سرچ کریں

Displaying 971 to 980 out of 8219 results

971

کیا مرد کے لیے سسرال اور بیوی کے لیے میکا وطن اصلی ہیں؟

سوال: وطن اصلی کی صورتوں میں سے ایک صورت بہار شریعت وغیرہ میں یہ بھی پڑھی تھی کہ آدمی جہاں سے شادی کر لے وہ جگہ بھی اس کی وطن اصلی ہوجاتی ہے۔یہ مسئلہ پڑھا ہوا توتھا لیکن اس کی طرف کبھی توجہ نہیں گئی اور اب جب غور کیا ہے تو اس سے ظاہراً جو معنی سمجھ آتا ہے ، وہ یہ ہے کہ آدمی کا سسرال بھی اس کے لیے وطن اصلی ہوگا اور اسے وہاں پوری نماز پڑھنی ہوگی۔اگر اس مسئلہ کا یہی مفہوم ہے، تو میرے خیال میں اس کی طرف عام عوام تو کیا بڑے بڑے علماء کی بھی توجہ نہیں کہ کسی کو بھی اس پر عمل کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔برائے کرم اس کی وضاحت فرمادیں۔ میں نے ڈیرہ غازی خان سے شادی کی ہے اور بیوی بچوں سمیت میری مستقل رہائش ملتان کی ہے ۔پوچھنا یہ ہے کہ میں جب ڈیرہ غازی خان جاؤں گا قصر کروں گا یا پوری نماز پڑھوں گا؟ابھی تک میرا عمل یہ رہا ہے کہ میں وہاں قصر کرتا رہاں ہوں۔

971
973

جسم یا کپڑوں پر نجاست لگی ہو اور نماز کا وقت کم ہو ، تو نماز کا کیا حکم ہے ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کے جسم یا کپڑوں پر نجاست لگی ہو اور نماز کا وقت اتنا کم ہو کہ طہارت بقدرِ جوازِ نماز حاصل کرنے میں نماز کا مکمل وقت نکل جائے گااور کپڑا تبدیل بھی نہیں کر سکتا ، تو ایسی صورت میں کیا حکم ہے ؟

973
974

شرعی سفر میں کتنی دیر ٹھہرنا سفر کو منقطع کردے گا؟

سوال: مسافر بننے کے لئے تین دن کے متصل سفر کی قید لگائی جاتی ہے، جیسا کہ بہارشریعت میں ہے:"یہ بھی شرط ہے کہ تین دن کی راہ کے سفر کا متصل ارادہ ہو اگر یوں ارادہ کیا کہ مثلاً دو دن کی راہ پر پہنچ کر کچھ کام کرنا ہے، وہ کر کے پھر ایک دن کی راہ جاؤں گا، تو یہ تین دن کی راہ کا متصل ارادہ نہ ہوا،مسافر نہ ہوا۔" پوچھنا یہ ہے کہ سفر کے اتصال میں رکاوٹ بننے والے جس کام کا ذکر کیا جا رہا ہے،اس سے کتنی دیر کاٹھہرنا ،مراد ہے ؟ایک عالم صاحب سے سنا ہے کہ ایک پوری رات مراد ہے یعنی اگر پوری رات ٹھہرنے،پھر آگے سفر کا ارادہ ہے ،تو یہ سفر کو منقطع کرے گا اور اگر رات ٹھہرنے کا ارادہ نہ ہو،بلکہ گھنٹہ دو گھنٹہ یا چاہے چھے گھنٹہ ہی کیوں نہ رکنا ہو،یہ سفر کو منقطع نہیں کرے گا اور بندہ مسافر ہی رہے گا۔کیا یہ بات درست ہے؟

974
975

کیا بے جان چیز بھی اللہ کا ذکر کرتی ہے ؟

جواب: پر دلالت کرتے ہیں یا زبانِ قال سے اور یہی صحیح ہے ، احادیثِ کثیرہ اس پر دلالت کرتی ہیں اور سلف سے یہی منقول ہے۔ جماد و نبات و حیوان سے زندہ۔ حضرت ابنِ...

