
دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
ہمارا مچھلی کا کاروبار ہے اب کوئی مچھلی لینے آتا ہے تو 15 کلو سے اوپر مثلاً 550 گرام ہوتا ہے یا اوپر 100 گرام ہوتا ہے تو وہ پورے کے پیسے دے دیتا ہے، لیکن اگر اوپر 70 یا 75 گرام ہو تو اس کے پیسے وہ نہیں دیتا تو کیا میں اضافی گرام کے پیسے وصول کروں یا چھوڑ دوں؟ اور اگر 70 گرام زیادہ ہو تو کیا میں 100 گرام کے پیسے وصول کر سکتا ہوں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
دکاندار کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ ایک گرام کے پیسے بھی گاہک سے طلب کرے، لہٰذا چاہے اضافی 10 گرام ہو، 100 گرام ہو یا 200 گرام، دکاندار گاہک سے اس کے پیسے مانگ سکتا ہے لیکن اگر گاہگ دکاندار سے یہ کہتا ہے کہ یہ اضافی پیسے چھوڑ دو اور دکاندار بھی اس پر راضی ہو جاتا ہے تو یہ بھی درست ہے۔ البتہ 70 گرام ہونے کی صورت میں پورے 100 گرام کے پیسے لینا گاہک کی مرضی کے بغیر جائز نہیں ۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضان مدینہ ذو القعدۃ الحرام 1440ھ