سرچ کریں

Displaying 1 to 10 out of 14 results

2

پریمئیم پرائز بانڈ (Premium Prize Bond )کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومُفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ حال ہی میں پریمئیم پرائز بانڈ (Premium Prize Bond ) کے نام سے ایک نیا بانڈ جاری کیا گیا ہے جس میں ششماہی بنیاد پر نفع بھی ملے گا اور ہر تین مہینے بعد بذریعہ قرعہ اندازی حاملانِ بانڈ (جن کے پاس پرائز بانڈ ہو ان) میں سے کچھ افراد کو مختلف انعامی رقم بھی دی جائے گی جس طرح کہ عام پرائز بانڈ میں دی جاتی ہے۔ البتہ پریمئیم پرائز بانڈ سے متعلق آفیشل ویب سائٹ:savings.gov.pk پر اس بانڈ سے متعلق جو اشتہار آویزاں ہے اس میں مزید کچھ باتوں کی صراحت ہے۔ (1)Issued in the name of investor with direct crediting facility of Prize money and Profit into Investor's Bank Account. ترجمہ:یہ بانڈ انویسٹر کے نام پر جاری ہوگا اور نفع اور انعام ڈائریکٹ (Direct) اس کے بینک اکاؤنٹ میں ڈالا جائے گا۔ (2)No Risk of Loss/Theft/Burnt. ترجمہ:اس بانڈ کے گم ہونے، چوری ہونے یا جل جانے پر بھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یعنی انویسٹر کو نقصان نہ ہوگا بلکہ وہ اس کا متبادل حاصل کرسکے گا۔ اب سوال یہ ہے کہ اس بانڈ کا خریدنا، بیچنا کیسا ہے؟ اور اس پر حاصل ہونے والاششماہی نفع (Six Monthly Profit) اور ہر 3مہینے بعد بذریعہ قرعہ اندازی جو انعامات نکلیں گے ان کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا وہ جائز وحلال ہیں؟

2
4

گرافکس ڈیزائنر کا ڈیجیٹل تصاویر بنا کر دینا کیسا ؟

سوال: ہم گرافکس ڈیزائنگ(Graphics Designing) کا کام کرتے ہیں ، لوگ ہم سے مختلف اشیاء ڈیزائن(Design) کرواتے ہیں، بعض اوقات ہمیں جانداروں کی تصاویر بنانے کا آرڈر (Order)بھی ملتا ہے اور کسٹمر کے متعلق ہمیں یہ کنفرم نہیں ہو تا کہ وہ بعد میں اس کا پرنٹ (Print) نکلوائے گا یا پرنٹ نکلوائے بغیر محض ڈیجیٹل پلیٹ فارم (Digital Platform) پر ہی اس کا استعمال کرے گا ۔ تو کیا ہمارا ایسے شخص کو جانداروں کی تصاویر والی اشیاء بنا کر دینا جائز ہے؟

4
6

پریمئیم پرائز بانڈ کا شرعی حکم ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ابھی حکومت نے Premium Prize Bondپر دو طرح کے Options دیے ہیں(1)آپ نے اس پر نفع ”جو کہ 660روپے بنتا ہے“ لینا ہے (2)یا نفع نہیں لینا۔نفع نہ لینے کی صورت میں صرف قرعہ اندازی میں نام شامل ہو گا اور انعام نکلنے کی صورت میں انعام مل جائے گا ،جیسا کہ عام بانڈز میں ہوتا ہے۔اس صورت میں اگر ہم سود نہ لینے والے آپشن کو استعمال کرتے ہیں،تو کیا ہمارے لیے پریمئیم بانڈ کا لینا اور اس پر انعام وصول کرنا ،جائز ہو گا یا نہیں ؟

6