
نمازِ جنازہ سنّتِ بعدیہ سے پہلے پڑھیں یا بعد میں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری مسجد کے ساتھ گراؤنڈ میں نماز جناز ہ ادا کی جاتی ہے متعدد مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ فرض نماز کی جماعت کے فورا ً بعد یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ باہر گراؤنڈ میں نماز جنازہ ہے اس میں شرکت فرمائیں دریافت طلب امر یہ ہے کہ نمازِ ظہر اور مغرب کی بعد والی سنتیں ادا کرنے کے بعد نماز جنازہ پڑھی جائے یا پہلے نماز ِ جنازہ پڑھ کر پھر سنتیں ادا کی جائیں؟
مغرب کی تیسری رکعت بلا عذر بیٹھ کر ادا کرنے کا حکم
سوال: نماز مغرب (قضا) کی ادائیگی کرتے ہوئے تیسری رکعت بلا عذر بیٹھ کر پڑھ لی، تو نماز ادا ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
آپریشن کے بعد بلا وضو یا بیٹھ کر نماز پڑھنا
سوال: ظہر کی نماز پڑھنے کے بعد میری ایلبو سرجری ہوئی، آپریشن کے بعد جب مجھے ہوش آیا ، تو عصر کا وقت چل رہا تھا، میں ریکوری روم میں تھی جہاں میرے ساتھ کوئی ایسا فرد موجود نہیں تھا جو مجھے وضو کرواتا، تو میں نے وضو و تیمم کئے بغیر نماز پڑھ لی کیونکہ وقت ختم ہورہا تھا، پھرمغرب کا وقت شروع ہونے کے بعد والدہ آئیں، تو وہ مجھے واش روم لے کر گئیں جہاں انہوں نےمجھے وضو کروایا، اس کے بعد میں نے باقی نمازیں وضو کے ساتھ ادا کیں، لیکن کھڑے ہونے کی طاقت نہیں تھی کھڑے ہونے میں چکر آرہے تھے اور ایلبو پر پلاسٹر چڑھا ہوا تھا جس کی وجہ سے سجدہ بھی نہیں کر پارہی تھی، تو میں نے اگلی پانچ نمازیں بیٹھ کر ہی اشاروں سے پڑھیں، ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟
نفل یا سنت نماز کے ساتھ قضا نماز کی نیت کرنا
سوال: نفل یا سنت نماز کے ساتھ قضا نماز کی نیت کر سکتے ہیں؟ یا قضا کی الگ سے پڑھنی ہو گی؟
کیاکبھی کبھی نماز چھوڑنے والا بھی بے نمازی ہوتا ہے
سوال: جو شخص کبھی کبھی نماز چھوڑ دیتا ہو، کبھی چار پڑھی ،کبھی پانچ۔کیا ایسا شخص بھی بے نمازی کہلاتا ہے؟
عورت کے لیے حرم شریف کے اندر مسجد میں نماز پڑھنا افضل ہے یا ہوٹل میں ؟
سوال: عورتوں کو حرم شریف میں نماز اپنے ہوٹل میں پڑھنی چاہیے یا مسجدالحرام میں،اسی طرح مدینہ منورہ میں ۔زیادہ فضیلت کس میں ہے ؟
عصراورعشاء کی سنتِ قبلیہ فرضوں کے بعد پڑھنا کیسا
سوال: کیا عصر اور عشاء کی سنتِ قبلیہ فرض نماز کے بعد پڑھ سکتے ہیں؟
ظہر، مغرب اور عشاء کے فرض کے بعد 4 رکعات ایک سلام سے ادا کرنے پر سنت و نفل کا حکم
سوال: ظہر کے فرض کے بعد والی دو سنتوں کو پڑھتے ہوئےنمازی قعدہ اخیرہ کے بعد سلام پھیرنے کے بجائے بھولے سے کھڑا ہوجائے اور یاد آنے پر مزید دو رکعات ملا کر آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرے، تو کیا اس صورت میں انہی چار رکعات سے اس کی سنتِ مؤکدہ اور نفل نماز ادا ہوجائے گی ؟؟ رہنمائی فرمائیں۔
بھولے سے ایک آیت کو دو یا تین مرتبہ پڑھ لینے سے سجدہ سہو واجب ہوجائے گا؟
سوال: دورانِ نماز قراءت کرتے ہوئےکسی سورت کی کوئی آیت بھول جائیں تو یاد کرنے کی غرض سے ایک ہی آیت کو دو یا تین مرتبہ پڑھ کر پھر اس سورت کو مکمل کیا جائے جبکہ اس دوران نمازی کا خاموش ہونا یا ایک رکن کا توقف بھی نہ پایا جائے، تو کیا آیت کی تکرار کرلینے سے سجدہ سہو لازم ہوجائے گا؟ کیا اس صورت میں وہ نماز درست ادا ہوگی ؟
تکبیرتحریمہ میں کون سے الفاظ اداکرناضروری ہیں
سوال: نماز میں تکبیر تحریمہ کہنا فرض ہے تو کیا صرف "اللہ" کہنا فرض ہے یا مکمل" اللہ اکبر" کہنا فرض ہے ؟