سرچ کریں

Displaying 931 to 940 out of 2172 results

931

اس شرط پر قرض دینا کہ مقروض اسے مارکیٹ سے کم ریٹ پر اشیاء بیچے گا؟

سوال: اکیا فرماتےہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے عمرو سے کہا کہ مجھے کاروبار کے لیے رقم چاہیے ،اس رقم سے کاروبار کرنے کی وجہ سے مجھے بھی فائدہ ہو گا اور آپ کو بھی فائدہ دوں گا۔عمرو نے کہا کہ مجھے کیا فائدہ ہو گا؟زید نے کہا کہ میں اس رقم سے اپنا کاروبار کروں گا اور آپ کو فائدہ یہ ہو گا کہ میں آپ کو ہر ماہ ایک ہزار تولہ چاندی بیچوں گا اور اس کا ریٹ فی تولہ مارکیٹ سے 80روپے کم ہو گا اور اگر کسی ماہ چاندی نہ بیچ سکا، تو اس سے اگلے ماہ پچھلا وزن بھی پورا کروں گا اور فی تولہ مارکیٹ سے 80روپے کمی کے بجائے 160روپے کمی کے ساتھ بیچوں گا۔یونہی جب تک آپ کو رقم واپس نہیں کردیتا،اس وقت تک اسی طرح مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر چاندی بیچتا رہوں گا۔یاد رہے کہ زید عمرو کی رقم سے جو کاروبارکرے گا،اس کاروبار کے ساتھ عمرو کاکوئی تعلق نہیں ہوگا،اس میں نفع ہو یا نقصان ،بہر صورت زید بعد میں عمرو کو اس کی پوری رقم واپس کرے گا ۔براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ زید اور عمرو کے ما بین طے پانے والا مذکورہ معاہدہ شرعا درست ہے یا نہیں ؟

931
932

حرمت والے مہینوں کی حرمت کی وجہ

جواب: تین متصل ذو القعدہ و ذوالحِجہ، محرم اور ایک جدا رَجَب۔ عرب لوگ زمانۂ جاہلیت میں بھی ان مہینوں کی تعظیم کرتے تھے اور ان میں قتال حرام جانتے تھے۔ اسلام...

932
933

بدبودار جرابیں پہن کر مسجد میں جانا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل سردی سے بچنے کے لیے بہت سے لوگ جرابیں استعمال کرتے ہیں۔جرابوں کے ساتھ اگر زیادہ دیر تک بوٹ پہنے جائیں،تو بعض لوگوں کے پاؤں سے عجیب سی بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔اب مسئلہ یہ ہے کہ کچھ افراد بوٹ اتار کر اسی طرح بدبو والی جرابیں لے کر مسجد میں نماز پڑھنے آجاتے ہیں،جس کی وجہ سے مسجد میں بھی عجیب سی بدبو پھیل جاتی ہے،تو ایسے افراد کا بدبو والی جرابیں پہن کر مسجد میں آنا کیسا ہے؟

933
934

پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل دھوکے سے بیچ دیا تو واپسی کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے بکر کو 50 ہزار کا موبائل بیچا، یہ ظاہر کر کے کہ یہ PTA سے منظور شدہ ہے،جبکہ وہ منظور شدہ نہیں تھا۔ چند دن بعد وہ موبائل PTA کی طرف سے بند کر دیا گیا۔اب رجسٹرڈکروانے کے لیے 15 سے 20ہزار روپے لگیں گے، جو موبائل رجسٹرڈنہ ہو وہ رجسٹرڈ شدہ کے مقابلے میں تقریبا آدھی قیمت میں مل جاتا ہے۔ لہٰذا زید نے غلط بیانی کر کے بکر سے تقریبا 20 ہزار روپے زیادہ لیے ہیں ، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس بنیاد پر بکر زید کو موبائل واپس کر سکتا ہے یا نہیں ؟

934
935

سنتوں کی ایک رکعت میں سورت نہیں ملائی اور سجدہ میں یاد آیا

جواب: تین چھوٹی آیتوں کے برابر ہو یا تین چھوٹی آیتیں ملانا واجب ہے، اور اگر ان میں سے کچھ بھی نہ ملایا اور بھول کر رکوع کرلیا اور اس کے بعد سجدہ بھی کیا اور...

935
936

تین اوقاتِ مکروہہ میں قضا نماز ادا کر لی جائے ، تو کیا نماز ہوجائے گی

سوال: اگر کسی کو پتہ نہ چلےاور وہ تین اوقاتِ مکروہہ میں سے کسی وقت میں کوئی قضا نماز پڑھ لے،تو کیا قضا نماز ہوجائے گی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟

936
937

خریداری میں رقم ایڈوانس دے کر سامان ایک سال بعد لینا... کیا یہ درست ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ زید کے پاس کچھ رقم موجود ہے، جو اس نے گھر کی تعمیرات میں استعمال کرنے کےلیے رکھی ہوئی ہے، لیکن فی الحال تعمیرات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تقریباً ایک سال کے بعد تعمیرات شروع کرے گا۔ وہ چاہتا ہے کہ سیمنٹ بیچنے والےشخص سےبیسٹ وےکمپنی کے بلیک سیمنٹ کی موجودہ ریٹ475روپے کے حساب سے پچاس کلووالی130بوریاں 61750روپے کے بدلے خریدلے، لیکن سیمنٹ کی وصولی بیچنے والے کی دکان سے ایک سال بعدچنددنوں کے وقفے سے تھوڑی تھوڑی کرکے اٹھائے، سوال یہ ہے کہ شرعی اعتبارسے یہ سودا کس طرح درست ہوگا؟

937
938

امام کا اس نیت سے رکوع کی تسبیحات زیادہ پڑھنا کیسا کہ لوگوں کو رکعت مل جائے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر امام کو کچھ مقتدی کہتے ہوں کہ رکوع کی کچھ تسبیحات زیادہ پڑھا کریں مثلا :پانچ ،سات تاکہ لوگوں کو رکوع میں شمولیت کے سبب رکعت مل جایا کرے گی تو لوگوں کی اس بات پرامام کو عمل کرنا چاہیے یا نہیں اس بارے میں حکم شرع واضح فرمائیں ؟ سائل:حافظ سعید چشتی (صدر کراچی)

938
939

کیا وطنِ اقامت مطلق سفر سے باطل ہوجاتا ہے؟

سوال: اگر کوئی شخص علم دین حاصل کرنے کے لئے کسی شہر میں تین سے چار ماہ رہنے کے ارادہ سےمقیم ہوا، پھر وہ شخص دوسرے شہر میں کسی کام سے تین دن کے لئے جائے اور وہ شہر اقامت والے شہر سے 50 کلومیٹر دور ہو، توکیا یہ شخص مقیم رہے گا یااس سفر کی وجہ سے مسافر کہلائے گا؟اور جو کتابوں میں مذکور ہے کہ وطنِ اقامت سفر سے باطل ہو جاتا ہے تو یہاں سفر سے مطلق سفر مراد ہے یا شرعی سفر؟

939
940

ایمان کی شاخوں کی مختصر فہرست

جواب: دن ) میں بیوی سے ہمبستری کرنے کا کفارہ۔ 32۔معاملات (عہد و پیمان)کو پورا کرنا۔ 33۔ اللہ پاک کی نعمتوں کا شمار اور اس پر واجب شکر گزاری۔ 34۔غیر ضروری...

940