
قربانی کے جانور کا دودھ استعمال کرنا
جواب: پر اس جانور کا خون بہایا جائے ، اس لیے جب تک جانور سے یہ اصل غرض حاصل نہ ہوجائے ، تب تک اس سے ہر قسم کا انتفاع مکروہ و ممنوع ہے ۔ مَنْفَعَتْ حاصل کر...
شاپنگ بیگ ، مٹھائی کے ڈبوں پر زکوٰۃ کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہماری بیکری ہے، ہم شروع سال میں ہی اپنی دکان کے نام سے مٹھائی والی ٹوکریاں بنوا کر رکھ لیتے ہیں، یونہی دودھ دہی کا کام بھی کرتے ہیں، توبیکری کی آئٹمز اور دودھ دہی کے لئے سادہ شاپر بڑی تعداد میں خرید کر اسٹاک کر لیتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ استعمال کرتے رہتے ہیں، تو سوال یہ ہے کہ کیا ان شاپنگ بیگز اور مٹھائی والی ٹوکریوں کی مالیت کو بھی زکوۃ کے نصاب میں شامل کریں گے؟
ہوٹل یا دکان پر مسافروں کی گاڑی روکنے پر کمیشن لینا کیسا ؟
سوال: ہم عرب شریف میں زائرین کو مقدس مقامات کی زیارت کرواتے ہیں، راستے میں بعض مقامات پر کچھ دوکان والوں کے پاس گاڑی رکواتے ہیں اور دوکانداروں سے پہلے ہی طے ہوتا ہے کہ ہر مرتبہ گاڑی روکنے پر وہ ہمیں 200 ریال دیں گے، اب چاہے زائرین ان دوکانوں سے شاپنگ کم کریں یا زیادہ یا بالکل شاپنگ نہ کریں، ہمیں اس کا کمیشن 200 ریال ملے گا، کیا ہمارا س طرح کمیشن لینا،جائزہے؟
درخت کے پھل ظاہر ہونے سے پہلے بیچ دیے تو عشر کس پر ہوگا
سوال: درختوں پر پھل ظاہر ہونے سے پہلے پھلوں کی خرید وفروخت دارالافتاء اہلسنت سے وائرل فتوٰی (باغات ٹھیکے پر دینے کا شرعی حکم) کے مطابق جائز ہے، تو اب سوال یہ ہے کہ پھلوں کےظاہر ہونے سے پہلے ان کو خرید لیا، تو اب لگنے والے پھلوں کا عشر کس پر لازم ہوگا ؟ پھل خریدنے والے پر یا بیچنے والے پر ؟ سائل: محمد ایوب (اوکاڑہ)
سیب کھاتے ہوئے اس پر خون کا اثر ظاہر ہو، تو اس سے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
سوال: دانتوں سے کاٹ کر سیب کھاتے ہوئے کبھی کبھی سیب پر خون دکھائی دیتا ہے، جو یقینی طور پر دانتوں سے نکلا ہوا ہے، کیا اس کی وجہ سے وضو ٹوٹ جائے گااور یہ خون پاک کہلائے گا یا ناپاک؟
آپریشن کے سبب آنکھ پر پانی نہ ڈال سکتے ہوں تو وضو کا طریقہ
سوال: ایک عورت کی آنکھ کا آپریشن ہوا ہے اور وہ آنکھ پہ پانی نہیں ڈال سکتیں، وضو کا کیا حکم ہو گا؟
قرض کی ادائیگی میں تاخیرکرنا کیسا ہے ؟
سوال: کچھ دکان دار ادھا ر پر مال خرید تے ہیں، عموما ایسا ہوتا ہے کہ وہ وقت پر ادائیگی نہیں کرتے؟ ان سے بارہا مطالبہ بھی کیا جاتا ہے ،لیکن وہ ٹال مٹول کرتے ہیں۔ حالانکہ ان کے پاس رقم موجود ہوتی ہے، لیکن وہ اسے دیگر مصارف میں صرف کردیتے ہیں اور ادائیگی میں تاخیر کرتے رہتے ہیں ۔تو کیا تاخیر کی وجہ سے وہ گنہگار ہوں گے ؟
قبرستان میں قرآن مجید کی تلاوت کرنے کا حکم
جواب: پر پاؤں نہ رکھے، نہ ہی کسی قبر پر بیٹھ کر قرآن پڑھے ۔ تفصیل اس مسئلے کی یہ ہے کہ مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے مسلمان جو بھی نیک عمل کرے، خواہ وہ فر...
کیا زکوٰۃ میں حاصل شدہ رقم پر بھی زکوٰۃ فرض ہوسکتی ہے؟
سوال: زید مستحقِ زکوٰۃ ہو،اس کے بھائی نے ڈالر کی صورت میں اسے زکوٰۃ کی رقم بطور ملکیت دی ہو جس میں سے کچھ رقم زید نے خرچ کردی ہو جبکہ باقی رقم کوزید نے کسی صحیح وقت کے انتظار کے لیے رکھ دیا ہو۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر وہ رقم سال بھر زید کی ملکیت میں رہتی ہے تو کیا زید پر زکوٰۃ میں حاصل شدہ اس رقم پر زکوٰۃ نکالنا فرض ہے؟؟رہنمائی فرمائیں۔