
پاک اور ناپاک کپڑے ایک ساتھ بھگو دئیےتوکیا حکم ہے ؟
سوال: پاک اور ناپاک کپڑے ملا کر بالٹی میں بھگو دئیے، تو اس صورت میں سارے کپڑے پاک کئے جائیں گے یا اندازے سے سوچ کر جو پاک کپڑے تھے ان کو الگ کر لیا جائے، باقیوں کو پاک کر لیا جائے؟
زخم مسلسل بہہ رہا ہو، تو نماز کس طرح پڑھیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے بھائی کو اینل فسٹولا(Anal Fistula) بیماری ہے،اس میں پاخانہ کی جگہ کے قریب ایک پھوڑا سا بنتا ہے، جس سے پیپ نکلتا ہے، بعض دفعہ اس جگہ سے مسلسل پیپ بھی نکلتا رہتا ہے، ایسی صورت میں اگر دورانِ نماز اُس جگہ سے پیپ خارج ہوجائے، تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟ کیا دورانِ نماز پیپ نکلنے کے باوجود نماز کو جاری رکھا جاسکتا ہے، یا پھر کپڑے تبدیل یا پاک کرکے پھر سے نماز پڑھنی ہوگی؟ شرعی رہنمائی فرمادیں۔
کیا چیل کی بیٹ سے کپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟
سوال: چیل کی بیٹ اگر کپڑوں پر لگ جائے تو کیا وہ کپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟
کفار کے استعمال شدہ کپڑے فروخت اور استعمال کرنے کا حکم؟
سوال: زید کے کاروبار کا طریقہ یوں ہے کہ سردیوں کے موسم میں یورپین ممالک سے کفار کے استعمالی کپڑے مثلاً:جیکٹ ،جرسیاں ،جرابیں اور گرم ٹوپیاں وغیرہ آتی ہیں،جو پاکستان کے بڑے بڑے ڈیلر خرید لیتے ہیں،پھر زید ان سے یہ چیزیں انتہائی سستے داموں خرید کر بازار میں مسلمانوں کو فروخت کر دیتا ہے ،جبکہ بکر کا کہنا ہے کہ زید کا کا روبار شریعت کے مطابق نہیں،پہلی بات تو یہ ہے کہ اسلام میں چیز کی اصلی قیمت کے علاوہ دُگنا اور چگنا نفع لینے کی اجازت نہیں اور دوسری بات یہ کہ کفار کے استعمالی کپڑوں کے بارے میں ہمیں علم نہیں کہ یہ پاک ہیں یا ناپاک تو مسلمانوں کو استعمال کے لیے یہ فروخت کرنا صحیح نہیں ،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ بکر کا قول واقعی درست ہے یا نہیں ؟
نماز ی کی گود میں بچہ آکربیٹھ جائے، تو نماز کا حکم
جواب: کپڑے ناپاک ہیں، تو پھر نماز کی ادائیگی کے متعلق درج ذیل مختلف صورتیں بنتی ہیں: (1) اگر بچہ ہوشیار، سمجھدار ہے، یعنی اس قابل ہے کہ خود گود میں رک...
پیشاب سے نکلنے والی بھاپ کپڑوں یا بدن پر لگ جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: سردی کے دنوں میں پیشاب سےبھاپ سی نکل رہی ہوتی ہے،یہ بھاپ اگر بدن یاکپڑوں تک پہنچ جائے،تو کیا بدن اور کپڑے ناپاک ہو جائیں گے؟
کیا ناپاک صوفے یا بیڈ پر بیٹھنے سے کپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟
سوال: اگر بچہ صوفے یا بیڈ پر پیشاب کردے تو وہ جگہ خشک ہونے پر اس جگہ پر بیٹھ سکتے ہیں ؟ کیا اس صورت میں کپڑے پاک ہی رہیں گے؟
حیض والی عورت کا پسینہ کپڑوں پر لگ جائے توکیا کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں ؟
سوال: یہ بات رائج ہے کہ حیض اور نفاس والی عورت جو کپڑے اپنے پہننے کے لیے استعمال کرے گی، اگر اس عورت کا پسینہ کپڑوں کو لگ جائے اگرچہ نجاست خون وغیرہ نہ لگا ہو، پھر بھی صرف پسینہ لگنے سے وہ کپڑے ناپاک ہو جائیں گے، ان کو غسل کے بعد پاکی کی حالت میں نماز وغیرہ کے لیے استعمال نہیں کر سکتے۔کیا یہ بات درست ہے؟
ناپاک چیز کا دھواں کپڑوں پرلگ جائے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: گوبر کے کنڈے (اپلے) جلانے یا پیشاب سے ناپاک کپڑے جلانے سے اس کا دھواں کپڑوں پر لگ جائے او ر اس ناپاک چیز کی بد بو آنا شروع ہوجائےتو کیا کپڑے ناپاک ہوجائیں گے ؟اور اگر بعد میں بدبو ختم ہوجائےتو کیا حکم ہوگا؟