
امام صاحب ثناء پڑھ کر رکوع میں چلے گئے اور مقتدی نے لقمہ دیا ،تو کیا حکم ہے؟
سوال: امام صاحب نے مغرب کی پہلی رکعت میں صرف ثناء پڑھی اور رکوع میں چلے گئے ، مقتدی نے لقمہ دیا، تو امام صاحب نے رکوع سے واپس آکر قراءت کی،پھر رکوع کیا اور آخر میں سجدہ سہو بھی کیا۔ تو کیا مقتدی و امام کی نماز درست ہو گئی ؟
واجب الاعادہ نماز کی جماعت میں نئے مقتدی شامل ہوسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ امام صاحب نمازِ فجر پڑھا رہے تھے، دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے، تو سورت فاتحہ پڑھنا بھول گئے اورفاتحہ کے علاوہ قراءت شروع کر دی، انہیں سورت فاتحہ یاد نہیں آئی اور کسی مقتدی نے بتایا بھی نہیں حتی کہ انہوں نے یوں ہی رکوع و سجود کر کےسجدہ سہو کئے بغیر نماز مکمل کر لی، بعد میں انہیں بتایا گیا کہ سورت فاتحہ نہیں پڑھی گئی، تو انہوں نے نمازیوں کو کہا کہ نماز دوبارہ پڑھی جائے گی، توامام صاحب نے دوبارہ جماعت کروائی، بعض ایسے افراد بھی تھے، جو پہلے والی جماعت میں شریک نہیں ہو سکے تھے، لیکن وہ دوسری جماعت میں شریک ہوئے اور اپنی فرض نماز ادا کی۔ اس حوالے سے ارشاد فرما دیجئے کہ اُن مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہو گا؟
مقتدی امام کے آخری قعدے میں دُرود و دعا پڑھ لے ،تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کوئی مقتدی مسبوق ہو کہ اس کی کوئی رکعت رہ گئی ہو اور وہ امام کے ساتھ آخری رکعت میں تشہد پڑھنے کے بعد دُرود شریف اور دعا بھی پڑھ لے، تو ایسی صورت میں اس کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟جبکہ اسے صرف تشہد تک ہی پڑھنا تھا۔
کیا نابالغ بچہ بالغ افراد کی امامت کروا سکتا ہے؟ایک حدیث پاک کی شرح
جواب: مقتدیوں کی نماز کا ضامن ،یعنی ان کی نماز امام کی نماز کے ضمن میں ہوتی ہے ‘‘اور قاعدہ یہ ہے کہ شے اپنے سے ادنیٰ چیز کو تو ضمن میں لئے ہوئے ہوتی ہے،لیکن...
امام دو رکعت والی نماز میں قعدہ کئے بغیر کھڑا ہوگیا، تو لقمہ کا حکم
سوال: دو رکعت والی نماز میں اگر امام قعدہ اخیرہ میں بیٹھنا بھول گیا اور پورا کھڑا ہوگیا اور مقتدی نے لقمہ دیا تو کیا حکم ہوگا ؟
صفیں سیدھی رکھنے اور اقامت کے بعد صفیں درست کرنے کا اعلان کرنے کا حکم؟
جواب: مقتدی آگے پیچھے نہ ہوں،سب کی گردنیں، شانے(کندھے)اور ٹخنےایک سیدھ میں ہوں ۔(۲)اتمام:یعنی جب تک اگلی صف مکمل نہ ہو جائے، اُس وقت تک دوسری صف شروع نہ کی...
تراویح میں امام نے مقتدی کا غلط لقمہ لے لیا
سوال: اگر تراویح میں امام نے مقتدی کا غلط لقمہ لے لیا تو کیا حکم ہوگا؟
امام کا مغرب میں قعدہ اولیٰ نہ کرنا پھر لقمہ ملنے پر واپس بیٹھنا
سوال: امام صاحب مغرب کے تین فرض پڑھا رہےتھے، دو رکعتوں کے بعد قعدہ اولیٰ میں بیٹھنا واجب ہے لیکن وہ نہ بیٹھے اور تیسری رکعت کے لیے بالکل سیدھے کھڑے ہو گئےاس کے بعد مقتدی نے لقمہ دیا تو امام صاحب سید ھا کھڑا ہونے کے بعد واپس بیٹھ گئے اور تشہد پڑھی، پھر تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے۔ یہ ارشاد فرمائیں کہ اس نماز کا کیا حکم ہوگا؟
امام کے ساتھ دنیاوی رنجش رکھنا اور پھر اسی امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم؟
جواب: مقتدی کی نماز ہوجائے گی،البتہ امام صاحب کی اقتداکو ناپسندکرنے والے شخص پر ملامت کی جائے گی،لہذاایسے شخص کو چاہیے کہ وہ امام صاحب کےساتھ دنیاوی معاملا...
جس شخص پر غسل فرض ہو کیا وہ فنائے مسجد میں جاسکتا ہے؟
جواب: مقتدی کے درمیان کتنی ہی صفوں کی جگہ فاصل ہو، اقتدا صحیح ہے اور باقی احکام مسجد کے اس پر نہیں، اس کایہ مطلب نہیں کہ اس میں پیشاب پاخانہ جائز ہے بلکہ ی...