
اجیر خاص (Employee)راستہ بند ہونے کی وجہ سے چھٹی کرے تو۔۔۔
سوال: 8 محرم الحرام کے دن راستے بند ہونے کی وجہ سے ہمارے مدرسہ کے ایک قاری صاحب مدرسہ نہیں آسکے اب ان کی اس چھٹی کی کٹوتی(Deduction) ہوگی یا نہیں؟ نوٹ : سائل کی وضاحت کےمطابق مدرسے جانے کا صرف وہ راستہ بند تھا جہاں سے عام طور پر قاری صاحب تین منٹ میں پہنچ جاتے ہیں۔ جب کہ جس گلی میں مدرسہ ہے وہ گلی بھی کھلی ہوئی تھی اور اس راستے کے علاوہ ایک دوسرا راستہ بھی موجود تھا لیکن وہ عام راستے کے مقابلے میں کچھ طویل ہے یعنی پہلا راستہ تین منٹ کا ہے تو دوسرا تقریباً آدھے گھنٹے کا ہے۔اگر قاری صاحب آنا چاہتے تو اس دوسرے راستے سے آسکتے تھے۔
ٹیچر یا ملازم کا ڈیوٹی ٹائم کم دینا اور سیلری مکمل لینا کیسا؟
سوال: دینی مدارس میں پڑھانے والے اگر بلا وجہ چھٹی کریں، یا بلا وجہ طلبہ کو نہ پڑھائیں، تو کیا ان کے لیے مکمل تنخواہ لینا جائز ہوگا؟ اور یہ مال حلال ہوگا یا نہیں؟ اسی طرح غیر مسلموں کے بینکوں اور غیر مسلموں کے ہاسپیٹل میں جو مسلمان اجیر خاص ہوتے ہیں، اگر یہ ڈیوٹی کے وقت میں اپنا ذاتی کام کریں، یا گھرآجائیں،تو کیا ان کا مکمل تنخواہ لینا جائز ہوگا اور یہ مال ان کے لیے حلال ہوگا یا نہیں؟
صاحب ترتیب کی نماز فاسد ہوئی اور چند نمازیں پڑھنے کے بعد علم ہوا، تو کیا حکم ہے؟
جواب: چھٹی کا وقت گزرجانے کے سبب ترتیب ساقط ہوجانا اور وقتی نمازوں کا صحیح ہونا، اس صورت میں ہے جبکہ قضاء نماز یاد ہو ،یہی وجہ ہے کہ اس صورت میں اگر چھٹی نم...
ٹیوشن پڑھانے والے کو اس دن کا اجارہ لینا کیسا جس دن گھر والوں نے خود چھٹی کروائی ہو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں مختلف گھروں میں جاکر ٹیوشن پڑھاتا ہوں میرا ان کے ساتھ وقت طے ہے یعنی آدھا گھنٹہ اور بعض کے ساتھ ایک گھنٹہ ،کبھی میں ان کے گھر جاتا ہوں تو وہ پڑھانے سے منع کردیتے ہیں کہ آج مہمان آئے ہوئے ہیں یا بچے سو رہے ہیں یا ہم نے کہیں جانا ہے وغیرہ تو بچوں کو اس دن پڑھا نہیں پاتا ،لیکن مہینے کے آخر میں مجھے وہ اجرت پوری دے دیتے ہیں تو یہ پوری اجرت لینا جائز ہے یا نہیں ؟اور کبھی میں بھی چھٹی کرلیتا ہوں لیکن وہ کاٹتے نہیں ہے بلکہ پوری سیلری دے دیتے ہیں تو وہ لینا کیسا ہے ؟ سائل:قاری طفیل احمد(منظور کالونی، کراچی)
اجیر پر چھٹی یا تاخیر کا مالی جرمانہ لگانا کیسا؟
سوال: بعض تعلیمی اداروں اور فیکٹریوں میں ایسا ہوتا ہے کہ اگر کوئی اجیر ہفتہ یا سوموار کی چھٹی بغیر اطلاع کے کرے تو اس کی دو دن کی کٹوتی کی جاتی ہے، اسی طرح اگر کلاس میں تین منٹ سے زیادہ تاخیر سے گئے یا حاضری کے وقت سے دو یا تین منٹ لیٹ ہوئے اور ایسا ایک ماہ میں چار مرتبہ ہوا تو پورے ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی جاتی ہے۔ادارے کا یہ کٹوتی کرنا اور ان شرائط پر اجارہ کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
فجر کے فرض پڑھتے ہوئے بھولے سے تیسری رکعت ملا لی تو کیا حکم ہے؟
جواب: چھٹی،فجر میں چوتھی اورمغرب میں پانچویں رکعت ملا لے۔اس کابیان کرتےہوئےدرمختارمیں ہے۔”وان قعدفی الرابعۃ ۔۔وان سجد للخامسۃ۔۔ضم الیھا سادسۃ لو فی العصرو خ...
ملازم کو نماز پڑھنے کے لیے کتنے ٹائم کی چھٹی دینا مالک پر لازم ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کپڑے کی دکان پر وقت کا اجیر ہے ۔ مالک پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملازم کوفرض نماز کے لیے چھٹی دے ، آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ کتنے ٹائم کے لیے چھٹی دینا مالک پر لازم ہے ؟ یعنی نماز میں اگر اوسطاً 15 ،20 منٹ لگتے ہوں اور وہ ملازم دعائے ثانی ہوجانے کے بھی 15 سے 20 منٹ بعد آتا ہو اور 40 ، 50 پچاس منٹ لگاتا ہو ، تو کیا ایسا کرنا اُس کے لیے جائز ہے ؟
بے ہوشی کی حالت میں کتنی نمازیں رہ جائیں، تو قضا لازم نہیں رہتی؟
جواب: چھٹی فرض نماز کا وقت ختم ہونے سے پہلے ہوش آجائے ،تو اس پر ان نمازوں کی قضا لازم ہے اور چھٹی فرض نماز کا وقت بھی ختم ہوجائے، تو اب قضا ساقط ہوجائے گی ...
امام وموذن کو ماہانہ یا سالانہ کتنی چھٹیاں کرنے کی اجازت ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امام و موذن کو ماہانہ یا سالانہ بنیاد پر کتنی چھٹیاں کرنے کا حق حاصل ہے؟ اور ان کے علاوہ چھٹیاں کرنے پر کٹوتی ہوگی یا نہیں ؟ نیز اگر کوئی امام ماہانہ بنیاد پر معروف چھٹیاں نہ کرے اور پھر بعد میں ایک ساتھ وہ تمام چھٹیاں کرے مثلاً ایک ماہ میں دو چھٹیاں معروف ہیں اور امام وہ چھٹیاں نہ کرے بلکہ ایک ساتھ سال میں 22 چھٹیاں کرلے تو کیا اس کی اجازت ہوگی یا نہیں ؟ سائل :بلال (بیراج کالونی ، جامشورو )
فرض نماز کے بعد پڑھی جانے والی چھٹی دعا
سوال: فرض نماز کے بعد پڑھی جانے والی چھٹی دعا