
میل ورم (Mealworm) نامی کیڑوں کی خرید وفروخت کا حکم
سوال: آج کل بعض کاروبار کرنے والے افراد میل ورم (Mealworm) نامی کیڑے پالتے ہیں ، پھر جب کیڑے بڑے ہو جاتے ہیں ، تو انہیں بیچتے ہیں اور یہ کیڑے خاص قسم کی مرغیوں اور پرندوں کی غذا کے کام آتے ہیں ۔ ان کیڑوں کی خرید و فروخت کا شرعی حکم کیا ہے ؟
میل ورم ،لاروا کیڑوں کی خریدو فروخت کا حکم
جواب: کیڑے یا ان کا پاؤڈر خودکھائیں گے ۔ شریعت مطہرہ نے تجارت میں اس بات کو لازمی قرار دیا ہے کہ بیچی جانے والی چیز، مال ہونے کے ساتھ ساتھ متقوم بھی ہو...
کارمائن کلر والی چیز استعمال کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ آج کل کھانے پینے کی مختلف اشیاء، کاسمیٹک اور ٹیکسٹائل وغیرہ کی صنعتوں میں رنگ کے طور پر کارمائن کلر (E120) کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کلر کوچنیل نامی ایک کیڑے سے حاصل کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے اس کیڑے کو مارا جاتا ہے۔ مارنے کے بعد اُسے نمی سے بچاکر خشک کیا جاتا ہے اور پھر کوٹ کر ، پیس کر غیر ضروری مواد کو الگ کیا جاتا ہے اور مطلوبہ اجزاء کا سفوف بنادیا جاتا ہے جس میں اس کیڑے کے جسمانی اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ اور جس پروڈکٹ میں سرخ رنگ درکار ہوتا ہے اس میں پھر یہ شامل کر کے سرخ رنگ حاصل کر لیا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ جن میں کارمائن کلر ڈالا گیا ہو کیا ان اشیاء کا استعمال، کرنا جائزہےیا نہیں۔
کھانے میں لال بیگ، کیڑے مکوڑے پک جائیں تو کیا حکم ہے ؟
سوال: حشرات الارض، مثلاً: لال بیگ یا چاول میں رہنے والے کیڑے اگر کھانے میں پک جائیں، تو کیا اُس کھانے کو استعمال کرسکتے ہیں؟ نیز کیڑے مکوڑے زیادہ ہونے کی بنا پر کافی احتیاط کے باوجود اگر یہ کیڑے مکوڑےکسی آئل، گھی وغیرہ میں گر جائیں، تو کیا ہم ان کیڑوں کو نکال کر اُس آئل یا گھی کو کھانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں؟
ریشمی کپڑے کا حکم اورمرد کا اسٹون واش، سلک وغیرہ پہننا کیسا؟
جواب: کیڑے کے لعاب سے پیداہوتاہے اورانتہائی مضبوط ونرم ہوتاہے۔جیساکہ اردو لغت میں اس کی تعریف کچھ یوں بیان کی گئی ہے ۔’’ریشم:ایک کیڑے کے منہ کے لعاب کا تار ...
مرد کا سلک اور ویلوٹ پہننا اور بچوں کو ریشمی کفن دیناکیسا؟
جواب: کیڑے سے بنتا ہے ۔ اس کے علاوہ کسی اور چیز سے بنا ہو ا کپڑا حرام نہیں اگرچہ اسے ریشم کا نام دیا جاتا ہو ۔لہٰذا آج کل جس کپڑے کو ریشم کہا جاتا ہے وہ اگ...
قربانی کرنے کے بعد گوشت میں کیڑے پڑے ہوئے ملے تو قربانی کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم نے قربانی کا جانور لیا تھا، جو صحت مند تھا اور دو سال کا مکمل تھا، لیکن جب اس کی قربانی کی گئی تو اندر سے تقریباً گوشت میں کیڑے پڑے ہوئے تھےاور وہ گوشت قابل استعمال نہ رہا تھا۔ اس صورت میں قربانی ہوگئی یا ہمیں دوبارہ قربانی کرنا تھی؟
مچھلی پکڑنے کے لیے زندہ کیڑے لگانا اور پیٹ چاک کیے بغیر چھوٹی مچھلی پکانا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرے بھائی مچھلیوں کا کام کرتے ہیں، وہ بتاتے ہیں کہ بعض مچھلیاں ایسی ہیں، جنہیں پکڑنے کے لئے کانٹے پہ مختلف کیڑے یا کیچوے لگانے پڑتے ہیں، وہ مچھلی ان کے بغیر نہیں پکڑی جاتی، تو معلوم یہ کرنا ہے کہ انہیں پکڑنے کے لئے کیڑوں کو کانٹے پہ لگانا ، جائز ہو گا؟ (۲) نیز بہت چھوٹی مچھلیاں جن کا پیٹ چاک کرنا ، ممکن نہ ہو، کیا انہیں اسی طرح بھون کر یا سالن بنا کر کھایا جا سکتا ہے؟
حضرت ایوب کی بیماری کے واقعہ کی حقیقت
سوال: کل اسلامی بہنوں کے اجتماع میں یہ واقعہ بیان ہواکہ :"حضرت ایوب علیہ الصلوۃ و السلام کو نہ کوڑ کا مرض تھا اور نہ ہی آپ علیہ الصلوۃ والسلام کے بدن مبارک میں کیڑے پڑے تھے ، کیونکہ انبیائے کرام علیھم السلام ان چیزوں سے پاک ہوتے ہیں جن سے لوگوں کو گھن آتی ہو۔" اب بعض لوگوں کا یہ کہنا ہےکہ یہ درست نہیں ہے اور ایوب علیہ السلام کے بدن میں معاذ اللہ کیڑے پڑے تھے ، یہ بات پہلے بھی کچھ علما بیان کرتے چلے آئے ہیں ، تو ایسے لوگوں کو کس طرح سمجھائیں ، اس کا کوئی ثبوت بیان کر دیجیے ۔
لکڑی کے برتن استعمال کرنے سے متعلق ایک حدیثِ پاک کی شرح
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بہت وائرل ہو رہی ہے، جس میں صحیح بخاری کے حوالہ سے یہ بات لکھی ہوئی ہے کہ ’’نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لکڑی کے تراشے ہوئے برتنوں سے منع فرمایا اور فرمایا کہ اسے حفظ کر لو‘‘، تو رہنمائی فرمائیں کہ کیا فی زمانہ لکڑی کا کوئی بھی برتن استعمال نہیں کر سکتے ہیں؟ اگر کر سکتے ہیں، تو پھر اس حدیث کا کیا جواب ہو گا؟