
کیا راستوں میں یا دُکان و ہوٹل وغیرہ کے سامنے اسٹال لگانا ، جائز ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ (1) مارکیٹ میں ہوٹلوں اور دکانوں کے سامنے کچھ خالی جگہ موجود ہوتی ہے ،جو ہوٹل یا دکان کے مالکان کی نہیں ،بلکہ سرکاری جگہ ہوتی ہے اور لوگوں کے راستے کے لیے مخصوص ہوتی ہے ،اب اگر کوئی شخص وہاں اسٹال وغیر ہ لگانا چاہے، تو ہوٹل یا دکان والے اس سے ماہانہ کرایہ وصول کرتے ہیں ،کیا یہ کرایہ وصول کرنا ،جائز ہے ؟ (2) ان لوگوں کا راستے میں اسٹال لگانا کیسا ہے؟بالخصوص جب ان کی وجہ سے راستہ تنگ پڑ جائے اور گزرنے والوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے ۔
کیا نبی پاک کو معراج کا دلہا کہنا درست ہے؟
سوال: آج کل کئی علماء دورانِ تقریر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیےیہ الفاظ استعمال کرتے ہیں’’معراج کے دُلہا‘‘تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ’’معراج کے دُلہا‘‘ کہنا کیسا ہے؟
سوال: میرا نام محمد وارث ہے، میں چاہتا ہوں کہ بچی کا نام "وِرثہ فاطمہ" رکھوں تاکہ دونوں کا نام ایک طرح کا ہوجائے، کیا میں یہ نام رکھ سکتا ہوں؟
مہرش رضا نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ بچے کا نام مہرش رضا رکھ سکتے ہیں یا نہیں رکھ سکتے؟
چیز پر قبضہ کیے بغیر آگے بیچنا کیسا؟
سوال: (1)مارکیٹ میں خرید و فروخت کا ایک طریقہ یہ پایا جاتا ہے کہ کوئی گاہک دکان پر آ کر کسی چیز کو خریدنا چاہتا ہے اور دکاندار کے پاس وہ مال ابھی موجود نہیں ہوتا، تو وہ گاہک کو مال کا نمونہ (Sample)دکھا کر اسے مخصوص مقدار میں وہ مال بیچ دیتا ہے اور پھر کسی دوسرے دکاندار کہ جس کے پاس وہ چیز موجود ہوتی ہے، اُسے کہہ دیتا ہے کہ میرے فلاں گاہک کو وہ چیز اتنی مقدار میں دے دو اور جب گاہک وہ چیز لے لیتا ہے ،تو پہلا دکاندار اس چیز کا ریٹ وغیرہ معلوم کر کے دوسرے دکاندار کو رقم کی ادائیگی کر دیتا ہے، یعنی پہلا دکاندار چیز خریدنے سے پہلے ہی گاہک کو بیچ چکا ہوتا ہے، کیا یہ طریقہ شرعا درست ہے؟ (2)اور اگر اس طریقے سے چیز کو بیچ دیا جائے کہ پہلا دکاندار دوسرے سے کوئی چیز خرید لے اور اس کے بعد اپنے گاہک کو بیچے اور دوسرے دکاندار کو کہہ دے کہ میں نے آپ سے جو چیز خریدی ہے، وہ آگے بیچ دی ہے، لہذا آپ ڈائریکٹ میرے گاہک کو ہی وہ چیز ڈیلیور کر دیں، تو ایسا کرنا کیسا؟ (3)اگر یہ طریقے درست نہیں، تو کیا انداز اختیار کیا جا سکتا ہے، جو شرعاً درست ہو؟
طیفور نام کا مطلب اور طیفور نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال: بچے کا نام طیفور رکھ سکتے ہیں یانہیں ؟اس سے پہلے لفظ محمدلگاسکتے ہیں یانہیں؟
اروی نام کا مطلب اور اروی نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال: میری بیٹی کانام ارویٰ ہے،میں انگلش میں arwaاوراردومیں ایسےلکھتی ہوں "ارویٰ"۔ مجھ سےکسی بزرگ نے کہاہےکہ اروی کامعنی نفس اورروح ہوتاہے،اورفرمایاکہ نام اروی نہیں بلکہ urwa ہوناچاہیے۔مہربانی کرکےبتائیں کہ یہ نام اروی ہے؟یاپھر urwa؟
عبیر فاطمہ کا مطلب اور عبیر فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال: "عبیرفاطمہ" نام کا معنی کیاہے اورکیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟
پیشہ ور بھکاری کا مانگنا ، بد دعا سے بچنے کے لیے ایسوں کو دینا کیسا ؟
سوال: آج کل روڈوں پہ بھیک مانگنے والے افراد کی کثرت ہے،بظاہر ٹھیک ٹھاک ہوتے ہیں،لیکن مسلسل مانگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں،ان میں سے بعض کی عادت یہ ہے کہ اگر انہیں کچھ نہ دیا جائے،تو کہتے ہیں کہ’’اتنی رقم لازمی دینی پڑے گی،ورنہ ہم تمہیں بددعا دیں گے ‘‘جس کی وجہ سے لوگ ڈر جاتے ہیں اور کچھ نہ کچھ رقم انہیں دے دیتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح کے افراد کامانگنا اور نہ دینے پر بددعا کی دھمکی دینا کیسا؟نیز ان کی بددعا سے بچنے کے لیے ان کو کچھ رقم دے سکتے ہیں یا نہیں ؟
عائرہ یا علینہ نام رکھنا کیسا ہے؟ عائرہ اور علینا کا معنی
سوال: یہ معلوم کرنا تھا کہ بیٹی کا یہ نام رکھ سکتے ہیں: (1) علینہ ۔(2) عائرہ۔ ان دونوں ناموں پر رہنمائی کر دیں کہ کون سا نام رکھ سکتے ہیں اور کونسا نہیں ؟