
مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1234
تاریخ اجراء: 09 ربیع الثانی 1444 ھ/05نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کسی پیر صاحب کی ریکارڈنگ سن کر ان کے مرید ہوسکتے ہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ریکارڈنگ کے ذریعے بیعت ہونے میں پیر صاحب کی طرف سے اس بیعت کے لیے ایجاب یا قبول کی کوئی صورت نہیں پائی جاتی لہذا اس طرح سے مرید نہیں بن سکتے۔ہاں اگر ٹی وی وغیرہ پر براہ راست پیر صاحب مرید کروا رہے ہوں تو مرید ہو سکتے ہیں ۔ اسی طرح اگر موبائل فون پر مرید ہونےکے لیے میسج لکھ دیا یا وائس بھیج دی ،یا خط وغیرہ لکھ کر بھیج دیا اور پیر صاحب یا ان کے وکیل نے قبول کر لیا تو بیعت ہو جائے گی ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم