
مجیب: فرحان احمد
عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-663
تاریخ اجراء:14ربیع الثانی1444 ھ /10نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بچے کا نام طیفوررکھ سکتے ہیں ،
یہ ایک مشہور بزرگ حضرت ابویزید بسطامی رحمۃ
اللہ علیہ کا نام ہے، البتہ طیفورکامعنی ہے چھوٹاپرندہ ،لہذا
یہ نام رکھاجائے، تو اس سے پہلے لفظ محمد نہ لگایا جائے ۔
تاج العروس میں ہے: ”والطيفور:طويئر صغير والياء
زائدة،طيفور بن عيسى بن سروشان اسم القطب أبي يزيد البسطامي “ یعنی
طیفور(کامعنی): چھوٹاپرندہ اور اس میں یازائدہ ہے۔
طیفور بن عیسی بن سروشان ایک قطب ابو یزید
بسطامی کا نام ہے۔(تاج العروس،الجزء الاول، صفحہ 3109،مکتبہ
شاملہ)
بہار
شریعت میں ہے: ” ابی یزید بسطامی آپ کا نام
طیفور بن عیسیٰ ہے۔“(بہارشریعت،ج3،ص1049،مطبوعہ مکتبۃ
المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم