
سجدہ شکر کے لیے تیمم کیا ،تو کیا اس سے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: بہارِ شریعت میں یہ مسئلہ بیان کیا گیا ہے کہ سجدۂ شکر کی نیت سے تیمم کرے ، تو اس سے نماز نہیں پڑھی جاسکتی، اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ نے ملفوظات میں سجدۂ شکر کو سنتِ مستحبہ لکھا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ سنت ِمستحبہ والے قول پر تو یہ عبادتِ مقصودہ ہوگا اور عبادتِ مقصودہ جو بغیر طہارت جائز نہ ہو ،اُس کی نیت سے جو تیمم کیا گیا ، اس سے نماز درست ہوتی ہےاور سجدۂ شکر کی نیت سے کیے گئے تیمم کے ساتھ نماز پڑھنے کے متعلق مختلف اقوال ہیں ، تو رہنمائی فرمائیے کہ اس بارے میں دُرست قول کیا ہے؟
نفلی طواف کے بعد دو رکعت پڑھنے اور سعی کرنے کا حکم
سوال: عمرہ کی ادائیگی کے بعد نفلی طواف کئے جائیں ، تو کیا اس صورت میں طواف کے بعد مقامِ ابراہیم پردو رکعت پڑھنا اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا بھی لازم ہوگا ؟ یا صرف طواف ہی کرنا ہوگا؟
نماز عید سے پہلے نوافل پڑھنا مکروہ تحریمی ہے یا تنزیہی؟
سوال: نمازِ عید سے پہلے اور عیدکی نماز کے بعد نفل پڑھنا شرعاً مکروہ عمل ہے؟اگر ایسا ہی ہے،تو اس مکروہ سے کیا مراد ہے،مکروہِ تحریمی یا مکروہِ تنزیہی؟ رہنمائی فرما دیں ۔
نماز کے ایک رکن میں تین بار کھجانے سے نماز کا حکم
سوال: ایسے امام صاحب جو نماز میں ایک رکن میں تین سے زائد بار ہاتھ اٹھا کر خارش کریں اور یہ عمل اُن کی عادت میں شامل ہو ، تو ایسے امام صاحب کے پیچھے پڑھی گئی نماز وں کا کیا حکم ہو گا؟c
قعدہ اخیرہ میں ریح کی شدت ہوجائے، تو کیا نماز توڑنا ضروری ہے؟
سوال: اگر نمازی قعدہ اخیرہ میں ہو، اسے ریح کی شدت ہوجائے اور وقت میں وسعت بھی ہو کہ وہ وضو کرکے دوبارہ نماز وقت ہی میں ادا کرسکتا ہے۔ کیا اس صورت میں وہ نمازی اسی کیفیت میں نماز مکمل کرکے سلام پھیردے یا پھر اس پر اسی وقت نماز کو توڑنا ضروری ہوگا؟
حیض والی کے لئے طوافِ رخصت کا حکم
سوال: ایک خاتون اس سال حج پرگئی تھی ، طواف زیارۃ کےبعدان کی ماہواری کےایام شروع ہوگئے ، اوروہ طواف رخصت نہیں کرسکی ، ان کی فلائٹ کاوقت آگیا ، لہٰذا وہ خاتون ، طواف رخصت کیے بغیر ہی پاکستان آگئی ، اب سوال یہ ہے کہ ان پر دَم وغیرہ لازم ہوگا ؟ نوٹ : ماہواری کے ایام پاکستان آنے کے بعد ختم ہوئے ، نیز انہوں نے طوافِ زیارۃ کے بعد کوئی طواف نہیں کیاتھا۔
واجب الاعادہ نماز کا وقت گزر جانے کے بعد بھی اعادہ واجب ہے؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ اگر کسی وجہ سے نماز واجب الاعادہ ہو جائے، تو سنا ہے کہ اگر وقت کے اندر نماز کا اعادہ کریں، تو واجب ہونے کے طور پر اعادہ ہو گا اور وقت کے بعد اس کا اعادہ واجب نہیں،بلکہ مستحب ہوتا ہے۔ کیا یہ مسئلہ درست ہے؟
عمرے کے طواف میں اضطباع نہیں کیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کسی نےعمرے کے طواف کے دوران سیدھا کندھا کھول کر طواف نہیں کیا، تو کیا اس طواف کو دوبارہ ادا کرنا ہو گا؟
کیاکعبےکا طواف بھاگ کر کیا جا سکتا ہے تاکہ طواف جلدی مکمل ہو جائے؟
سوال: کیاکعبے کا طواف بھاگ کر کیا جا سکتا ہے تاکہ طواف جلدی مکمل ہو جائے؟
امام کے ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد شریک ہونے والے کی نماز کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کل مغرب کی نمازمیں امام صاحب نے جب ایک طرف سلام پھیرا، تو میں نے اسی سلام کے دوران تکبیر تحریمہ کہہ کر امام صاحب کی اقتدا کر لی اور امام کے دونوں طرف سلام پھیرنے کےبعد نماز مکمل کر لی، مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا میری نماز ہو گئی یا نئے سرے سے دوبارہ پڑھنی ہو گی؟