
داڑھی کی وجہ سے کمپنی نوکری سے نکالنے کا کہے تو کیا کریں؟
سوال: میں کئی سال سے قطر میں کام کر رہا ہوں، میں نے الحمد للہ سنت کے مطابق داڑھی رکھی ہوئی ہے ، مگر اب کمپنی کی طرف سے یہ مطالبہ ہے کہ داڑھی چھوٹی کی جائے، بصورتِ دیگر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے، کسی اور جگہ نوکری کےلیے جائیں تو وہاں بھی داڑھی کے مسائل ہیں تو میرے لیے کیا شرعی حکم ہے؟
پریمئیم پرائز بانڈ (Premium Prize Bond )کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومُفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ حال ہی میں پریمئیم پرائز بانڈ (Premium Prize Bond ) کے نام سے ایک نیا بانڈ جاری کیا گیا ہے جس میں ششماہی بنیاد پر نفع بھی ملے گا اور ہر تین مہینے بعد بذریعہ قرعہ اندازی حاملانِ بانڈ (جن کے پاس پرائز بانڈ ہو ان) میں سے کچھ افراد کو مختلف انعامی رقم بھی دی جائے گی جس طرح کہ عام پرائز بانڈ میں دی جاتی ہے۔ البتہ پریمئیم پرائز بانڈ سے متعلق آفیشل ویب سائٹ:savings.gov.pk پر اس بانڈ سے متعلق جو اشتہار آویزاں ہے اس میں مزید کچھ باتوں کی صراحت ہے۔ (1)Issued in the name of investor with direct crediting facility of Prize money and Profit into Investor's Bank Account. ترجمہ:یہ بانڈ انویسٹر کے نام پر جاری ہوگا اور نفع اور انعام ڈائریکٹ (Direct) اس کے بینک اکاؤنٹ میں ڈالا جائے گا۔ (2)No Risk of Loss/Theft/Burnt. ترجمہ:اس بانڈ کے گم ہونے، چوری ہونے یا جل جانے پر بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یعنی انویسٹر کو نقصان نہ ہوگا بلکہ وہ اس کا متبادل حاصل کرسکے گا۔ اب سوال یہ ہے کہ اس بانڈ کا خریدنا، بیچنا کیسا ہے؟ اور اس پر حاصل ہونے والاششماہی نفع (Six Monthly Profit) اور ہر 3مہینے بعد بذریعہ قرعہ اندازی جو انعامات نکلیں گے ان کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا وہ جائز وحلال ہیں؟
ملازم کے لیٹ آنے پر جرمانہ لینا کیسا ؟
جواب: شرعی پر عمل کرتے ہوئے مستاجِر کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے مطابق عمل کرے اور جان بوجھ کر اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کرے ،ورنہ گنہگار اور عذابِ نار کا حق...
قبلہ سمت سے کتنا پھریں گے تو نماز فاسد ہوگی؟
موضوع: سمتِ قبلہ سے پھرنے پر نماز فاسد ہونے کا شرعی حکم
خلاف ترتیب قراءت کرنے پر امام کو لقمہ دینا اور امام کا لقمہ قبول کرنا کیسا؟
جواب: شرعی مسئلہ ذہن نشین رہے کہ خلافِ ترتیب قرآن پڑھنا قصداً ہو یا سہواً اس کی وجہ سےبہر صورت نمازی پر سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا،کیونکہ قرآن پاک کو ترتیب ...
اس شرط پر موبائل بیچنا کہ ایک ہفتے بعد واپس خرید لوں گا ، کیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ میں موبائل کی خرید وفروخت کا کام کرتا ہوں۔ بعض اوقات کوئی کسٹمر آتا ہے اور مجبوری کی وجہ سے موبائل بیچتا ہے، لیکن وہ بیچنا نہیں چاہتا۔اس لیے وہ میرے ساتھ اس طرح کا معاہدہ کرتا ہے کہ آپ موبائل مجھ سے خرید کر ایک ہفتے کےلیے اپنے پاس رکھ لو۔ اگر میں ایک ہفتے تک واپس آگیا، تو کچھ اضافی رقم دے کر آپ سے موبائل واپس لے لوں گااور یہ اضافی رقم طے ہو جاتی ہے کہ دو ہزار یا تین ہزار اضافی رقم ہوگی اور اگر نہ آیا تو آپ کی مرضی، چاہے آپ موبائل بیچیں، یا خود استعمال کریں۔ اس کے بعد دونوں فریق اس معاہدے کے پابند ہوتے ہیں، اگر بالفرض مجھے کوئی دوسرا کسٹمر آ کر دس ہزار منافع کی بھی آفر کرتا ہے، تو میں وہ قبول نہیں کر سکتا ، بلکہ موبائل کےمالک کو ہی موبائل واپس کرنےکا پابند ہوتا ہوں اور اس سے نفع بھی وہی لوں گا جو ہمارا آپس میں طے ہو چکا ہو۔ مثال کے طور پر میں نے اس سے موبائل پچیس ہزار کا لیا ہو تو ہفتے بعد اس کو اٹھائیس ہزار کا بیچ دوں گا۔میرا سوال یہ ہے کہ اس طرح کی خرید وفروخت کرنا شرعی طور پر جائز ہے یا نہیں؟
بیوہ اگر نصاب کی مالکہ ہو، تو اس پر زکاۃ کا حکم
جواب: شرعی احکام کی پابند ہے، بیوہ ہوجانے کی وجہ سے وہ اس حکم سے باہر نہیں نکل سکتی۔ زکاۃ فرض ہونے کے باجود زکاۃ ادا نہ کرنےوالوں کے لئے خدائے ذوالجلال...
کیا 65 سال کی بیوہ بھی بغیر محرم کے عمرے پر نہیں جاسکتی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری بڑی بہن (بیوہ)جن کی عمرتقریباً 65سال ہے وہ بغیرکسی محرم کے عمرے کی ادائیگی کے لئے جارہی ہیں۔میری بہن کویہ کہاگیاہے کہ اس عمرمیں محرم کی پاپندی نہیں ہے ۔ان کے ساتھ ان کی دیورانی اورکچھ خواتین اوران کے ایک عزیزاپنی بیوی کے ہمراہ جارہے ہیں ۔ کیااس طرح میری بہن بغیرمحرم شرعی سفرکرکے عمرے کی ادائیگی کے لئے جاسکتی ہیں ؟
الٹراساونڈ کروانا کہ معلوم چلے لڑکا ہے یا لڑکی کیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی عورت کااس لیے الٹراساونڈکروانا کہ معلوم ہوجائے پیٹ میں لڑکاہے یالڑکی۔ شرعی رہنمائی فرمائیں اس مقصدکے لیے الٹراساونڈکرواناجائزہےیانہیں؟