
نئی گاڑی کی بکنگ کے وقت قیمت لاک(فِکس) نہ ہونے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ جب کوئی نئی گاڑی بُک کروانے کے لیے کمپنیوں کی ڈیلر شپس(Dealerships)پہ جاتے ہیں، تو بعض کمپنیوں کے معاہدے میں یہ آپشن موجود ہوتا ہے کہ اگر آپ بکنگ کے وقت گاڑی کی پوری قیمت ادا کر دیں، تو آپ کی گاڑی کی قیمت لاک ہو جائے گی، یعنی مارکیٹ میں اگرچہ گاڑی کی قیمت بڑھ جائے، تب بھی آپ کو اسی قیمت پر گاڑی ملے گی، لیکن اگر پوری قیمت ادا نہیں کرتے،تو گاڑی کی قیمت لاک نہیں ہوگی، یعنی اگر مارکیٹ میں گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو ڈیلیوری کے وقت جو قیمت ہو گی، اسی حساب سے آپ کو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ پوچھنا یہ ہے کہ ڈیلر شپ کے معاہدے میں یہ شرط لگانا کیسا کہ اگر گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو اسی حساب سے قیمت ادا کرنی ہوگی؟ نوٹ: گاڑی کی بکنگ سے لے کر ڈیلیوری تک کمپنی کا جو پراسس ہوتا ہے، اس بارے میں تفصیل یہ ہے کہ اولاً کمپنی نئی گاڑی بنانے کا اعلان کرتی ہے اور اس کا ڈیزائن اور فیچرز وغیرہ متعارف کرواتی ہے، جسے دیکھ کر لوگ اس کمپنی کی مختلف ڈیلر شپ پہ جا کر گاڑیاں بک کروانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ بکنگ مخصوص مدت تک جاری رہتی ہے، اس کے بعد بند کر دی جاتی ہے۔ بکنگ کے لیے درکار رقم کمپنی کی طرف سے مقرر ہوتی ہےاور وہ گاڑی کی قیمت کم زیادہ ہونے کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے، یعنی اگر گاڑی کی قیمت کم ہے، تو اس کی بکنگ کے لیے کم از کم مثلاً پانچ لاکھ روپے جمع کروانے ہوں گے اور قیمت زیادہ ہونے کی صورت میں دس لاکھ اور بقیہ رقم گاڑی ڈیلیور ہونے سے ایک ماہ پہلے جمع کروانی ہو گی۔ جس شخص نے بھی گاڑی بک کروانی ہو، وہ بکنگ کی رقم ڈیلر شپ کی بجائے بینک کے ذریعےکمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کرواتا ہے، کمپنی کے پاس رقم پہنچ جانے کے بعد وہ گاڑیاں بنانا شروع کرتی ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ کمپنی اپنا سرمایہ لگا کر پہلے گاڑیاں بنا لے اور بعد میں بیچتی رہے، کیونکہ ایک گاڑی کی قیمت بھی ملین میں ہوتی ہے، لہذا کمپنی اپنی طرف سے اتنا سرمایہ لگانے والا رِسک کبھی نہیں لیتی، بلکہ گاڑیوں کی بکنگ اتنا عرصہ پہلے شروع کرنے کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ کمپنی لوگوں کی رقم سے کاروبار کر سکے۔
سجدہ سہو ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد کیوں کیا جاتا ہے ؟
جواب: صلی اللہ علیہ والہ وسلم قال: لكل سهو سجدتان بعد ما يسلم“ ترجمہ: حضرت ثوبان رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَ...
کیا حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے غربت سے پناہ مانگی ہے ؟
موضوع: Kya Huzoor صلی الله علیه وسلم Ne Ghurbat Se Panah Mangi Hai ?
اللہ تعالی کو اس کی صفات کا واسطہ دے کر دعا کرنا
جواب: صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی مشکل معاملہ پیش آتا تو آپ یوں دعا مانگتے : "اے ہمیشہ زندہ اور قائم رہنے والے ! میں تیری رحمت کے واسطے سے مدد مانگتا ہوں...
ذہنی معذور کی پاکی ناپاکی کا شرعی حکم
جواب: صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا :زندہ اور مردہ کی ران کی طرف نظر مت کرو۔پھر کپڑا ایسا ہونا چاہیے جو ناف سے گھٹنوں کے درمیان کی جگہ کو ڈھانپ لے ...
کیا زندگی میں اپنے لیے کفن تیار کر کے رکھ سکتے ہیں ؟
موضوع: Kya Zindagi Mein Apne Liye Kafan Taiyar Karke Rakh Sakte Hain?
جواب: صلی اللہ تعالی علیہ و سلم فرماتے ہیں : جب تمہارا کوئی مسلمان بھائی مرے اور اس کی مٹی دے چکو تو تم میں ایک شخص قبر کے سرہانے کھڑا ہو کر کہے: یا فل...
نیند میں کھانے پینے سے روزہ کیوں ٹوٹتا ہے؟
جواب: صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو روزے کی حالت میں بھول کر کھا پی لے،تو وہ اپنا روزہ مکمل کرے،بے شک اسے اللہ نے کھلا یا پلایا ہے۔(صحیح الب...
دل آزاری کے بدلے دل آزاری کر سکتے ہیں؟
موضوع: Dil Azari Ke Badle Dil Azari Karna Kaisa ?
بارش کی وجہ سے قبر گر جائے تو کیسے ٹھیک کریں ؟
موضوع: Barish Ki Wajah Se Qabar Gir Gai To Kaise Theek Karen?