
اپنے گاؤں جانے کے بعد پندرہ دن سے کم رہنا ہو، تو نمازوں کا حکم؟
سوال: میں دادو گاؤں میں پیدا ہوا تھا لیکن اب 14 سال سے کوٹری میں رہائش گاہ ہے تو کیا میں جب گاؤں 15 دن سے کم رہنے جاؤں گا تو مجھے قصر نماز پڑھنی ہوگی یا پوری 4 رکعتیں جبکہ کوٹری اور دادو کے درمیان 150 کلومیٹر سے زائد کی مسافت ہے؟
زیادہ کام کرنے والے شریک کی اجرت فکس کرنا کیسا؟
سوال: ہم تین دوست مل کر پارٹنر شپ کرنا چاہتے ہیں ، رقم بھی سب کی برابر ہوگی اور نفع بھی تینوں برابر بانٹیں گے، ہم میں سے دوپارٹنر زدوکان پر پارٹ ٹائم وقت دیں گے جبکہ ایک پارٹنر مکمل وقت دے گا اور کام بھی زیادہ کرے گا تو کیا اس پارٹنر کی نفع کے علاوہ ماہانہ الگ سےکوئی تنخواہ (Salary)مقرر (fix) کی جاسکتی ہے؟
داڑھی کی وجہ سے کمپنی نوکری سے نکالنے کا کہے تو کیا کریں؟
سوال: میں کئی سال سے قطر میں کام کر رہا ہوں، میں نے الحمد للہ سنت کے مطابق داڑھی رکھی ہوئی ہے ، مگر اب کمپنی کی طرف سے یہ مطالبہ ہے کہ داڑھی چھوٹی کی جائے، بصورتِ دیگر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے، کسی اور جگہ نوکری کےلیے جائیں تو وہاں بھی داڑھی کے مسائل ہیں تو میرے لیے کیا شرعی حکم ہے؟
میل ورم ،لاروا کیڑوں کی خریدو فروخت کا حکم
سوال: ایک کیڑا ہوتا ہے جسےDarkling beetle کہا جاتا ہے۔ یہ کیڑا نمی سے گندم کے چوکر میں پیدا ہوتا ہے اور اسی میں انڈے دیتا ہے۔ اس کے انڈوں سے جن کیڑوں کی پیدائش ہوتی ہے ، انہیں Mealworm \ larva کہا جاتا ہے۔ Mealworms کو پرندوں اور مچھلیوں کی غذاء کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جس طرح ان کا استعمال پرندوں کی غذا کے لئے ہے اسی طرح ان کا استعمال ان میں موجود وٹا منز کے باعث باڈی بلڈرز بھی کرتے ہیں تاکہ ان کی باڈی کی نشو ونما اچھی طرح ہوسکے۔ان Mealworms کا کاروبار نہایت ہی کم انویسٹ میں ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بڑی سطح پر اس کا کاروبار ہمارے ملک کے ساتھ ساتھ انٹر نیشنل مارکیٹ میں ہورہا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ : 1:کیا Mealworms کی پرندوں اور مچھلیوں کی غذا کے طور پر تجارت جائز ہے ؟ 2: کیا ان کیڑوں کوباڈی بلڈرز کے ہاتھوں بیچنا جائز ہے ،جن کے بارے میں پتا ہو کہ یہ کھانے کے لے رہے ہیں؟
نظر بد سے بچنے کے لیے گھر کی چھت پر سیاہ ہنڈیا، گاڑی کے نیچے جوتا لٹکانا کیسا؟
جواب: کم فہمی اور عقل کی نارسائی ہے، لہٰذا اِس کوتاہ فہمی کی بنیاد پر مدلولِ قرآن وسنت کاانکار نہیں کیا جا سکتا۔ امام ابو داؤد سجستانی رَحْمَۃُاللہ تَعَ...
کرائے کی چیز آگے زیادہ کرائے پر دینے کا حکم
سوال: ہم شادی بیاہ ،انتقال اورسالگرہ وغیرہ کی تقریبات میں ٹینٹ (Tent) اور ڈیکوریشن کا سامان(Decoration Equipment) کرائے پر دیتے ہیں،ان کاموں کے لیے لیبر سروس (Labour Service) بھی ہماری طرف سے ہوتی ہے ۔ معلوم یہ کرناہے کہ بعض اوقات ہمارے پاس کرائے پر دینے کے لئے سامان موجود نہیں ہوتا تو ہم کسی قریبی دوکان والے سے اس کا سامان کرائے پر لے کر اپنا نفع شامل کرکے آگے کرائے پر دے دیتے ہیں اور ساتھ اپنی لیبر(Labour) بھیج دیتےہیں۔ لیبر کو اجرت ہم خود دیتے ہیں۔ کیا ہمارا اس طرح نفع حاصل کرنا درست ہے ؟ نوٹ:سائل نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ہم کسٹمر(Customer) سے لیبرکے چارجز (Charges)الگ سے مقرر نہیں کرتے،بلکہ لیبر چارجز (Labour Charges)وغیرہ سب ذہن میں رکھ کر ریٹ (Rate) مقررکرتے ہیں۔ کبھی کبھار ایسابھی ہوتاہےکہ پانچ مزدوروں کاکام ہوتوہم تین مزدوروں سے بھی یہ کام لے لیتے ہیں۔ لیکن چونکہ ٹینٹ لگانے اور ڈیکوریشن کا طے شدہ کام مکمل ہوجاتاہے ، اس لیے کسٹمرکی طرف سے کوئی اعتراض(Objection) بھی نہیں ہوتا۔
عورت کا پردے کے ساتھ رکشہ یا ٹیکسی میں اکیلے سفر کرنا
جواب: کم تونہیں لیکن یہ صورت خَلوَت(یعنی مرد کے ساتھ مکان میں تنہاہونا) سے مُشابہ(یعنی ملتی جُلتی) ضَرورہے اور ٹیکسی وغیرہ بند گاڑیوں میں خطرات کاکچھ زیادہ ...
آیت سجدہ کے بعد سجدہ نہ کیا، آخرمیں تین سجدے کر دئیے تو ؟
سوال: نمازِ تراویح میں حافظ صاحب سجدہ تلاوت کرنا بھول گئے اور مزید آگے تلاوت جاری رکھی، پھر یاد آنے پر نماز کے آخر میں تین سجدے کرکے بغیر سجدہ سہو کیے ہی نماز مکمل کرلی۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس صورت میں نمازِ تراویح درست ادا ہوگئی؟