
سوال: کیا رقم کے بدلے زمین ٹھیکے پر دینا جائز ہے؟
مسجد کی دُکان حَجام(سیلون) کا کام کرنے والے کو کرائے پر دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد کے نیچے مسجد کی پانچ دُکانیں ہیں، جس کا کرایہ مسجد میں جاتا ہے، پانچ دُکانوں میں ایک دُکان حَجام(سیلون ) کا کام کرنے والے کو کرایہ پر دی ہوئی ہے اور وہ اس میں لوگوں کی شیو یعنی داڑھی بھی مونڈتا ہے، تو کیا شرعی اعتبار سے مسجد کی دکان،حجام کو کرایہ پر دینا جائز ہوگا یا نہیں؟
نئی بائیک چند دن چلنے کے بعد کم قیمت میں واپس لے سکتے ہیں ؟
سوال: ہمارا موٹر سائیکل کا شوروم ہے،ہم (cash)نقد پرموٹر سائیکل فروخت کرتے ہیں۔ بسا اوقات کچھ روز بعدہی کسٹمرموٹر سائیکل واپس کرنے آ جاتا ہے،کسٹمر نے موٹر سائیکل کچھ کلو میٹر چلایا بھی ہوتا ہے،اب کسٹمر کا اصرار ہوتا ہے کہ اسی قیمت پر واپس کریں جس پر خریدا تھا کہ ہم نے ایک دو دن ہی بس چلایا ہے،جبکہ ہم زیرو میٹر موٹر سائیکل دیتے ہیں،کسٹمر اسے چند کلو میٹر چلا لیتا ہے،اور میٹر چلنے پر اس کی زیرو میٹر والی قیمت نہیں رہتی ،کم ہو جاتی ہے،تو ایسی صورت میں ہم کم پیسے واپس کر کے موٹر سائیکل واپس رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
احرام پر نام اور ٹوپی پر مقدس کلمات لکھوانا
سوال: (1) آج کل بعض لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ احرام کی چادروں پر دھاگے کے ذریعے نام لکھوالیتے ہیں،کیا اس طرح کڑھائی کرواکر اپنا نام لکھوانا،جائز ہے؟اگر کسی نے حج یا عمرہ میں ایسا احرام پہنا تو کیا اس پر کفارہ لازم ہوگا؟ (2)بعض ٹوپیاں ایسی دیکھی گئی ہیں جن پر مقدس کلمات لکھے ہوتے ہیں جیسے ماشاء اللہ، یہ لکھوانا اور ان کو پہننا کیسا؟
پانی پر قادر نہ ہو، تو اعضائے وضو پر مسح کرنے سے وضو ہوگا یا نہیں ؟
سوال: جو شخص غسل یا وضو کے لئےکسی بیماری کی وجہ سے اعضائے وضو پر پانی بہانے پر قادر نہ ہو، تو اس پر مسح کرنا وضو کیلئے کافی ہوگا یااسے تیمم کرنے کا حکم ہوگا؟
مسجد میں منبر کی سیڑھیوں کی تعداد
سوال: مسجد میں منبر کی سیڑھیوں کی تعداد کتنی ہونی چاہیے؟ کیا کوئی مخصوص تعداد مقرر ہے؟ کئی لوگ ابن ماجہ کی حدیث کا حوالہ بیان کرکے تین کو سنت کہتے ہیں۔ توکیا یہ سنت مؤکدہ ہے؟ اگر کسی منبر پر 4 سیڑھیاں ہوں، تو کیا اس پر خطبہ یا بیان کرنے والے کو سنت ترک کرنےکا گناہ ملے گا؟
کرایہ پر دینے کے لئے خریدی گئی دکان پر زکوٰۃ کا حکم
سوال: کسی نے کرائے پر دینے کے لیے شاپ خریدی ہے تو کیا اس پر زکوۃ ہوگی؟
بے ہوشی کی حالت میں کتنی نمازیں رہ جائیں، تو قضا لازم نہیں رہتی؟
جواب: پر ان نمازوں کی قضا لازم ہے اور چھٹی فرض نماز کا وقت بھی ختم ہوجائے، تو اب قضا ساقط ہوجائے گی ۔ اس کی وضاحت کچھ یوں ہے کہ فقہائےکرام علیہم الرحمۃ...
سوال: مجھے ایک انسان سے حسد ہے،یہ حسد میرے دل و دماغ پر سوار ہو گیا ہے،یہاں تک کہ وہ نماز پڑھے تو مجھے حسد ہونے لگتا ہے کہ اس کا رب سے قرب کیوں بڑھ رہا ہے،حالانکہ مجھے حسد کے نقصانات کا پتا ہے میں نے رو رو کر اللہ پاک سے دعا بھی کی ہے۔ایسا بھی نہیں کہ میرا دل کرتا ہو کہ وہ نماز نہ پڑھے۔آپ مجھے بتائیں میں کیا کروں؟
خاتون کا غیر محارم کے ساتھ ٹور(Tour) پر جانا
سوال: خاتون اگر محرم کے بغیر گروپ کے ساتھ (جس میں اجنبی مرد بھی ہوں) ٹور پر جائے اور شوہر منع بھی کرے، لیکن بامرِ مجبوری اجازت دینی پڑے، تو کیا اس سے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا ؟