
طوافِ وداع کیے بغیر طائف چلے گئے، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: ایک شخص نے حج کے افعال مکمل کیے ، لیکن ابھی طوافِ وداع نہیں کیا اور وہ زیارات کے لیے طائف چلا گیا ، اس کے لیے کیا حکم ہے ، کیا دم یا صدقہ لازم ہوگا ؟ اور اگر وہ عمرے کا احرام باندھ کر مکہ شریف واپس آ جائے اور عمرہ کر لے ، تو کیا یہ کفارہ ساقط ہو جائے گا یا بہر صورت دینا ہی ہوگا ؟
حالت احرام میں کمر پر بیلٹ باندھنا اور گھٹنے پر (Knee Grip) پہننا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ احرام کی حالت میں کمر میں درد کی وجہ سے بیلٹ باندھنا اور گھٹنے میں درد کی وجہ سےگرِپ(Knee Grip) پہننےکا کیا حکم ہے،کیا اس صورت میں کوئی کفارہ بھی لازم ہوگا یا نہیں؟ نیز اگر کوئی احرام کی حالت میں درد کی وجہ سے کمر پربیلٹ اور گھٹنوں میں گرپ دونوں ہی چیزیں پہنے، تو اس پر کتنے کفارے لازم ہوں گے؟
عمرے کے احرام میں طواف سے پہلے ہمبستری کرنا
سوال: ایک شخص نے عمرہ کا احرام باندھا اور احرام کی نیت کے بعد،طواف سے پہلے اس نے اپنی زوجہ سے جماع کرلیا، اب اس شخص کے متعلق کیا حکم ہے؟نیز اگر یہاں ایسے شخص پر دم لازم ہوگا، تو کیا وہ شخص دم کے بدلے روزے رکھ سکتاہے ۔کیا اس سے وہ کفارہ ادا ہوجائے گا؟
حِل میں رہنے والا اگر مکہ مکرمہ جائے تو احرام باندھنا ضروری ہوگا یا نہیں ؟
سوال: اگر کوئی شخص حِل میں رہتا ہو، وہاں سے مکہ مکرمہ جانا چاہے تواحرام باندھنا ضروری ہے یا نہیں؟
احرام کی نیت کرلی مگر تلبیہ کہنا بھول گیا تو۔۔۔؟
سوال: کسی شخص نےپاکستان سے مکہ مکرمہ جاتے ہوئے میقات سے احرام کی نیت کر لی تھی مگر اس وقت تلبیہ کہنا بھول گیا اور میقات میں داخل ہو گیا پھر داخل ہونے کے بعد مسجد عائشہ سے ہی احرام کی نیت کی اور تلبیہ کہہ کر عمرہ کر لیا تو کیا حکم ہے؟
عرفات کا رہائشی، عمرے کا احرام کہاں سے باندھے؟
سوال: میں عرفات میں کام کرتا ہوں، میری رہائش عرفات میں ہے، میں وہاں سے احرام باندھ کر عمرہ کے لیے گیا ہوں، کیا اس صورت میں مجھ پر کوئی کفارہ لازم ہے یانہیں ؟
احرام کی نیت کئے بغیر سوگئے اور میقات کے بعد آنکھ کھلی، توحکم ؟
سوال: عمرہ کرنے کے لئے جاتے ہوئے گھر سے احرام کی چادریں باندھ لیں اور جہاز میں بیٹھ گئے لیکن احرام کی نیت و تلبیہ نہیں کہی اور ارادہ یہ تھا کہ جہاز میں جب میقات آئے گا، تو نیت کر لیں گے، مگر ہوا یہ کہ نیند آگئی اور جب بیدار ہوئے، تو میقات نکل چکی تھی ، اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟
حالت احرام میں احتلام ہونے کا شرعی حکم
سوال: ایک شخص احرام کی حالت میں تھا، وہ ہوٹل میں سامان رکھنے گیا، تو تھکن کی وجہ سے احرام کی حالت میں ہی سو گیا اور اُس کو احتلام ہوگیا،تو کیااحتلام کی وجہ سے اس پر دَم لازم ہوگا یا نہیں؟
احرام کی نیت کرنے سے پہلے باڈی اسپرے لگانا کیسا ؟
سوال: کیا احرام کی نیت کرنے سے پہلے جسم پر باڈی اسپرے لگا سکتے ہیں؟ تا کہ جسم سے بدبو نہ آئے۔ سائل: محمد بشیر
حائضہ عورت آیت سجدہ سن لے، تو کیا اس پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا؟
سوال: عورت اگر ماہواری کے ایام میں آیتِ سجدہ سن لے، تو کیا اس پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا ؟