975
976

کیا شعبان میں عرفہ کی فاتحہ دلانا درست ہے؟

سوال: ہمارے ہاں شبِ براءت کے موقع پر عرفہ منایا جاتا ہے، کیا یہ مناناضروری ہے،اگر کوئی نہ منائے، تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

976
977

عورتوں کا چراغاں دیکھنے کے لیے گھر سے بے پردہ نکلنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ہمارے گاؤں کی گلیوں اوربازاروں میں چراغاں کیاجاتاہے ، جس کودیکھنے کے لیے13اور14ربیع النورکو لوگ بازاروں اور گلیوں میں جمع ہوتے ہیں اور مردوعورتوں کاجمِ غفیرہوتاہے ۔ اس جمِ غفیرمیں مردوعورتوں کااختلاط بھی ہوتاہے۔عورتوں میں بعض بے پردہ اوربعض باپردہ ہوتی ہیں ۔شرعی لحاظ سے یہ کیساہے؟اگردرست نہیں ہے ، توعورتوں کو بھی ایسی سجاوٹ دیکھنے کی خواہش ہوتی ہے،اس خواہش کوکیسے پوراکیاجائے؟

977
978

عورت کا مردانہ طرز کی انگوٹھی پہننا

جواب: پر لعنت فرمائی ہے‘‘۔(صحیح بخاری، کتاب اللباس، جلد 2، صفحہ 874، مطبوعہ کراچی) اس حدیث ِ پاک کے تحت شرح صحیح بخاری لابن بطال میں ہے:’’لا يجوز للرجال...

978
979

Loan apps کے ذریعے قرض لینا کیسا ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ آج کل کچھ اس طرح کی موبائل ایپلی کیشنز آئی ہوئی ہیں جن کے ذریعے کوئی بھی آسانی سے قرض حاصل کر لیتا ہے ۔ طریقہ یہ ہوتا ہے کہ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی پرسنل انفارمیشن جمع کروا کے اکاؤنٹ بنایا جاتا ہے اور پھر قرض کی درخواست دے دی جاتی ہے۔ عموما پہلی مرتبہ کم مقدار میں قرض ملتا ہے ، پھر اگر بروقت واپس ادا کر دیا جائے تو دوسری بار زیادہ مقدار میں قرض ملتا ہے۔ قرض کی رقم آپ کے کسی اکاؤنٹ مثلا بینک اکاؤنٹ یا جاز کیش اکاؤنٹ وغیرہ میں آجاتی ہے اور اسی طرح آن لائن رقم بھیجنے کے ذرائع استعمال کر کے آپ وہ رقم واپس بھیج سکتے ہیں۔ قرض کے طور پر جتنی رقم دی جاتی ہے واپسی میں ا س سے کچھ نہ کچھ زیادہ رقم دینی ہوتی ہے۔ بعض ایپلی کیشنز قرض پر اضافی رقم الگ سے لیتی ہیں اور سروس چارجز کے نام پر رقم الگ لیتی ہیں۔ مثلا آپ نے بارہ ہزار قرض کی درخواست کی ہے تو آپ کے اکاؤنٹ میں 9 ہزار آئیں گے۔ یعنی 5 سو روپے سروس چارجز کے اور پچیس سو (2500) روپےقرض پر جو اضافہ لینا ہے وہ پہلے ہی کاٹ لئے جائیں گے اور اب رقم واپس کرنی ہے تو پورے 12 ہزار واپس کرنے ہیں۔ اس تفصیل کے مطابق سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کی ایپلی کیشنز کے ذریعے قرض لینا جائز ہے یا نہیں؟

979
980

اے ابن آدم ایک تیری چاہت ہے ایک میری چاہت ہے حدیث قدسی

جواب: پر جو میری چاہت ہے تو میں تجھے کفایت کروں گا اس میں جو تیری چاہت ہے اور اگر تو راضی نہ ہوا اس پر جو میری چاہت ہے تو میں تجھے تھکا دوں گا اس میں جو تی...

980