
حج اور عمرہ میں عورت کا بال کاٹنا – تقصیر کا شرعی حکم
سوال: عورتیں عمرہ کرنے کے بعد اگر چند بال لے کر ایک پورے کے برابر کاٹ دیں تو کیا تقصیر ہوجائے گا؟یا پورے سر کے بال ایک پورے کے برابر کاٹنے ہوں گے؟
مردکے بال نہ کٹوانے کی منت ماننا
سوال: ایک شخص نے اپنے تین سال کے بیٹے کے بال نہ کاٹنے کی منت مانی ہوئی ہے ، اور اس کے بالوں کی چوٹی بنائی ہوئی ہے اور بال کندھوں سے بھی نیچے جا رہے ہیں اس بارے میں کیا شرعی حکم ہے ؟
میت کے غیر ضروری بال کاٹنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ عوام میں مشہور ہے کہ میت کو بڑا غسل دینا (یعنی غیر ضروری بال کاٹنا) ضروری ہوتا ہے، ایسا نہ کریں تو گناہ گار ہوں گے؟ (۲)نیز موٹی چادر کے بغیر غسل دینا بھی ضروری ہے، تاکہ کپڑے کے نیچے بھی پانی بہہ جائے، براہ کرم اس بارے میں رہنمائی کیجئے؟ سائل:محمد اشفاق (راولپنڈی)
کیا سر کی سائیڈوں سے بال چھوٹےاور اوپر سے بڑے رکھنا منع ہے ؟
سوال: حدیث پاک میں قزع(یعنی سرکے بالوں میں بعض کو کاٹنا اور بعض چھوڑ دینے) سے منع کیا گیا ہے ، اس سے کیا مراد ہے اور آجکل جس طرح عموما بال کاٹے جاتے ہیں ۔ کانوں سے اوپر چھوٹے کرنا اور سر کے اوپر والے حصے کو بڑا کرنا یہ بھی قزع میں شمار ہوگا یا نہیں ؟
حالتِ احرام میں سر یا داڑھی کے بالوں میں کنگھی کرنا کیسا ؟
سوال: حالتِ احرام میں سر یا داڑھی کے بالوں کو کنگھی کرنے کا کیا حکم ہے ؟ رہنمائی فرمائیں ۔
داڑھی کی حدود کہاں تک ہے اور گردن و چہرے سے بال صاف کرنا کیسا؟
سوال: داڑھی کہاں سے کہاں تک ہوتی ہے اور چہرے و گردن کے بال کہاں کہاں سے صاف کر سکتے ہیں؟
عورت کا غیر ضروری بال صاف کرنے کے لیے استرہ استعمال کرنا
سوال: عورتیں اپنے غیرضروری بال استرے یا اس کے علاوہ لوہے کی کسی اور چیزسے صاف کرسکتی ہیں یانہیں ؟بعض عورتیں اس بارے میں سخت وعیدیں سناتی ہیں کہ اس طرح کرنے والی کاجنازہ نہیں اٹھے گا۔کیایہ درست ہے ؟
ذوالحجہ کے 10 دنوں میں بال ناخن وغیرہ کاٹنے کا حکم؟
سوال: جس پر قربانی واجب ہو، کیا اسے قربانی تک بال اور ناخن نہ کاٹنا ضروری ہیں؟ (2) ۱ ور جس پر قربانی واجب نہیں، اس کے لیے کیا حکم ہے؟سائل: محمد شفیق اطہر (واہ کینٹ)
چھوٹے بچے نے نماز کے دوران عورت کا دوپٹہ کھینچ دیا تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن نماز کے سجدے میں تھی، کہ اس کے چھوٹے بچے نے دوپٹا کھینچ دیا، جس سے اس کے سر کے سامنے والے اور کچھ پیچھے لٹکنے والے بال کھل گئے، سامنے کا حصہ تو انہوں نے فورا صحیح کر لیا، لیکن پیچھے لٹکنے والے بال کافی دیر تک کھلے رہ گئے ،اور اسی طرح نماز مکمل کی۔ کیا اس طرح نماز ہوگئی؟
سعودیہ والے پاکستان میں قربانی کریں تو ناخن و بال کب تک نہ کاٹیں ؟
سوال: ہم سعودیہ میں ہوتے ہیں اور قربانی پاکستان میں کرنی ہے ناخن بال وغیرہ ہم جب پاکستان میں قربانی دے لیں گے تب کاٹنے ہیں یا سعودیہ میں عید کے بعد کاٹ سکتے ہیں اور دوسرا اگر ہم بال کاٹ لیتے ہیں اور احتیاط نہیں کرتے تو کوئی حرج وغیرہ تو نہیں ہوتا؟