
کالاماری مچھلی یا اسکوئیڈ مچھلی کھانا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم سمندر میں مچھلیاں پکڑتے ہیں، بعض اوقات ایسی مچھلیاں یا جانور بھی پکڑتے ہیں، جن کی کچھ شکل آکٹوپس سے ملتی ہے۔ اسے انگلش میں calamari (کالاماری)، squid (اسکوئیڈ) کہتے ہیں اور ہمارے یہاں مچھلیاں پکڑنے والے اسے میّاں مچھلی کہتے ہیں۔ اسے کھانے کا شرعی حکم کیا ہے؟
بازار کی مچھلیاں مری ہوتی ہیں، تو مری ہوئی مچھلی کھانا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بازار میں بِکنے والی مچھلیاں مردہ ہوتی ہیں اور مردار کھانا حرام ہے، تو یہ مچھلیاں کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ سائل: محمد عمران (جامع کلاتھ،کراچی)
شارک مچھلی کھانا حلال ہے یا حرام ؟
سوال: کیا شارک مچھلی حلال ہے؟
مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی مچھلی حلال ہے یا حرام ؟
سوال: ہم نے ایک مچھلی خریدی تھی۔اس مچھلی کے پیٹ میں صحیح سلامت اور ثابت مچھلی موجود تھی۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی مچھلی حلال ہو گی یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔
مچھلی پکڑنے کے لیے زندہ کیڑے لگانا اور پیٹ چاک کیے بغیر چھوٹی مچھلی پکانا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرے بھائی مچھلیوں کا کام کرتے ہیں، وہ بتاتے ہیں کہ بعض مچھلیاں ایسی ہیں، جنہیں پکڑنے کے لئے کانٹے پہ مختلف کیڑے یا کیچوے لگانے پڑتے ہیں، وہ مچھلی ان کے بغیر نہیں پکڑی جاتی، تو معلوم یہ کرنا ہے کہ انہیں پکڑنے کے لئے کیڑوں کو کانٹے پہ لگانا ، جائز ہو گا؟ (۲) نیز بہت چھوٹی مچھلیاں جن کا پیٹ چاک کرنا ، ممکن نہ ہو، کیا انہیں اسی طرح بھون کر یا سالن بنا کر کھایا جا سکتا ہے؟
سوال: سمندر میں Stingray نامی ایک مچھلی ہوتی ہے، جسے سمندری چمگادڑ بھی کہا جاتا ہے، اس کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
کیچوا(Earthworm) ملی ہوئی دوا کھانے کا حکم
جواب: مچھلی اور ٹڈی وغیرہا۔ اِن میں سے مچھلی اور ٹڈی کے علاوہ کسی کا بھی کھانا حلال نہیں۔ (المحیط البرھانی، جلد6، کتاب الصید، صفحہ57، مطبوعہ دارالکتب ال...
زندہ مچھلی کے ٹکڑے کرنے اور اسے کھانے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے بیچنے کے لیے ایک بڑے سے ٹب میں بہت سی مچھلیاں رکھی ہوتی ہیں، کوئی بھی گاہک آتا ہے، تو ان کے سامنے زندہ مچھلی پکڑ کر تول کر قیمت طے کر کے اس کے پیس(ٹکڑے)بنانا شروع کر دیتا ہے، جبکہ مچھلی ابھی زندہ ہوتی ہے، تو کیا اس طرح کرنے سے مچھلی حلال رہتی ہے؟
دسویں چالیسویں اور میت کا کھانا کیسا ہے؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلےکےبارےمیں کہ ہمارے علاقے میں جب کوئی شخص فوت ہو جاتا ہے ،تو رشتہ دار یا اہل محلہ کھانا بناتے ہیں اور جنازے کے بعد اعلان بھی کیا جاتا ہے کہ کھانا کھا کر جائیے گا۔براہ کرم اس کا حکم ارشاد فرمادیں؟دسویں چالیسویں وغیرہ کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
میت کے مال میں سے کھانا کھلانے نیز تیجے. دسویں چالیسویں کے کھانے کا حکم؟
سوال: میت کے گھر سے فوتگی والے دن سے لے کر تین دن کا کھانا کھانا اور کھلانا، جائز ہے یا نہیں؟ وہ کھانا میت کے ترکے میں سے ہو ،توکیا حکم ہو گا؟ اور اگر میت والے گھر کے کسی عاقل بالغ فرد کی طرف سے ہو، تو اس کا کیا حکم ہو گا؟ اسی طرح اگر محلے کے افراد نے رقم جمع کر کے کھانا دیا، تو کیا حکم ہو گا؟ یہ کھانا غریب و امیر سب کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ اسی طرح تین دن کے بعد جمعرات، دسویں، بیسویں، چالیسویں اور سالانہ وغیرہ کے کھانے کا کیا حکم ہے؟ سائل: محمد عامر رضا عطاری (راولپنڈی)