
قرآن کی قسم کھا کر توڑنے کا شرعی کفارہ کیا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے قرآن کی قسم کھائی کہ میں اپنے فلاں دوست سے بات نہیں کروں گا۔ اب زید اس سے بات کرنے لگ گیا ہے، اس صورت میں زید کو کیا کرنا ہوگا؟؟رہنمائی فرمادیں۔
بہن بھائیوں سے قطع تعلق کرنے کی قسم کھانا
سوال: مجھ سے بیوی نے قسم لی تھی مسجد نبوی شریف میں کہ آپ نے اپنے گھر والوں سے بات نہیں کرنی، میرے بھائی بہن سب سے بات نہیں کرنی، ان کا کوئی قصور بھی نہیں۔ اب مجھ سے رہا نہیں جاتا بات کیے بغیر۔ میں سعودی عرب میں ہوں توقسم توڑنے کا کیا حکم ہے؟ رہنمائی کریں
کیا لکھ کر قسم اٹھانے سے قسم ہوجائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن نے کسی معاملے پر ناراض ہو کر دوسری اسلامی بہن کو ایک کاغذ پر یہ عبارت لکھ کر بھیج دی”اللہ کی قسم میں اب آپ سے بات نہیں کروں گی“کچھ دنوں بعد ان کی ناراضگی ختم ہو گئی اور ان دونوں نے آپس میں بات چیت کرنا شروع کر دی۔اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس طرح لکھنے سے قسم منعقد ہو جائے گی اور کیا اس اسلامی بہن پر قسم توڑنے کا کفارہ لازم ہو گا؟براہ کرم شرعی رہنمائی فرما دیں۔
قسم توڑنے کا کفارہ ادا کرنے کا طریقہ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قسم کے کفارے میں کھانے یعنی دس صدقۂ فطر کی بننے والی قیمت کا حساب لگا کر اتنی رقم کی دینی کتب خرید کر شرعی فقیر طالبِ علم یا عالم دین کو پیش کرنے سے قسم کا کفارہ ادا ہو جائے گا یا نہیں ؟
قسم اٹھاکربھول گیاتوکفارے کاحکم
سوال: اگر کوئی شخص کسی کام کو کرنے کی قسم اٹھالے اور بعد میں وہ کام کرنا بھول جائے تو کیا اس پر قسم توڑنے کا کفارہ لازم ہوگا؟
مرتے وقت کلمہ نصیب نہ ہو، کیا اس جملے سے قسم منعقد ہوجائے گی؟
سوال: اگر کوئی شخص ان الفاظ کے ساتھ قسم کھائے ”اگر میں نے فلاں کام کیا تو مجھے مرتے وقت کلمہ پڑھنا نصیب نہ ہو“ پھر وہ شخص اپنی اس قسم کو توڑدے، تو کیا اس شخص پر اپنی قسم توڑنے کا کفارہ لازم ہوگا؟
گانے نہ سننے کی قسم کھائی پھرقسم ٹوٹ گئی
سوال: میں نے گانے نہ سننے کی قسم کھائی تھی کہ میں گانے نہیں سنوں گا، لیکن شیطان کے بہکاوے میں آکر گانے سن لیے، تو اب اس قسم کا کفارہ کیا ہو گا؟
قسم کا کفارہ لازم ہونے پر صاحبِ نصاب نہ ہوں تو روزے رکھنا کیسا ؟
سوال: اگر کسی اسلامی بہن نے قسم کا کفارہ دینا ہو کیا اس کا صاحب نصاب ہونا ضروری ہے؟ اگر اس کے پاس نہ ضرورت سے زیادہ کپڑے ہوں اور نہ ہی زیادہ پیسے ہوں صرف سونا ہو ایک تولہ سے بھی کم تو کیا وہ پے در پے روزے رکھ سکتی ہے یا مساکین کو کھانا ہی کھلانا ہوگا ؟نیز اگر وہ اس سونے کو شرعی اصول کے مطابق اپنی بہن کی ملکیت میں دے دے تو کیا وہ اس کو استعمال کر سکے گی بہن کی اجازت سے؟ اب اس کو کفارے کے لیے کیا کرنا ہو گا؟
اس طرح قسم کھانے کا حکم کہ فلاں کام کروں تو یہودی ہوجاؤں
سوال: اگر کوئی یوں قسم کھائے کہ میں فلاں کام کروں، تو یہودی ہوجاؤں، اس کا کیا حکم ہے؟
قسم کھائی کہ ایک ماہ تک گھر نہیں جاؤں گا،اب کیا کرے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا کسی کے ساتھ جھگڑا ہو رہا تھا تو میں نے اس کو یہ کہہ دیا کہ مجھے قرآن پاک کی قسم میں ایک ماہ تک تمہارے گھر نہیں جاؤں گا، اب میں اس کے گھر ایک ماہ سے پہلے جانا چاہتا ہوں، اس کا کوئی شرعی حل ارشاد فرما دیں۔