
گندم کی پِسوائی کی اُجرت میں اسی سے آٹا دینا کیسا؟
سوال: چکی والے اور گندم پِسوانے والےمیں اگر یہ بات طے ہوتی ہے کہ چکی والا دس کلو گندم پیس کر دے گا اور اس میں سے ایک کلو آٹا بطورِ اُجرت رکھ لے گا اور دونوں اس پر راضی ہوں تو کیا کوئی حرج ہے؟
دوسرے کمرے میں موجود شخص پر چھینک کا جواب دینے کا حکم
سوال: ایک کمرے میں موجودکسی شخص کو چھینک آئے اور وہ الحمد للہ کہے اور اس کی آواز دوسرے کمرے میں موجود کوئی شخص سنے،تو کیا اس شخص پر اس کا جواب دینا واجب ہوگا اور اگر جواب نہیں دیا تو کیا حکم ہوگا ؟
نماز جنازہ کی کتنی تکبیریں ہیں؟ احادیث کی روشنی میں تفصیلی فتویٰ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ نمازِ جنازہ میں کل کتنی تکبیریں ہیں؟ ایک شخص کا کہنا ہے کہ صحاح ستہ میں حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالی عنہ نے جنازہ پر پانچ تکبیریں پڑھیں اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم پانچ تکبیریں پڑھا کرتے تھے، تو کیا یہ بات درست ہے؟
گرافکس ڈیزائنر کا ڈیجیٹل تصاویر بنا کر دینا کیسا ؟
سوال: ہم گرافکس ڈیزائنگ(Graphics Designing) کا کام کرتے ہیں ، لوگ ہم سے مختلف اشیاء ڈیزائن(Design) کرواتے ہیں، بعض اوقات ہمیں جانداروں کی تصاویر بنانے کا آرڈر (Order)بھی ملتا ہے اور کسٹمر کے متعلق ہمیں یہ کنفرم نہیں ہو تا کہ وہ بعد میں اس کا پرنٹ (Print) نکلوائے گا یا پرنٹ نکلوائے بغیر محض ڈیجیٹل پلیٹ فارم (Digital Platform) پر ہی اس کا استعمال کرے گا ۔ تو کیا ہمارا ایسے شخص کو جانداروں کی تصاویر والی اشیاء بنا کر دینا جائز ہے؟
پارٹنرشپ کے کاروبار میں زکوة کا حکم
سوال: کیا پارٹنرشپ پر کاروبار کرنے کی صورت میں بھی زکوة دینا ہوتی ہے؟
غسلِ جنابت میں زکام کی وجہ سے سر پر پانی نہ ڈالنا
سوال: اگر کسی شخص پر غسل جنابت فرض ہو جائے مگر اس کو زُکام ہو، جس کی وجہ سے نہانے میں سر پر پانی ڈالے گا تو زکام کے بڑھنے یا دیر سے ٹھیک ہونے کا خطرہ ہو،تواکیا اس حالت میں اسےسر پر پانی نہ ڈالنے کی اجازت ہوگی ،اس طرح کہ وہ سر پر پانی نہ ڈالے اور باقی جسم پر پانی بہا لے اور پورے سر کا اچھی طرح سے مسح کر لے ؟تو کیا اس طرح فرض غسل ہوجائے گا اور اس غسل سے نمازیں ہوجائیں گی؟
پرائیویٹ بینک کے بانڈز کا نفع سود ی ہونے کی صورت
سوال: دبئی میں ایک نجی بینک(Private Bank) ، بانڈ ہولڈر (Bond Holder)کےنام پر بانڈز (Bonds)جاری کرتا ہے جس کی قیمت 1000 درہم ہے ۔ ہر تین ماہ بعد اس کی قرعہ اندازی (Draw)کر کے نفع تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ بینک اپنے کسٹمر کو ایک رسید جاری کرتا ہے (جسے DEBENTURESبھی کہا جاتا ہے)۔ اس کے عوض انہیں جمع کرائی گئی اصل رقم کے ساتھ ساتھ مزید رقم دینے کا وعدہ کرتا ہے۔قرعہ اندازی کے علاوہ بھی بینک اس بانڈ لینے والے کو نفع دیتا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا ان بانڈز کا قرعہ اندازی کے ذریعے حاصل کیا جانے والا نفع جائز ہے یا نہیں؟
سبق سنانے کے لیے آیتِ سجدہ تلاوت کرنے سے سجدۂ تلاوت کا حکم ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن گھر میں بچیوں کو قرآنِ پاک پڑھاتی ہے ۔ سبق سناتے ہوئے بچیاں آیتِ سجدہ بھی سناتی ہیں ۔ پوچھنا یہ ہے کہ بچیاں بطورِ سبق آیتِ سجدہ سنائیں ، تو کیا اُن بچیوں پر سجدہ تلاوت لازم ہوگا یا نہیں ؟ بالغ بچیوں اور نابالغ بچیوں کے لیے الگ الگ حکم ہوگا یا ایک ہی حکم ہے ؟ اسی طرح اُن بچیوں سے بطورِ سبق آیتِ سجدہ سنتے ہوئے کیا سبق سننے والی اسلامی بہن پر بھی سجدہ تلاوت لازم ہوگا ؟ بالغ بچی آیتِ سجدہ پڑھے ، تو کیا حکم ہوگا اور نابالغ پڑھے ، تو کیا حکم ہوگا ؟
مقروض کو قرض معاف کرنے سے زکوۃ ادا ہو جائے گی؟
جواب: پر تملیک فقیر (یعنی فقیر کو مالک بنانا) شرط ہے۔ البتہ زید اگر چاہتا ہے کہ زکوۃ بھی ادا ہو جائے اور عمرو کا قرض بھی معاف ہو جائے اور وہ مستحق ...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک حدیث مبارک ہے کہ جس کا مفہوم ہے: قیامت والے دن میری امت میں سے 70 ہزار افراد بغیر حساب و کتاب جنت میں داخل ہوں گے اور وہ دم وغیرہ نہیں کرتے ہوں گےاور بدشگونی نہیں لیتے ہوں گےاور اپنے رب تعالیٰ پر ہی بھروسہ کرتے ہوں گے۔(بخاری وغیرہ )اس حدیث مبارک کے ضمن میں میرے درج ذیل سوالات ہیں: (1)تعویذات و دم وغیرہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ (2)اگراجازت ہے، تو ذکر کردہ حدیث مبارک کا کیا مطلب ہو گا، کیونکہ اس سے تو تعویذات کی ممانعت ثابت ہو رہی ہے؟