
عمل کرنے کے لئے علم کا سیکھنا فرض ہے یا بالذات ایک الگ فرض ہے؟
جواب: صاحبِ استطاعت ہو تو مسائلِ حج، نکاح کیاچاہے تو اس کے متعلق ضروری مسئلے، تاجر ہو تو مسائلِ بیع و شراء، مزارع پرمسائلِ زراعت، موجر و مستاجر پر مسائلِ اج...
کیا امام کا اقامت کے وقت مصلے پر موجود ہونا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ کیا اقامت کے وقت امام کا مصلیٰ پر ہونا ضروری ہے؟اگر کوئی امام صاحب مسجد میں ہوتے ہوئے بھی مصلیٰ پرنہ بیٹھیں، بلکہ جب مؤذن اقامت کہتے ہوئے"قد قامت الصلوٰۃ "تک پہنچے اس وقت امام صاحب مصلیٰ پر آئیں ، تو ان کا ایسا کرنا شرعاًکیسا ہے؟رہنمائی فرمادیں۔
تعزیت کتنے دنوں تک کر سکتے ہیں ؟
جواب: صاحب میت کوتسلی دینا ،اس کے غم کو ہلکا کرنا اور اسے صبرکی تلقین کرنا ہوتاہے ،جبکہ تین دن کے بعد تعزیت کرنے سے اس کا غم دوبارہ تازہ ہو گا،جو مقصود کے...
سوال: شب قدر یا کوئی سی خاص رات یا پروگرام ہوتا ہے، توکئی لوگ اچھے کپڑے پہن کر مساجد میں فوٹو شوٹنگ کرتے ہیں، انہیں امام صاحب منع بھی نہیں کرتے،تو کیا ان کا فوٹو شوٹنگ کرنا درست ہے؟
نابالغ بچے کا بے وضو قرآنِ پاک چھونا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عمومامساجدمیں صبح وشام محلے کے چھوٹے نابالغ بچے قرآن پڑھنے آتےہیں اوروضو کاطریقہ سمجھانے کے باوجودصحیح ومکمل وضو نہیں کرپاتے اوریونہی قرآن یاسپارےپکڑ لیتے ہیں،توکیاان کابے وضوقرآن یاسپارے پکڑنا،جائزہے یانہیں؟نیزبچوں کوبےوضو قرآن دینے پرقاری صاحب گنہگارہوں گے یانہیں؟
امام کو دوسرے سجدے میں پایا ،تو شامل ہو جائےیا انتظار کرے؟
سوال: اگر کوئی شخص مسجد میں آئے اور امام صاحب پہلی رکعت کے دوسرے سجدے میں ہوں، تو اس شخص کو پہلی رکعت تو نہیں ملی ، جس کی وہ قضا امام کے سلام کے بعد کرے گا ، سوال یہ ہے کہ کیا دوسرے سجدے میں امام کے ساتھ شامل ہوسکتا ہے ؟ اگر شامل ہوگیا ،تو جو ایک سجدہ رہ گیا ہے، وہ بھی اس کو کرنا ہوگا یا ایک سجدہ کرکے امام صاحب کےساتھ کھڑا ہوجائے ؟
کیا نابالغ سمجھدارلڑکا نماز میں لقمہ دے سکتا ہے ؟
سوال: امام صاحب نےعشاء کی پہلی رکعت میں سورۃ القدرکی تلاوت کی اورغلطی سےدوسری آیت ﴿ وَ مَاۤ اَدْرٰىکَ مَا لَیۡلَۃُ الْقَدْرِ﴾چھوڑدی،اوراس سےآگےقراءت کرنےلگے،نمازمیں شریک ایک نابالغ حافظ صاحب نےلقمہ دیا،امام صاحب نےلقمہ لے کرغلطی درست کی اورنمازمکمل کرلی،اب سوال یہ ہےکہ یہاں لقمہ دینےکامحل تھایانہیں؟نیز کیا نابالغ لڑکالقمہ دے سکتا ہے؟ نوٹ :حافظ صاحب کی عمر گیارہ سال ہے اور وہ درست طریقے سے افعال نماز ادا کرتے ہیں ۔
امام کے ساتھ رکوع میں ملنے کی تفصیل
سوال: امام صاحب رکوع میں ہوں اور اب کوئی نمازی آئے اور نیت باندھے لیکن امام صاحب کھڑے ہو جائیں اور کھڑے ہو کر سمع اللہ لمن حمدہ کہیں ، امام کے کھڑے ہونے کے بعد اور سمع اللہ لمن حمدہ کہنے سے پہلے ہم رکوع میں جائیں ، تو رکعت مل جائے گی یا نہیں ؟
کیا ریکورڈیڈ میسج یا کال کہ زریعے بیعت ہوسکتے ہیں؟
سوال: کسی پیر صاحب کی ریکارڈنگ سن کر ان کے مرید ہوسکتے ہیں ؟
قرآنی آیت میں کلمے کا اضافہ کرنے سے نماز کا حکم؟
سوال: امام صاحب نے نمازِ عشاء میں قراءت کرتے ہوئے اس آیتِ مبارک"وَ اذْكُرْ رَّبَّكَ كَثِیْرًا وَّ سَبِّحْ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِبْكَارِ۠(۴۱)"(پارہ 03، سورۃ آل عمران، آیت41)کو پڑھتے ہوئے غلطی سے"سَبِّحْ بِالْعَشِیِّ"کی جگہ"سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِیِّ"پڑھ دیا۔ اور پھر نماز کے آخر میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا، تو کیا اس صورت میں امام صاحب کی نماز درست ادا ہوگئی؟