاف ہوجاتا ہے، کیا یہ بات شرعی اعتبار سے درست ہے؟