
قسطوں پر گاڑی یا موٹر سائیکل لینے اور انشورنس کروانے کا حکم
سوال: کسی کمپنی سے قسطوں پر گاڑی یا موٹر سائیکل خریدی جائے، تو وہ اس کی انشورنس بھی کرواتے ہیں،پھر اگر گاڑی چوری ہوجائے یا جل جائےتو انشورنس کمپنی اس گاڑی یا موٹر سائیکل کی مکمل قیمت ادا کرے گی، اگرچہ انشورنس کی مد میں ابھی تک اس کی قیمت کے برابر رقم جمع نہ ہوئی ہو، اس کا کیا حکم ہے؟
پیدل سفرکرکے کرائے کے اخراجات لینا
سوال: زید ایک کمپنی میں کام کرتا ہے اس کو سفری اخراجات کے پیسے ملتے ہیں مثلا اگر موٹر سائیکل پہ جائے تو پیٹرول کے حساب سے پیسے ملتے ہیں اور اگر آٹو پہ جائے تو آٹو کے کرائے کے حساب سے پیسے ملتے ہیں ۔ تواب اگر زید کچھ سفر پیدل کرے اور آٹو کے کرائے کے پیسے لے لے تو اس کا کیا حکم ہے؟
رسید اپنے نام پر بنوانا قبضہ شمار ہوگا؟
سوال: زید میرے پاس آتا ہے اسے فریزر یا موٹر سائیکل لینی ہے ، وہ مجھ سے اس کے لئے قرض مانگتا ہے ۔ میں زید سے کہتا ہوں کہ میں آپ کو مارکیٹ سے فریزر نقد لے کر دیتا ہوں،آپ کو جو قسطیں (Installment) اور نفع (Profit) مارکیٹ میں دینا ہے وہ مجھے دے دینا، وہ اس پر راضی ہو کر میرے ساتھ مارکیٹ جاتا ہے، میں اسے نقد میں فریزر یا موٹرسائیکل خرید کر دے دیتا ہوں، اس صورت میں شرعی حکم کیاہوگا؟ اور جو قبضہ کرنے کا کہا جاتا ہے تو اس قبضہ کرنے سے کیا مراد ہے؟کیا مجھے وہ موٹرسائیکل ایک دو دن کیلئے گھر لے جا کر پھر زید کو دینی ہوگی؟یا یہ مراد ہے کہ مجھے اپنے ہی نام کی رسید بنانی چاہیے؟
نئی بائیک چند دن چلنے کے بعد کم قیمت میں واپس لے سکتے ہیں ؟
سوال: ہمارا موٹر سائیکل کا شوروم ہے،ہم (cash)نقد پرموٹر سائیکل فروخت کرتے ہیں۔ بسا اوقات کچھ روز بعدہی کسٹمرموٹر سائیکل واپس کرنے آ جاتا ہے،کسٹمر نے موٹر سائیکل کچھ کلو میٹر چلایا بھی ہوتا ہے،اب کسٹمر کا اصرار ہوتا ہے کہ اسی قیمت پر واپس کریں جس پر خریدا تھا کہ ہم نے ایک دو دن ہی بس چلایا ہے،جبکہ ہم زیرو میٹر موٹر سائیکل دیتے ہیں،کسٹمر اسے چند کلو میٹر چلا لیتا ہے،اور میٹر چلنے پر اس کی زیرو میٹر والی قیمت نہیں رہتی ،کم ہو جاتی ہے،تو ایسی صورت میں ہم کم پیسے واپس کر کے موٹر سائیکل واپس رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
موٹر سائیکل فروخت ہونے پر عمرہ کی نیت کی، اب مقروض ہوگیا، تو کیا عمرہ کرنا ہوگا؟
سوال: میں نے موٹر سائیکل فروخت ہونے پر عمرہ کی نیت کی تھی منت نہیں مانی تھی اور نہ منت کے الفاظ کہے تھے، جب موٹر سائیکل فروخت ہوئی، اس وقت میں اتنی رقم کا مقروض ہو گیا جتنے کی موٹر سائیکل فروخت ہوئی۔ اب پہلے عمرہ ادا کرنا ضروری ہے یا قرضہ ادا کروں؟
موٹر سائیکل نقد میں سستی خرید کرقسطوں پر مہنگی بیچنا
سوال: جو چیز ہم قسطوں میں لیتے ہیں، تو ہمیں وہ مہنگی ملتی ہے، اکثر اوقات ڈبل قیمت میں ہمیں ملتی ہے، قسطوں کی صورت میں وہ جو اوپر رقم ہو گی اس کا شرعی حکم کیا ہو گا؟ نیزہم نے ایک موٹر سائیکل نقد خریدی ساٹھ ہزار کی ،اب ہم نےوہ قسطوں میں ایک لاکھ کی آگے بیچ دی، تو اس کا شرعی حکم کیا ہو گا؟
گاڑیوں کی چابیوں والا چھلا پہننا کیسا؟
سوال: موٹر سائیکل یا دیگر گاڑیوں وغیرہ کی چابیوں کو ایک جگہ جمع رکھنے کے لئے چابیوں کے چھلے (Key Rings) مارکیٹ سے ملتے ہیں ، جن میں لوگ حفاظت کی غرض سے مختلف چابیاں پِرو لیتے ہیں ، یہ چھلے لوہے ، پیتل ، اسٹیل یا دیگر دھاتوں کے بنے ہوتے ہیں ، بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ لوگ چابیوں کے اس گچھے کو ہاتھ میں پکڑتے ہیں ، تو اس کے چھلے کو انگلی میں پہن لیتے ہیں تاکہ یہ گچھا ہاتھ سے گر نہ جائے ، شرعی راہنمائی فرما دیں کہ ایسی صورت میں چابیوں کا یہ چھلا انگلی میں ڈالنا کیسا؟ کیا یہ گناہ تو نہیں؟
خیارِ شرط کی تعریف نیز اسکی مدّت اور اسباب
جواب: موٹر سائیکل خریدی اور بیچنے والے سے تین دن کا خیارِ شرط لیا۔ اگلے دن آصف نے بغیر کچھ کہے اس موٹر سائیکل کو اپنے نام پر رجسٹر کروا لیا، اس کا انجن آئل ...
گاڑی کی خشک ناپاک سیٹ پر گیلے کپڑوں میں بیٹھنے کا حکم
سوال: عرض ہے کہ موٹر سائیکل یا کار کی سیٹ ناپاک ہو جائےاور پھر خشک ہو جائے اور رنگ بو ذائقہ ختم ہو جائے تو اس سیٹ پر گیلے کپڑوں سے بیٹھنے سے کپڑے ناپاک ہو جائیں گے یا اس سیٹ پر گیلے ہاتھ رکھنے سے ہاتھ ناپاک ہو جائیں گے؟
جواب: موٹر سائیکل اورجیپ وکاروغیرہ کا مطالبہ کرنا حرام و ناجائز ہے، اس لئے کہ وہ رشوت ہے۔۔۔ اور حدیث شریف میں ہے ”لعن رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ و سلم ال...